You are currently viewing طب نبویﷺ میںدانتوں میںخلال کی اہمیت
طب نبویﷺ میںدانتوں میںخلال کی اہمیت

طب نبویﷺ میںدانتوں میںخلال کی اہمیت

طب نبویﷺ میںدانتوں میںخلال کی اہمیت

طب نبویﷺ میںدانتوں میںخلال کی اہمیت
طب نبویﷺ میںدانتوں میںخلال کی اہمیت

طب نبویﷺ میںدانتوں میںخلال کی اہمیت

حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
منتظم اعلی سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبوی @ﷺکاہنہ نولاہور پاکستان

دانتوں کی صفائی کے سلسلے میں کھانے کے بعد دانتوں میں خلال کرنا بھی سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔
حضور علیہ الصلوۃُ والسلام کا اِرشاد ہے :مَن أکل فليتخلّل.(سنن الدارمي، 2 : 35)جو شخص کھانا کھائے اُسے خلال کرنا چاہئے

۔
🌾حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،انہوں نے کہا :نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔ جو شخص پیاز ، لہسن اور گندنا (لیک پیاز کا سا پودا) کھائے تو وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے ، اس لئے کہ فرشتے بھی ان چیزوں سے تکلیف محسوس کرتے ہیں جن سے آدم کی اولاد کو تکلیف ہوتی ہے (مسلم:564)حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی نے اپنی بے نظیر کتاب حجۃ اللہ البالغہ میں اس کے اسرار و رموز فرمائے ہیں۔

حدیث شریف میں آتا ہے کہ جو شخص کھانا کھائے اُسے خلال کرنا چاہیے، اور خلال کے ذریعے جو چیز نکلے اسے پھینک دے اور جو زبان کے ذریعے نکلے اُسے نگل لینا چاہیے۔
عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من أكل فليتخلل، فما تخلل فليلفظ، وما لاك بلسانه فليبتلع”.سنن الدارمي ت الغمري (ص: 500):

اس کا مطلب یہ ہے کہ کھانے کے آخری لقمہ کے بعد زبان سے منہ میں لگے کھانے کو نگل لیا جائے اور پھر دانتوں کے درمیان پھنسے ذرّات کو کلی کر کے باہر پھینک دیا جائے۔

ایک دوسری روایت میں ہے کہ جس نے ایسا کیا تو اچھا کیا اور جس نے ایسا نہیں کیا تو اس پر کوئی حرج نہیں۔
“من أكل فليتخلل، فما تخلل فليلفظ، وما لاك بلسانه فليبتلع، من فعل فقد أحسن، ومن لا فلا حرج”. سنن الدارمي ت الغمري (ص: 224):

مذکورہ روایت کے الفاظ سے اس کا حکم بھی واضح ہوگیا کہ جو ایسے نہ کرے تو کوئی حرج نہیں ہے، یعنی وہ گناہ گار نہیں ہوگا۔ درحقیقت اس حدیث اور حکم کا تعلق آداب سے ہے، اور خلال کے ذریعے نکلنے والے ذرات کو نہ نگلنے کا حکم طبعی کراہت کی وجہ سے بھی ہے کہ منہ سے ذرات باہر نکال کر پھر کھانا طبع سلیم رکھنے والوں کے نزدیک مکروہ سمجھا جاتاہے۔ فقط واللہ اعلم

خلال کرنا سنت نبوی ہے اور اس پر عمل کرنا آپ کو متعدد جان لیوا امراض سے بچا سکتا ہے۔تاہم خلال کرنے کو عادت بنالینا صحت مند زندگی گزارنے میں مدد دے سکتا ہے۔دانتوں کے مسائل، سانس میں بو سے نجات دلانے کے علاوہ بھی یہ عادت مختلف جان لیوا امراض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply