عثمانیہ کلینکل پریکٹس آف میڈیسن
عثمانیہ کلینکل پریکٹس آف میڈیسن
عثمانیہ کلینکل پریکٹس آف میڈیسن

عثمانیہ کلینکل پریکٹس آف میڈیسن

دیباچہ !

صد شکر ہے اُس ذات باری تعالی کا کہ جس نے انسان کواشرف المخلوقات بنا کر اسے عقل اور علم جیسی نعمتوں سے نوازا ہے۔ الحمد للہ آج اپنی زندگی کی سب سے قیمتی اور اہم کتاب عثمانیہ کلینکل پریکٹس آف میڈلین آپ کے سامنے پیش ہے ۔ کتاب ہذا میں انسانی جسم کی تشریحات اور انکی بیاریوں سے متعلق نہایت ہی عام فہم زبان میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

اس کتاب کے لکھنے کا نے کا مقصد محض یہ ہے کہ اللہ کو حاضر و ناظر جان کر پیرامیڈیکس کے لئے ایسی معلومات فراہم کی جائیں کہ جن کی روشنی میں وہ اپنے روز مرہ کلینک پر عام ، سادہ اور غیر پیچیدہ بیماریوں کا نہ صرف مئوثر طور پر علاج کر سکیں بلکہ پیچیدہ بیاریوں کی جلد تشخیص کر کے ایسے مریضوں کو متعلقہ اسپیشلسٹ ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کو بر وقت ریفر کر سکیں۔

بد قسمتی سے ہمارے ملک عزیز میں ہیلتھ کا انفراسٹرکچر اتنا مضبوط نہیں جتنا کہ آبادی کا تناسب س کا خواہاں ہے لہذا اس صورت میں یہی پیرا میڈیکس ہیں جو اپنی پرائمری پریکٹس کے ذریعے ہسپتالوں اور اسپیشلسٹ ڈاکٹروں پر بوجھ کم کئے ہوئے ہیں بلکہ غیر محسوس طریقے سے اپنے تئیں محکمہ صحت حکومت پاکستان کی بھی مدد کر رہے ہیں۔ پیرا میڈیکس کی اسی افادیت سے مزید فائدہ اٹھانے کیلئے یہ یادی کتاب ترتیب دی گئی ہے جس میں عام روز مرہ بیماریوں کی علامات، کلینیکل ایگزامی نیشن، تشخیص، اج، لیبارٹری ٹیسٹ، الٹراساؤنڈ ، ایکسرے اور دوسری بنیادی معلومات شامل کر دی گئی ہیں۔ اُمید ہے ی کتاب پیرا میڈیکل پریکٹس کے لئے مشعل راہ ثابت ہو گی۔

احقر

ڈاکٹر محمد عثمان

**

تاب یہاں سے حاصل کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Instagram