قدیم تاریخ ہند
ہندوستان دنیا کا ایسا خطہ ہے جہاں آٹھویں صدی سے لے کر بیسویں صدی تک دو غیرملکی حکمران، عرب مسلمان اور انگریز(برطانوی) قابض رہے۔ 712 ء میں مسلمان حکمران محمد بن قاسم نے ہندوستان میں قدم رکھا اور 1857 کے غدر کے بعد باقاعدہ مسلمانوں کے اقتدار کا خاتمہ ہوا ۔ برطانوی سامراج جس کی ابتداء 1757 ء کو ہوئی تھی کا خاتمہ 1947 ء کو ہوا۔ محمد بن قاسم نے دمشق میں موجود مسلمان خلیفہ الولید اور بغداد کے گورنر حجاج بن یوسف کی آشیر باد سے، 712 ء میں ہندوستان پر حکمرانی کا آغاز کیا ۔ 1590ء تک مسلمان حکمران شہنشاہ اکبر تقریباً پورے ہندوستان پر قابض ہو چکا تھا
۔ اورنگ زیب کے دور (1657-1707) میں اس سلطنت میں کچھ اضافہ ہوا۔ زیرتبصرہ کتاب ’’ قدیم تاریخ ہند‘‘ دی ۔اے۔ سمتھ کی انگریزی کتاب کا اردو ترجمہ ہے ۔یہ کتا ب اکیسویں صدی میں متعدد حوالوں سے اہم ہے ۔یہ کتا ب درج ذیل خوبیوں کی حامل ہے ۔ اول: یہ بنیادی تاریخی حوالوں کو ایک عہد بہ عہد سلسلے میں پیش کرتی ہے ۔
دو م: اس میں عیسوی دور کے پہلے ایک ہزارسال کے ہندوستان کے بارے میں کافی مواد موجود ہے۔سوم: مصنف کی استعمال کردہ حوالہ جاتی کتب مزید تحقیق کی راہ کھولتی ہیں ۔ چہارم: اس کے ذریعہ سے ہمارے ذہن میں قدیم ہندوستان کی سیاسی تاریخ کا ایک واضح خاکہ تشکیل پاتا ہے ۔پنجم:یہ کتاب رومانی وجذباتی خیالات کی بجائے مستند ماخذوں پر مبنی ہونے کے باعث حقیقی معنیٰ میں ایک تاریخ کی کتاب ہے۔
How can I download Books ?
https://tibb4all.com/
https://dunyakailm.com/