کام تو خود ای کرنو پڑے گو

کام تو خود ای کرنو پڑے گو

کام تو خود ای کرنو پڑے گو
کام تو خود ای کرنو پڑے گو

کام تو خود ای کرنو پڑے گو

You will have to do the work yourself

حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد

#hakeemqariyounas
#qariyounas
#tibbibooks
#tibb4all
#dunyakailm
#hakeem_qari_younas_books
#hakeemqariyounasbooks
#saadtibbiacollege
#saad_tibbia_college
#dunyakailm
#Saad Mayo Memorial Virtual Skills
#Hakeem ul Mewat

کام تو خود ای کرنو پڑے گو۔
تم نے پتو ہونو چاہے سبن سوبرا لوگ وے ہاں جو کائی کاکراکام پے مَل مار لیاں،آپ ٹس سو مس نہ ہوواں۔ایسا لوگ کمی ذہنیت کا مالک رہوا ہاں،کام تو منہ سو بولے ہے اگر وقتی طورپے وانے یا کو سہرا اپنے سر لے بھی لیو لیکن واکو چین نہ ملے گو۔اللہ وائے رسوا کرکے دھر دئے گو۔کیونکہ وانے کائی کو حق مارو ہے ،کائی کا حق مارنا اے اللہ تو پسند نہ کرے ہے۔علامہ اقبال کو ایک شعر ہے۔

کوئی قابل ہو تو ہم شان کئی دیتے ہیں
ڈھونڈنے والوں کو دنیا بھی نئی دیتے ہیں۔

دنیا میں کئی قسم کا لوگ رہوا ہاں ہم انن نے دو قسمن میں بانٹ سکاہاں۔
ایک سردار کھونٹیل،رہبرورہنما،کھلاڑی کائی بھی کام میںمہارت،دوسراتماشائی تابعدار نوکر کمی ۔خدمت گزار۔دوسران کے پیچھے چلن والا۔اللہ نے دونوں راستہ کھول دیا ہاں، جاپے بھی چلو گا تم کو اختیارہے۔جتنی مہنگی کوئی چیز لئے گو وائے اتنی ای زیادہ قیمت دینی پڑے گی۔

کہا تم نے پتو نہ ہے پہلوان اکھاڑا میں دوچار منٹ لڑے ہے۔ہار جیت الگ بات ہے۔ان دو چار منٹن کے مارے اُو ساری زندگی کسرت کرے ہے ورزش کرے ہےاپنو جسم بناوے ہے۔جب کہیںجاکے او اکھاڑا میں اتر سکے ہے۔چلو کوئی ایسو کام لے لیو جائے تم کم سو کمتر سمجھو ہوکہا او کام ایسے ای آجاوے ہے ایسی بات نہ ہے واکے پیچھے واکی زندگی کی بہت بڑی مہارت رہے ہے

دور مت جائو ایک موچی اے دیکھ لیو جانے اپنا کام میں مہارت پیدا کری ہے واپے واکو شاباس ملےہے۔تم کوئی بھی کام کرلیووامیں مہارت پیدا کرلیو تہاری بھی ایسے ای قدر کری جائے گی۔

ایک ملامولوی سو لیکے ایک گویاتک دیکھ لیو جو بھی اپنا فن میں مہارت پیدا کرلئے گو واکی دور دور تک مانگ ہوجائے گی،تم کائی بھی میدان کا آدمی ہو،کوئی بھی تہارو کاروبار،ہنر ہےوامیں مہارت پیدا کرو لوگ تہارا ہاتھن نےچومن لگ جانگا کدی تم نے دھیان دیوہے کہ ایک میراسی جانے اپنا فن میں مہارت پیدا کری سازباجا وغیرہ میں مہارت بنائی۔اُو میراسی تہاری خوشی غمی میںاپنا فن کو مظاہرہ کرکے تہاری جیبن نے ڈھیلی کروالیوے ہے۔

بات ای نہ ہے کہ تم کہاہو؟ اصل بات ای ہے کہ لوگ تم نے کہا سمجھا ہاںاپنی زندگی میں نرالو پن پیدا کرلیو جو تہاری شناخت اور پہچان بن سکے لوگ تم نے وا خوبی اور بھلائی کی وجہ سو پہچان سکاں،تم واصفت کی وجہ سو سبن سو الگ تھلگ دکھائی دیواگر تم بھیڑ کو حصہ رہا تو تم بھیڑ میں کھوجائوگا،الگ راستہ بنایو تو سبن سو الگ دکھائی دئیوگا ،الگ رہا تو لوگ بھی تم نے الگ سو پہچاننگا ۔

سنگت بھلی اصیل کی سخی مرد کو سات
سیوا کرے سمَد کی جاسو موتی لگ جائے ہات

موئے اچھی طرح یاد ہے جن دنن میں مسجد امام ہو،چڑھتی عمر ہی انگ انگ سو جوش ابھرے ہو،جو چیز بہتر سمجھی اُو کرلی۔ گھاٹا منافع کی پروا نہ ہی،ان دنن میں دوای کام زیادہ اچھا سمجھا جاوے ہا کچھ لوڈ بھی ہی،طب و حکمت اور عملیات پے زور دیو بتان والو کوئی بھی نہ ہو ،بس یسے ای مونڈ مارتو رہو،کتابن نے پڑھے ہو پلے سو خرچے ہو مفت دوائی دیوے ہو،دور اور نیڑے جہاں کائی کو پتو لگے ہو سیکھن کے مارے پہنچ جاوے ہوسیکھن سکھان میں جو کنجوسی برتا ہاں،یامارے موکو بھی بہت تنگی آئی بھوکو پسایو لگو رہوآج یہ دونوں ہنر میری پہچان بن چکاہاں دوسرو اللہ کو کرم ای رہو کہ میرے سامنے سو کتاب نہ ہٹی،پڑھن سو لگائو رہو ،سفر جاتو کتاب ہاتھ میں ہوتی،سوتے وقت سرہانہ کے نیچے کتاب دھری رہوے ہی بس لارین(بسن) میں سفر کراجاوے ہا سیٹ پے بیٹھ کے کتاب پے گھگی گاڑ لیوے ہو،پتو بھی نہ چلے ہو کہ سفر کد کٹ گیواور کد منزل آگئی۔

میں ناظرہ حفظ کی کلاس پڑھا وے ہو میرے پئے چھورا اور چھورین کی تعداد 100 سو بھی گھنی ہی،میرو طریقہ ای ہو کہ بالک کو صرف الف بان کا پنا اے سمجھاوے ہو،زیر زَبرن نے بتاوے ہو پھر بالک پورو قران شریف آپ ای پڑھ جاوے ہو،میںاپنا طالب علمن سو کہوے ہو،تم ایسا بنیو جو دوسرا سو الگ دیکھو، تم سارا ولی بنن سو تورہا جے چور بھی بنو تو سبن سوالگ بنیو۔اپنی پہچان اور الگ سو شناخت قدرت کو انمول تحفہ ہے جا کو مل جائے وائے شکر کرنو چاہے۔

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply