- Home
- ISLAMIC BOOKS اسلامی کتابیں
- سوانح علمائے دیو ...
علم دنیا و آخرت کی ترقی کا زینہ ہے۔ اس کا ہر پائیدان بلندی کی طرف لے جاتا ہے علم کیا ہے ؟ اس کی تعبیر و تشریح کے لئے فلسفہ و منطق کی پیچیدہ راہوں سے گذر نا ضروری نہیں ۔ بس اتنا جان لینا کافی ہے کہ علم اللہ سبحانہ تعالیٰ کی عطاء کردہ معرفت کا نام ہے۔
میں اس موقع پر کسی اور وہابی علم کی بحث بھی نہیں چھیڑنا چاہتا ، اپنے نظریہ کے مطابق صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ علم کو اگر حقیقی اعتبار سے اور معنویت کے وسیع تناظر میں دیکھا جائے تو علم نام ہے صرف خشیت الہی ، رضاء مولی اور تنظیم راستہ جان لینے کا۔ اس کے علاوہ معلومات عامہ “ سے زائد کچھ بھی نہیں۔
باری تعالیٰ نے انسان کو قوت عقلی سے سرفراز کیا ہے۔ جس کا کام یہ ہے کہ انسان کو اس کی زندگی کے مقصد اور صلاحیتوں کا ادراک کرائے۔
- انسانی صلاحیتیں منفی بھی ہوتی ہیں اور مثبت بھی انسان میں رکھی گئیں منیفی اور مثبت صلاحیتیں کسی نفس شناس صلح کے بغیر متوازن نہیں رکھتیں۔ اسی توازن کو قائم رکھنے کیلئے معاشرتی قانون اور ضابطے وضع ہوتے ہیں ۔ بغیر د باؤ اور بغیر کسی راہبر اور راہنما کے انسانی صلاحیتیں اپنے اپنے انداز میں پروان چڑھتی ہیں یا ان کا نشو و نما بگڑ جاتا ہے ، جس کا منطقی نتیجہ انسان کی داخلی اور ظاہری زندگی کا توازن بگڑ جانے کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے ، جہاں یہ توازن باقی رہتا ہے وہاں ”سیدھی راہ پر چلنا آسان ہو جاتا ہے۔
اللہ کے برگزیدہ بندوں کی صحبت، ان کی اصلاح و تربیت اور ان کی نظر عنایت اس توازن کو قائم کرنے میں کتابی علم سے زیادہ سود مند اور مؤثر ہوتی ہے ، دور قحط الرجال میں اب ایسے رجال ساز کہاں سے لائیں، جن کی انگلی پکڑ کر توازن کو برقرار رکھا جاسکے ۔ اس محرومی کے ماحول میں ان بزرگان دین کی سوانح بھی اپنا اثر دکھاتی ہیں۔
میں سمجھتا ہوں اسلاف اور بزرگان دین کے نقش قدم پر چلنے سے ایک معمولی آدمی
سوانح علمائے دیوبند
جلد 1 ، جلد 2
تالیف: ڈاکٹر نواز دیوبندی
DOWNLOAD