۔ کنز العنایات

کنز العنایات

پیش لفظ

رب ذوالجلال کا بے حد شکر گزار ہوں کہ جس نے مجھے اپنے فضل و کرم کے ساتھ کنز العنایات ، مکمل کر کے آپ حضرات تک پہنچانے کی سعادت بخشی ۔ ماشاء اللہ لاقوۃ الا بالله قارئین کرام ۔ بہت پہلے میرے ذہن میں یہ جذبہ جنون کی حد تک موجزن تھا کہ میں تذکرہ ۔ یہ ( حکیم عبد الرحیم اشرف کی طرز پر ضلع شیخوپورہ کے حکماء نامدار کے مجربات حاصل کر کے مجربات اطبائ ضلع شیخوپورہ نامی کتاب شائع کروں ۔ کہنے کی بات اور ہوتی ہے۔ جبکہ کرنے کی بات اور ہوتی ہے۔ اطباء سے اُن کے معمولات حاصل کرنا انتہائی مشکل کام ہے۔ پورے ضلع کے حکما سے ملنا اُن کو نسخہ جات دینے پر تیار کرنا اور پھر ان سے نسخہ جات حاصل کرنا ایک خواب ہی ہو سکتا ہے۔ جبکہ عام طور پر تعبیر خواب کے برعکس ہی ہوا کرتی ہے۔

پرنٹ میڈیا میں ہونے کی وجہ سے میں اکثر دور دراز کے شہروں میں تو چلا جاتا تھا۔ لیکن مقامی طور پر میں عملاً حکمائے شیخو پورہ سے دور ہی رہا۔ میرا زیادہ وقت اداروں سے میل ملاقاتوں میں گزرا ۔ گھر بیٹھنے کے بعد میں نے اپنی توجہ شہر کی طرف منبدول کی اور گزرے وقت کی تلافی کیلئے اطبائے شیخو پورہ سے جہاں تک میری رسائی ممکن ہوسکی، پہنچا۔ اور اُن سے کنز العنایات کے لئے مجربات حاصل کئے ۔ کچھ حکما نے کل کے وعدے پر ٹرخا دیا تو کچھ حکماء نے یہ تک کہہ دیا کہ ہم تو حکیم ہیں ہی نہیں۔

۔ کنز العنایات کی کتابت کا کام شروع ہوا تو صفحات میری سوچ سے زیادہ ہو گئے ۔ اس طرح دو کتب شائع ہونے کا امکان پیدا ہو گیا۔ آخر کار فیصلہ یہ ہوا کہ ضلع شیخو پورہ کے حکما کے مجربات کو الگ کر لیا جائے۔

لاہور سے بذریعہ دیگن شیخو پورہ آ رہا تھا۔ اچانک راستے میں ایک سوچ نے مجھے چونکا کر رکھ دیا۔ سوچ یہ تھی کہ جو کام میں نے ابھی شروع ہی نہیں کیا تھا۔ وہ خود بخود ہو گیا۔ یعنی شیخو پورہ کے حکما کے مجربات علیحدہ کئے تو مجربات اطبائے ضلع شیخو پورہ معرض وجود میں آگئی۔ لیکن چونکہ یہ کتاب کنز العنایات سے الگ کی گئی ہے ۔ اس لئے اب یہ کتاب کنز العنایات حصہ اول کہلائے گی ۔ شكر الحمد لله رب العالمين .

جن حکما نے ضلع شیخو پورہ کے مجربات اس کتاب میں شائع ہوئے ہیں ۔ میری طرف سے ان سب کو مبارک قبول ہو ۔ جو حکمائے کرام ۔ اس کتاب میں شامل نہیں ہو سکے ۔ اُن سے گزارش ہے کہ اپنے دو دو مجربات تفصیات لکھ کر روانہ فرمائیں۔ تا کہ ان کو بھی نئی کتاب میں شامل کر کے حکمائے پاکستان کی خدمت میں پیش کر دیا جائے ۔

مولف

سفیر حکمت حکیم میاں شاہدا کر نقشبند

0کتاب یہاں سے حاصل کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Instagram