You are currently viewing آپریشن کے بعد کا درد (POSTOPERATIVE PAIN)ألم ما بعد الجراحة
آپریشن کے بعد کا درد

آپریشن کے بعد کا درد (POSTOPERATIVE PAIN)ألم ما بعد الجراحة

آپریشن کے بعد کا درد
(POSTOPERATIVE PAIN)

ألم ما بعد الجراحة

آپریشن کے بعد کا درد
آپریشن کے بعد کا درد

آپریشن کے بعد کا درد
(POSTOPERATIVE PAIN)

تحریر :۔حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
منتظم اعلی سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبوی کاہنہ نولاہور پاکستان

انسانی زندگی میں کئی مقامات ایسے بھی آجاتے ہیں،جب کسی بیماری سے نجات کے لئے آپریشن کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے۔اس میں شک نہیں کہ جدید طریقہ علاج میں سرجری اور آپریشن نے بہت مہارت اور پیچیدگی اختیار کرلی ہے۔بلکہ سرجری نے طب کے میدان میں انقلاب برپاء کردیا ہے۔اس کی بدل دیگر طریقہائے علاج میں موجود نہیں ہے۔
اس میں ایک قباحت اس وقت دیکھنے کو ملتی ہے جب پیسوں کے لالچ میں معمولی نوعیت کی علامات میں آپریشن تجویز کیا جاتا ہے۔مثلا زچگی وغیرہ میں بہت سے کیس نارمل ہونے کے باوجود انہیں آپریشن کے سٹریچر تک لے جایا جاتا ہے۔اگر یہ ہنر کسی ذمہ دار معالج کے پاس ہوتو اس سے انسانیت کی بہت خدمت کی جاسکتی۔

آپریشن سے پہلے کا خوف۔

آپریشن کرانے سے پہلے آپ کے ذہن پر اتنا بوجھ ہوتا ہے کہ آپ کو یہ خیال ہی نہیں آتا کہ آپریشن کے بعد کیا صورت ہوگی ۔ صحت یابی کا طویل عمل آپ کو درد سے نڈھال اور قابل رحم حالت میں لے آتا ہے۔ آپ سوچتے ہیں اس سے بہتر تھا میں آپریشن نہ کراتا۔خود سے نالاں ہونے کی اتنی ضرورت بھی نہیں۔ آپ نے آپریشن کرانے کا فیصلہ بہتری کے لیے کیا تھا۔ آپ صحت یاب ہونا چاہتے تھے۔ اسی بات نے آپ کو آپریشن کے لیے تیار کیا تھا۔ یہ درست ہے کہ بہت سے لوگ آپریشن کے بعد کہتے ہیں کہ وہ آپریشن سے پہلے کم اذیت میں تھے۔ لیکن تھوڑا سا وقت گزارنے کے بعد وہ بہتری محسوس کرنے لگے۔ آپ بھی بہتر محسوس کرنے لگیں گے ۔ اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ جدید دور کی تکنیک تو درد پر حیرت انگیز طریقے سے قابو پا سکتی ہے۔
ڈاکٹر جیمز سی ایرک سن کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد کا درد بہت سے عوامل رکھتا ہے ان میں آپ کے آپریشن کی نوعیت خود آپ کی جسمانی اور ذہنی حالت آپ کے درد کی سابقہ کیفیت اور کسی غیر متوقع پیچیدگی کا ابھر آنا شامل ہیں ۔ لیکن سب باتوں سے قطع نظر آ پریشن کے بعد آپ کوئی تو بات ہے۔ یہ سب سے اہم بات ہے۔
آپریشن کے بعد کتنی تیزی سے آپ صحت یاب ہوتے ہیں اس کا انحصارکلی طور پر اس بات یہ ہے کہ آپ خود اپنی نگہداشت کیسے کرتے ہیں یا خود پرکتنی توجہ دیتے ہیں۔ مناسب طرزعمل اور مناسب رویہ بنیادی شرط ہے جو آپ کو جلد از جلد اپنے پاؤں پر کھڑا کر سکتا ہے۔ ماہرین نے درج ذیل اقدامات تجویز کر رکھے ہیں جو آپ کو بہتر اور درد کے بغیر صحت یابی کی منزل پر پہنچاتے ہیں۔

برف سے درد کا درماں:

برف درد کے مقام کو یخ بستہ کر کے تکلیف دور کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ آپریشن کے بعد ابتدائی چوبیس گھنٹوں میںٹانگوں (Stitches) کے اردگرد کے مقام پر برف لگانا درکو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
پورٹ لینڈ یونیورٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سرجری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر لی سوان سٹارم تجویز کرتے ہیں کہ کچلی ہوئی برف کا پلاسٹک بیگ تولیے میں لپیٹ کر آپریشن کے مقام پر اتنی دیر تک رکھا جائے جب تک برداشت ہو سکے۔برف کا استعمال چوبیس گھنٹے کے بعد نہ کیا جائے کیونکہ یہ زخموں کے اندمال میں تاخیر کر دیتا ہے ۔ اسی بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے آپریشن کے مقام کومل صحت مندی تک بھی گیلا نہ ہونے دیں۔

سینک کا استعمال:

آپریشن کے چوبیس گھنٹوں کے بعد برف کے پیک کی جگہ ہینگ پیڈ یا گرم پانی کی بوتل کا استعمال شروع کر دیں۔ ڈاکٹر سوان سٹارم کا کہنا ہے کہ حرارت آپریشن میں کھاٹی گئی جلد کے اردگرد کے حصہ کو اکڑنے سے محفوظ رکھتی ہے۔ہیٹنگ پیڈ یا پانی کی بوتل کو زیادہ گرم نہیں ہونا چاہے۔ اس کا درجہ حرارت ۱۰۰ در بجے فارن ہائیٹ مناسب رہتا ہے۔ پیڈ یا بوتل کو زخم پر رکھ کر سونے سے گریز کریں۔

جلد از جلد فعال ہو جائیں،

پاک و ہند میں عمومی طور پر آپریشن کے بعد بسترراحت تجویر کیا جاتا ہے آپ کو بیڈ ریسٹ کرنا چاہئے۔جہالت ہے یا منصوبہ بندی مریض کو ہر قسم کی حرکت سے منع کردیا جاتا جبکہ خاص وقت کے بعد بیڈ ریسٹ نقصان دہ ہوتا ہے۔
آپریشن کے بعد ابتدائی ایک دو دن تک آرام کرنا بہت ضروری ہے۔ لیکن اس کے بعد ڈاکٹرایرک سن مشورہ دیتے ہیں کہ معمولی سی واک اور بلکی پھلکی ورزش شروع کر دینی چاہیے۔ اگر آپ اس سے زیادہ عرصہ تک بستر پڑے رہیں گے تو پھر جب بالآخر چلنا پھرنا شروع کریں گے تو بہت زیاد و رو برداشت کرنا پڑے گا ۔ زیادہ عرصہ تک غیر فعال رہنا آپریشن کے بعد پیچیدگی کا خطرہ پیدا کم کردیتا ہے

حوصلے بلند رکھیں:

آپریشن کے بعد بحالی صحت کے سفر میں آپ کا رویہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ڈاکٹر سوان سٹارم کا کہنا ہے کہ ہمیشہ اس حقیقت پر نظر رکھیں کہ آنے والا ہر دن آپ کی کیفیت میں بہتری لا رہا ہے اور خود کو اس بات کا یقین دلاتے رہیں۔ یقینا ایسے لمحات بھی آئیں گے کہ آپ کو زیادہ درد محسوس ہوگا اور آپ محسوس کریں گے کہ درد کی شدت گزشتہ دنوں سے زیادہ ہے۔ لیکن اس طرح کے اتار چڑھاؤ عارضی ہوتے ہیں ۔ دراصل جس دن آپ کو زیادہ درد محسوس ہو اسی دن یقینا آپ نے اپنے جسم کو زیادہ مشقت میں ڈالا ہے۔ چنانچہ اطمینان رکھئے اور مجموعی طور پر بہتری کے رجحان کو پیش نظر رکھئے۔

غذا کا بھرپور استعمال۔

آپریشن کے بعد عمومی طور پر نقاہت پیدا ہوجاتی ہے اس لئے مناسب خوراک کا استعما ل کرنا چاہئے۔غذا و خوراک کے معاملے میں ایلو پیتھی میں کوئی خاص تصور موجود نہیں ہے۔عمومی طور پر مختلف وٹامنز اور منرلز۔اور فوڈ سمپلیمنٹ کا استعمال کیا جاتاہے۔کیونکہ ملٹی نیشنل کمپنیاں یہ کب برداشت کرسکتی ہیں کہ مریض کی جیب میں آنہ ٹکا باقی رہے۔اس لئے وہ خوراک کے بجائے فوڈ سمپلیمنٹ تجویز کرتے ہیں۔۔

ضروری ہو تو دوائیں :

اگر آپریشن کے بعد ہسپتال چھوڑنے سے پہلے آپ کو کوئی ودافع ورود دوا لکھ دی گئی ہے تو اسے ضرورت کے مطابق ضرورلیں لیکن دوا کا زیادہ یا غیر ضروری استعمال منفی اثرات پیدا کر سکتا ہے جس میں آپ کے درد میں اضافہ بھی ممکن ہے۔ مثلا کچھ ادویات سے قبض لاحق ہو جاتا ہے اور آپریشن کے بعد بحالی صحت تک تکلیف دہ اجابت پیچیدگی پیدا کرسکتی ہے۔

دوا کا بروقت استعمال:

جس طرح دافع درد ادویات کا زیادہ استعمال نقصان دہ ہے اسی طرح ان کا قبل از وقت ترک کر دینا بھی غلط ہے۔ دوا ہمیشہ وقت اور ضرورت کے مطابق لیں۔ اگر آپ اس وقت دوا لیتے ہیں جب درد کا آغاز ہوتا ہے تو آپ کو صرف ایک گولی کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن اگر آپ درد کو بڑھنے دیتے ہیں تو زیادہ شدت پیدا ہو جانے پر آپ کو تین گولیاں لینا پڑیں گی۔ لیکن ضروری نہیں کہ آپ کو اب فورا آرام بھی آ جائے۔ دوا کو اپنا بھر پور اثر دکھانے میں کم از کم ایک گھنٹہ لگتا ہے۔ اسی لیے ڈاکٹر ہدایت کرتے ہیں کہ جوں ہی آپ کو درد یا ناخوشگوار اثرات محسوس ہوں تو فورا د وا لے لیں۔

یکا کیک دوا نہ چھوڑیں۔

ڈاکٹر سوان سٹارم کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو ڈاکٹر نے مسکن یعنی سکون بخش ادویات تجویز کر رکھی ہیں تو صحت پانی میں پیش رفت کے ساتھ جس قدرجلدممکن ہو یہ ادویات ترک کر دیں ۔ لیکن انہیں یکا یک نہ ترک کیا جائے بلکہ ان کی جگہ NSAIDS( نان سٹیرائیڈل امینی المیری درگز) کا استعمال کچھ دنوں تک کریں ۔ ان ادویات میں بروفین وغیرہ شامل ہیں۔

آکو پیکچر سے استفادہ کریں:

کچھ معالجین مشورہ دیتے ہیں کہ درد پر قابو پانے کے لیے آکو پیکچر کی مدد لینا مفید رہتا ہے۔ اس سے آپ کو ادویات لینے کی ضرورت بہت کم پڑتی ہے۔ آکو پیکچر آپ کے داخلی شفا بخش مادوں کو متحرک کر دیتا ہے اور پھر ادویات کی ضرورت بہت کم اور بہت معمولی مقدار میں رہ جاتی ہے۔ آکو پیکچرسے آپ کے جسم میں موجود بے ہوشی کی دوا کے اثرات بھی زائل ہو جاتے ہیں اور آپ خود کوبہتر اور ہوتا محسوس کرنے لگتے ہیں۔

معالج سے کب رجوع کریں؟

اگر آپ آپریشن کے بعد شدید درد محسوس کرتے ہیں تو اسے علاج کا ناگزیر حصہ سمجھ کر برداشت نہ کرتے رہیں۔ بلکہ معالج کے نوٹس میں لائیں ۔کیونکہ درد کا مکمل خاتمہ تو شاید ممکن نہ ہو لیکن اسے قابل برداشت بہرحال بنایا جا سکتا ہے۔
اگر آپ کا درد ایک دو دن کے بعد زیادہ شدت اختیار کر لے تو اپنے ڈاکٹر سے رابطہ رکھیں۔ کچھ اور علامتیں بھی ابھر آئیں تو پھر تاخیر نہ کریں۔ دیگر علامتوں میں بخار سردی لگنا آپریشن کے مقام پر سرخی پیدا ہو جانا شامل ہیں اور ان کا مطلب یہ ہے کہ انفیکشن نے حملہ کر دیا ہے۔ درد دور کرنے والی ادویات کے منفی اثرات بھی ہوتے ہیں۔ جوں ہی آپ کو کوئی نا خوشگوار اثر محسوس ہو ڈاکٹر کے علم میں لائیں)

 

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply