You are currently viewing مصبر۔ صبار۔ایلوا۔گھیکوار۔کنوار گندل
مصبر۔ صبار۔ایلوا۔گھیکوار۔کنوار گندل

مصبر۔ صبار۔ایلوا۔گھیکوار۔کنوار گندل

مصبر۔ صبار۔ایلوا۔گھیکوار۔کنوار گندل

مصبر۔ صبار۔ایلوا۔گھیکوار۔کنوار گندل

مصبر۔ صبار۔

تحریر
حکیم قاری محمد یونس شاہد میو

علمی نام۔

Aloe barbabensesانگریزی نامSabir, Aloeہے۔
یہ صحرائی پودا ہے (مجلہ البحوث الاسلامیہ81/17) لیکن پاکستان میں بہت زیادہ پایا جاتا ہے ملازمت کے سلسلہ مین جب شنیوا تخت نصرتی ضلع کرک جانا ہوا تو اسے کثیر تعداد میں اگاہوا پایا ان کے قبرستانوں میں بہت زیادہ کھڑا تھا ۔ جب ایک خاص عمر کو پہنچ جاتا ہے تو اس میں یاسمینی رنگ کا پھول آتا ہے،

اس کے اندر کثیر مقدار میں گودا ہوتا ہے وہی دواؤں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

خواص و فوائد

ہاضمہ کرتا ہے جوڑوں کے درد خون کی خرابی۔معدہ کے زخم۔ آنتوں کے کیڑ ے ،صفراوی امراض منہ کے چھالوں میں اس کا استعمال بہت کام دیتا ہے۔ایسی پھنسیاں جن میں جلن ہو پر لیپ کر نے سے جلن اور زخم دور ہوتے ہیں سورج کی تپش غیر طبعی حرارت میں اس سے کام لیا جاتا ہے۔
ایسا قولون جو عصبی ہو یا پھر اعصابی تناؤ اور کھچاؤ ہو یا پھر وجود میں ٹوٹ پھوٹ ہو اس کے استعمال سے کامیاب نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
بواسیری مسوں پر اس کا ایک ٹکڑا لگادیں اس سے درد مین افاقہ ہوگا اور آسہتہ آہستہ مسے مرجھا جائیں گے۔اس کے علاوہ کون کی شوگر والے بھی اسے کھاکر اپنی بیماری میں فاقہ پاسکتے ہیں۔
موٹے اور بھدے لوگ اسے باقاعدہ استعمال میںر کھیں تو ان کا وزن بہت کم ہوسکتا ہے۔
عربوں کے جدید تجربات نے اس کی تصدیق کی ہے(عن فوائد الاعشاب2/51)۔
اس کے پتے کا گودا عمومی طور پر سالن وغیرہ میں بھی کھایا جاتا ہے جسے دردکمر کے لئے نافع سمجھا جاتا ہے۔۔

مصبر/کالا سہاگہ

اس کے عصارہ کو مصبر (کالا سہاگہ) کہتے ہیں جسے عمومی طور پر جلاب یا قبض کے لئے کام میں لاتے ہیں۔اسے 2سے3گرام پانی میں حل کرکے پلایا جاتا ہے جو مسہل کے طور پر نہ صرف معدہ کو صاف کرتا ہے بلکہ معدہ کے لئے کھائی جانے والی اودیات کا اثر بھی دوبالا کردیتا ہے

ایسے امراج جو گیس کی وجہ سے پیدا ہوئے ہوں جیسے وساوس جنون دائمی درد سر میں بہت مفید پڑتا ہے۔
جو لوگ اپنے ماتھے پر یا پھر آنکھوں کے آس پاس کھچاؤ یا درد محسوس کرتے ہیں انہیں چاہئے کہ مصبر1گرام ہوتے وقت دودھ کے ساتھ کھالیا کریں چنددنوں میں سر ہلکا پھلکا محسوس ہوگا ۔

کمزوروں کے لئے حلوہ۔

مصبراگر سرخی مائل رزدی لئے ہوئے ہوتو اسے اعلی ماناجاتا ہے۔ التہابی امراض میں طب جدید والے بھی برت تے ہیں۔
اس قسم کی میں نے ایک بار حلوہ تیار کیا تھا۔ اس کا گودا اور دودھ اور کھویا دیگر مغزیات شامل کرکے ایک مرکب تیار کیا جسے بھی کھانے کو دیا اس کا رنگ نکھر کر سرخ ہوگیا چہرے پر رعنائی آگئی ۔بالخصوص ایسے لوگ جو بیماری کی نقاہت کو محسوس کرتے ہوں۔

جلے کا مرہم

اگر جلے ہوئے پر اس کا گودا چپڑ دیا جائے تو جلن دور کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں چھالہ بھی نہیں پڑنے دیتا۔آنتوں کی بندش شوگر اور مروڑ گیس وغیرہ میں مختلف طریقوں سے کام میں لایا جاتا ہے جلدی امراض جنسی علامات اور مانع حمل دوا کے طور پراسے کامیابی سے استعمال کیا جاتا ہے(عن فوائد الاعشاب2/51 ۔ نباتات۔ طیبہ1/15)
جن افراد کے کے بال ٹوٹتے یا گرتے ہیں انہیں چاہئے کہ اس کا گودا اور آملہ کا سفوف ملاکر ہفتہ ایک دوبار لگائیں اور آدھے گھنٹے کے بعد نیم گرم پانی سے دھولیں تو بالوں کا روکھا پن۔ گرنا، ٹوٹنا اور سروں کا پھٹنا بند ہوجائے گا(ازالۃ الثألیل والتوالیل1/2)

جانوروں کے امراض

قدرتی طور پر یہ کثیر المقاصد ادویہ میں شامل ہے ہٹیلے زخموں کے لئے اس مرحم میں بھی ڈالتے ہیں(موسوعۃ العلاج بالاعشاب 1/122 )
پتھریلی زمین میں پیدا ہونے والی مصبر تیز ہوتی ہے اسے عمومی طور پر گھروں میں آرائش و زیباش کے لئے بھی لگاتے اگر اس کی جڑوں میں راکھ ڈالتے رہیں تو بہت جلد پرورش پاتا ہے۔

آج کل ہونے والے السر اور معدہ کے درد اور آنتوں کی سوزش میں اسے ضرور کھانا چاہئے۔جانوروں کے اندرونی درد بالخصوص معدہ اور آنتوں کے درد میں اسے جانوروں کو کھلانا چاہئے۔کیونکہ جو دوا انسانوں کے امراض میں کام آتی ہیں وہی جانوروں کے لئے بھی مفید ہوتی ہیں البتہ ان کی خوراکی مقدار کچھ زیادہ ہوتی ہے۔
گوار گندل ہمارے ہاں عام طور پر پائی جانے والی بوٹی ہے لیکن ہم اس کی قدر نہیں کرتے البتہ اگر کوئی دوسرا اسے خوبصورت پیکنگ میں ہمارے ہاں منہگے داموں بھیجدے تو خوشی خوشی منگوالیتے ہیں۔یہ ایک ایسی جڑی بوٹی ہے جس سے کینسر۔ایڈز جیسے امراض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply