You are currently viewing The halwa of muzbanula is an antidote for back pain.
The halwa of muzbanula is an antidote for back pain.

The halwa of muzbanula is an antidote for back pain.

The halwa of muzbanula is an antidote for back pain.

The halwa of muzbanula is an antidote for back pain.
The halwa of muzbanula is an antidote for back pain.

مغزبنولہ کا حلوہ کمردرد کا تریاق۔
The halwa of muzbanula is an antidote for back pain.
حلاوة الموزبانولا هي ترياق لآلام الظهر.

حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو

مغز بنولہ۔۔ یا پنبہ دانہ۔
(کپاس کے بیج )
مغز بنولہ کے اتنے فائدے اورکم قیمت ہونے کے باوجود ہم اس کے استعمال سے محروم کیوں رہیں۔۔
مغز بنولہ کا مزاج، گرم تر درجہ دوم اور مقدار خوراک تین تا سات گرام ہے۔۔
سردیوں کے موسم میں مغز بنولہ آسانی سے ہضم کیا جاسکتا ہے اور تازہ مغز بنولہ آسانی سے دستیاب بھی ہوتا ہے۔۔
مغز بنولہ کے مفید اثرات آپ کے سامنے پیش خدمت ہیں۔۔


مغز بنولہ غذائی اعتبار سے بہت مفید اجزاء پر مشتمل قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے۔
قوت باہ اور منی کی افزائش کے تمام نسخہ جات کا لازمی جزو ہے۔
اسپرمز کی کم مقدار کی وجہ سے مردانہ و زنانہ بانجھ پن کا شکار مریض اس کے استعمال سےصحت یاب ہو سکتے ہیں۔
اس میں فاسفورس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اس لئے زیادہ دماغی کام کرنے والوں کے لئے، پٹھوں کو سکون، طاقت اورہڈیوں کی مضبوط کے لئے اس کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔۔
اس میں اہم معدنیات، روغنیات، وٹامن اے، بی، ڈی اور ای کمپلیکس آنکھوں، جلد اور بالوں کی حفاظت کرتے ہیں، یہ جوڑوں کو مضبوط کرکے درد سے نجات دلاتےہیں اور خواتین میں دودھ کی افزائش کرتے ہیں۔۔


سب سے قیمتی وٹامن بی کمپلیکس کی تمام اقسام اس میں پائی جاتی ہیں۔۔
مغز بنولہ کا استعمال ریڑھ کی ہڈی اور کمرکے درد سے نجات دلاتا ہے۔ خاص طور پر وہ افراد جو گردن کے مہروں کی تکلیف میں مبتلا ہیں، ان کے لئے مغز بنولہ کا استعمال، گردن کے پٹھوں ، ہڈیوں کو مضبوط اور ہڈیوں کی پرورش کرکے دوبارہ انہیں واپس اپنی جگہ پر لانے میں معاونت کرتا ہے۔۔
روغن بنولہ چہرے کی چھائیوں کیلئے ابٹن میں ملا کر استعمال کریں تو بہت فائدہ ہوتا ہے
بڑی عمر کے افراد میں خون کی شریانوں میں سختی کا آجانا اور لچک کا کم ہونا عام بات ہے،
اس علامت کی وجہ سے جسم میں دوران خون متاثر ہوتاہے اورمریض کو بہت سے سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ مسئلہ جسم میں وٹامن ای کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔۔
وہ بزرگ افراد جو اس مسئلہ سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ باقاعدگی سے مغز بنولہ استعمال کریں انشاءاللہ افاقہ ہو گا۔۔

آپ اپریل کے آخر تک مغز بنولہ کو استعمال کر کے بے شمار فوائد حاصل کر سکتے ہیں اور بہت سی بیماریوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔۔
مغز بنولہ کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔۔
مغز بنولہ کھانے کا طریقہ یا وقت چاہے کوئی بھی ہو، لیکن سردیوں میں مغز بنولہ استعمال ضرور کریں۔

طریقہ نمبر 1۔

مغز بنولہ کی کھیر کا ناشتہ

:
مغز بنولہ کی صفائی تھوڑا سا محنت طلب کام ہے۔
اس میں سے کالے اور پیلے دانے نکال کر پھینک دیں اور صاف مغز بنولہ کو گرینڈر میں پیس کر پاؤڈر بنالیں۔
مغز بنولہ کی مقدار خوراک کا انحصار آپ کے مزاج اور برداشت پر منحصر ہے۔۔
دو یا چار چمچ مغز بنولہ سفوف کو کوکنگ آئل یا گھی میں بھون کر یا بھونے بغیر، ایک پاؤ یا آدھا کلو دودھ میں ابال لیں۔۔
لیجیئے کھیر تیار ہو گئی اب مزے سے ناشتہ کر لیں۔۔
اگر آپ کا مزاج گرم ہے یا ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے تو کھیر اس طرح بنا لیں، کہ چار چمچ گندم یا جو کادلیہ اور ایک یا دو چمچ مغز بنولہ سفوف ڈال کر باقی درج بالا طریقے سے کھیر تیار کر لیں۔

طریقہ نمبر 2:

اگر آپ کے پاس کھیر بنانے کے لئے وقت نہیں یا دودھ استعمال کرنا نہیں چاہتے، تو صبح یا کسی بھی وقت مغز بنولہ سفوف کے دو یا چار چمچ پانی کے ساتھ نوش فرما لیں۔
اس طریقہ سے فائدہ کم نہیں ہوگا، بس فرق صرف یہ ہے کہ کھیر مزے دار بنتی ہے اور اسے کھانا آسان ہوتا ہے۔

 

طریقہ نمبر 3

:
مغز بنولہ کے سفوف کو شہد میں مکس کر لیں، اب یہ معجون بن گئی،
روزانہ دو یا تین چمچ معجون نیم گرم پانی یا دودھ کے ساتھ نوش فر ما لیں۔
اس مقدار کو بھی اپنی برداشت کو مد نظر رکھتے ہوئے کم یا زیادہ کیا جا سکتا ہے۔۔
معجون بنا کر کھانے سے وقت کی کافی بچت ہو جاتی ہے اور اس کے بعد ناشتہ کی ضرورت بھی نہیں رہتی۔۔

آخری طریقہ

:
مغز بنولہ کے سفوف کو کسی بھی وقت کسی بھی طریقہ سے کھا لیں۔۔
اگر اتنا کچھ پڑھنے کے بعد بھی آپ اسے کھانے سے محروم رہےتو اسے بد قسمتی ہی کہا جا سکتا ہے۔

نوٹ

مغز بنولہ کا مسلسل استعمال وزن میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔۔
مغز بنولہ کے استعمال کے دوران روزانہ آدھ گھنٹہ پیدل چل کر یا ورزش کرنے سے موٹاپے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔۔
گردوں کی شدید تکلیف میں مبتلا افراد مغز بنولہ کو اپنے معالج کے مشورے سے استعمال کریں کیونکہ اس میں پوٹاشیم اور فاسفورس وافر مقدار میں موجود ہوتاہے۔۔
ہائی بلڈ پریشر کے مریض اگر مغز بنولہ کھانے کے بعد طبیعت میں تیزی محسوس کریں تو مقدار خوراک کم کر لیں یا اپنے معالج کے مشورے سے استعمال کریں۔۔
مناسب یہی ہوگا کہ کوئی بھی ادویاتی خصوصیات رکھنے والی چیز کھانے سے پہلے معالج سے مشورہ کر لیں

۔مجرب المجرب ، حلوہ پنبہ دانہ۔
جناب محمد حسین صاحب بلڈوز را پر یٹر زرعی انجینئر نگ ورکشاپ شیخوپورہ
(کمرشل)
ہوالشافی: مغز پنبہ دانہ 50 گرام چینی حسب ذائقہ گھی دیسی حسب ضرورت، حلوہ تیار کریں۔ استعمال۔ رات کو سوتے وقت کھا ئیں ۔ ٹھنڈا کر کے کھانا ہے۔ ۔استعمال مسلسل 15 يوم۔فوائد۔: درد ہر قسم بالخصوص کمر درد کو بے حد نافع ہے۔ عام جسمانی کمزوری کو رفع کر کے طاقت ور بناتا ہے۔ جتنا چاہیں کام کریں تھکاوٹ نام کو بھی نہ ہوگی۔ بے شمار فوائد کا حامل یہ حلوہ نہائت مختصر اور فوائد میں لاثانی مانا گیا ہے۔ زائل شدہ توانائی کو بحال کرتا ہے۔ مزید فوائد حاصل کرنے کیلئے چاہیے کہ مغز پنبہ دانہ ایک کلو کا اس طریقہ سے استعمال کر لیا جائے۔ مہنگی سے مہنگی معجونیں اس کے سامنے بیچ ہیں۔ضرور مستفید ہوں۔۔

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply