You are currently viewing چینی طب(1) Chinese Medicineتعارف
چینی طب(1) Chinese Medicineتعارف

چینی طب(1) Chinese Medicineتعارف

چینی طب(1)
Chinese Medicineتعارف

چینی طب(1) Chinese Medicineتعارف
چینی طب(1)
Chinese Medicineتعارف

چینی طب(1)
Chinese Medicineتعارف

تحریر: حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
منتظم اعلی :سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کاہنہ نو لاہور

چینی طب
Chinese Medicine

تعارف
چین اپنی قدامت منفر وتہذیب و تمدن اور علوم و فنون کی بنا پر دنیا بھر میں مشہور ہے ۔ چین کی قدیم تاریخ سے ثابت ہوتا ہے کہ عہد عتیق میں چینیوں کا علمی و فنی شعور کا فی بیدارتھا، زندگی کے ہر شعبہ میں انھوں نے تحقیقات و ایجادات انجام دی تھیں ۔ چنانچہ انسان کی بنیادی ضروریات میں سے ایک فن طب کے تحت چینیوں کے یہاں منفرد نظریات تدابیر پرمشتمل ایک طریقہ علاج ملتا ہے۔ جس کو چینی طب کے نام سے جانا جاتا ہے۔

چینی طب کے بنیادی نظریات

چینی طب کےسے یہ بات اہم ہے کہ اس طریقہ علاج تقربیا BC 3000 کے آس پاس رکھی گئی تھی ۔لیکن قدیم ہونے کے با و جو دچینی طب کے نظریات پر مذہبی عقا د اورتوہمات زیادہ حاوی نہیں ۔چینی طب کے قدیم مصادر سے معلوم ہوتا ہے اس فن کی بنیا و چینی فلاسفہ و اطبا کے پیش کردہ نظریات وتجربات پررکھی گئی ہے ،اس کے علا وہ چینی طب کے تعلق سے کچھ طریقہ ہائے علاج بھی منفرد نظر آتے ہیں
چینی طب کے بنیادی نظریات کو سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ قدیم چینی فلاسفہ اور اطباء کے کارناموں کامختصر جائزہ لیا جائے

قدیم چینی فلسفی وہائی(Fu Hsi) کا نظریہ یانگ (Yang) اورین(Yin )

چینی طب میں وجود انسان، حفظ صحت اور اسباب مرض کی بنیاد قدیم چینی فلسفی نوہسائی 2900Bc) کے نظریہ :یانگ اور ین پر رکھی گئی ہے۔ فلسفہ کی رو سے کائنات کی ہر شے کی تخلیق دو متضادقو توں:یانگ” اور:ین کی وجہ سے ممکن ہوئی ۔ یہ دوقوتیںہر شے کی تخلیق میں” تائوTao)یعنی طبیعاتی رہنمائی کرتی ہیں۔ یانگ علامت ہے مثبت (ve ) قوت کی جو فاعل (active) سے مشتق ہے اس زمرے میں مذکر (masculine) جیسے سورج (sun)، روشن (bright)، حار (hot ) اور بارد cold) اشیاء آتی ہیں ۔چنانچہ ہر شئی کی تخلیق میں مادے پر”یانگ: اور ین قوتیں اپنے خاص تناسب سے اثر انداز ہوتی ہیں۔ اور مادے سے ایک خاص شئے کی تخلیق کے لئے ہموار کرتی ہیںہر شئے کو بنانے میں مادے کاکام انجام دیتی ہیں وہ ہیں پانی مٹی لکڑی، آگ اوردھات۔
یانگ اورین جن کی ممکنہ صورتوں میں مادے پر اثرانداز ہوسکتی ہیں چینی فلسفے میں اس کی علامتی کو (pexua) ہے۔پی کے معنی ہیں آٹھ (8) اور کوا“ کے معنی ہیں مختلف حالت یعنی یانگ اور ین طاقتیں 8 مختلف حالتوں میں کسی مادے پراثر انداز ہوسکتی ہیں جس سےتخلیق پانے والی شئے کی نوع قائم ہوتی ہے۔
چینی طب کے مطابق مذکورہ بالا فو ہسائی کے فلسفے کی بنیاد پرہی بدن انسان اور اس کے تمام اعضاء کی تخلیق ہوتی ہے۔ مادے کی فراہمی پانی مٹی لکڑی، آگ اوردھات سے ہوتی ہے۔ بدن انسان کے طبعی افعال کے لیے بھی یا نگ اورین کے درمیان ایک خاص طبعی تناسب لازمی ہے
جس سےصحت قائم رہتی ہے۔ اگر اس تناسب میں کوئی غیرطبیعی تبدیلی لاحق ہوجائے تو مرض کا سبب بنتی ہے۔ چنانچہ صحت کی بحالی کے لیے یانگ اورین قوتوں کو طبعی تناسب میں لانا ہی چینی طب کا اصول علاج ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply