- Home
- ISLAMIC BOOKS اسلامی کتابیں
- نماز کے مسائل کا ...
Namaz kay Masail ka Encyclopedia By Mufti Inamul Haq Qasmi نماز کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا
تفريط
حضرت مولانا مفتی محمد عبد السلام صاحب چانگامی مدظلہ العالی مفتی داستاذ الحدیث جامعہ اہلیہ دار العلوم معین الاسلام ہاشبزاری چانگام بنگلہ دیش و سابق رئیس دارالافتاء جامعة العلوم الاسلامیہ ، علامہ بنوری ٹاؤن کراچی۔
حامدا و مصلیاً
اما بعد یہ کہ اللہ تعالیٰ کا بڑا بڑا احسان ہے کہ اپنے بندوں کی ہدایت کا راستہ ، دین اسلام کو انکے واسطے قیامت تک کیلئے متعین فرمادیا ، اور دین اسلام کے اصولوں کو سمجھنے کیلئے کتاب قرآن کریم نازل فرمائی اور ان اصولوں کو سمجھانے کیلئے اپنے رسول سید الانبیاء محمد بن عبد اللہ ہاشمی مطلبی کو مبعوث فرمایا آپ نے اپنے بیان، عمل اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے بعض اقوال وافعال کو تصدیق تائید فرما کر دین اسلام کی مکمل تشریح فرمادی اللہ تعالٰی اپنے رسول کو ہماری طرف سے مناسب بدلہ عطا فرمائے۔
لیکن نئے حالات نئے لوگوں کے اذہان کی رعایت کر کے نئے مسائل اور حوادث کے احکام کو بیان کیلئے اللہ تعالی نے امت میں سے ایسے رجال کار کو پیدا فرمادیئے اور آئندہ بھی پیدا فرماتے رہیں گے جو ہمیشہ اور ہر قدیم وجدید سوال کا جواب قرآن وحدیث اور فقہ اسلامی کی روشنی میں دیتے رہیں اللہ تعالی انکو بھی اپنی کاوشوں اور مجاہدوں کے بدلہ عطا فرمائے۔
اسی طرح بعد کے علمائے حقانی وربانین نے نئے حالات کے تحت نئے انداز میں امت کو دین کی رہنمائی فرماتے رہیں ، کتابیں لکھیں، تعلیم و تبلیغ کے راستوں میں مناسب جدت اور آسانیاں پیدا فرمائی ہیں۔
اسی سلسلہ میں ہمارے بردار و عزیز محترم مولانا مفتی محمد انعام الحق قاسمی چارا نے نماز ، زکوۃ، روزہ ، قربانی کے شرعی مسائل کو جدید انداز میں حروف تہجی کی ترتیب سے کتا ہیں لکھی ہیں جو ماشاء اللہ بہت جازب اور خوبصورت جلدوں اور کاغذوں میں طباعت ہو کر مارکیٹ کی زینت بنی ہوئی ہیں، اللہ تعالی انکی محنتوں کو قبول فرمادے اور انکے لئے ذریعہ نجات بنادے اور مصنف اور قارئین اور ان پر عمل کرنے والوں کیلئے مغفرت کا سبب بنادے۔
وصلى الله تعالى على النبي الأمي وآله وأصحابه أجمعين
بندہ محمد عبد السلام
Read online
Download Link 1
Download Link 2