You are currently viewing اترج citron ترنج
اترج۔ citron ترنج

اترج citron ترنج

اترج۔ citron ترنج

اترج۔ citron ترنج
اترج۔ citron ترنج

اترج۔Home » citron ترنج
۔ گھاگس ۔ گلگل ۔ گرگل ۔ کرنا ۔ اترج ۔ بجورا ۔ کھٹا ۔ جمھیری
تحریر
حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
منتظم اعلی
سعد طبیہ کالج برائےے فروغ طب نبویﷺ
کاہنہ نو لاہور

قران پڑھنے والے مومن کی مثال اترج جیسی ہےمجمع الزوائد ومنبع الفوائد (4/ 67) الطب النبوي لأبي نعيم الأصفهاني (2/ 709)تحفة الأشراف بمعرفة الأطراف (6/ 407)
اترج ایک سدا بہار سبز درخت ہے جس کا پھل بڑے لیموں جیسا ہوتا ہے لیکن جسامت میں موٹا ہوتاہے، وواحدة الأترج: أترجة، وأترنجة، وترنجة.انظر: لسان العرب (1/ 425)، وفتح الباري (9/ 66)، ونزهة الألباب (1/ 56/ رقم 21)، وتاج العروس (2/ 12/ مادة ترج)، ونباتات في الحديث النبوي (ص 45، 44)
.ترنج،اترج۔انگریزی میں LEMONکہتے ہیںلیموں کی طرز کا ایک پھل ہے،حجم و جسمات میں علاقائی آب و ہوا کی وجہ سے مختلف ہوتا ہے،عمومی طور پر چار قسم دکھائی دیتی ہیں۔سنگترہ،مالٹا اور لیموں سے اس کا چھلکا کافی ہوتا ہے۔
لیموں کے پھلوں میں کیمیائی مواد:
وٹامن سی، فائبر، کیلشیم، آئرن، بیٹا کیروٹین، مینگنیج، زنک، پوٹاشیم، وٹامن بی 6 اور دیگر سے بھرپور۔ لیموں کے پھلوں کے چھلکوں میں غیر مستحکم تیل اور لیمونین ہوتا ہے جو کہ تیل کے 90 فیصد مواد پر مشتمل ہوتا ہے۔چھلکوں میں فلیوونائڈز، کومارینز، ٹرپل ٹیرپینز، وٹامن سی، کیروٹین اور پیکٹک مادے ہوتے ہیں۔
ذائقہ ترش عضلاتی اعصابی سرد خشک ہے،اترج مسکن جگر و صفرا مقوی معدہ وامعا مقوی جگر طبعی طور پر اعضائے رئیسہ کو تقویت دیتا ہے فعلی طور پر صرف قلب کو تقویت دیتا ہے،معدہ امعا پر محرک اثر ڈال کر بھوک پیدا کرتا ہے دست وقےبند کرتا ہے،بچھو کاٹےکےلئے مفید ہے۔دل ڈوبنے گھبراہٹ ہیضہ پیاس وبے چینی کو رفع کرتا ہے۔
ابن ماسویہ کا کہنا ہے کہ’’ اترج کی کھٹائی مشتہی طعام ہے اور صفراوی اسہال کو روکتی ہے‘‘اس کے پتے تقویت معدہ کے لئے نفع دیتے ہیں۔جگر کی بڑھی ہوئی حرارت کو مٹاتا ہے (الحاوی فی الطب)
عرب اطباء کا کہتے ہیں اترج بہت ہی قیمتی پھل ہے جسے ہم نے بھلا دیا ہے۔اس کے چار حصے عمومی طورپر فوائد میں بیش قیمت ہیں۔۔ چھلکا ۔ گودا،بیج،گھٹائی ہر ایک کے بہترین طبی فوائد ہیں،چھلکوں کو خشک کرکے ملبوسات اور دیگر مقامات پر رکھنے سے۔کیڑا لگنے سے۔محفوظ رکھتے ہیں۔اس سےپھیلنے والی کوشبو فضا کو معطر و صاف رکھتی ہے۔اگر منہ میں رکھا جائے تو منہ کا ذائقہ درست کرکے خوشبو دار بناتے ہیں۔گندے اور غلیظ بخارات کو ختم کرکے ان سے پیدا شدہ تکالیف کا خاتمہ کرتے ہیں۔کھانے سے معدہ کے امراض سوئے ہضم میں معاونت کرتے ہیں۔
قہوہ بناکر پینے سے طبیعت میں تازگی پیدا ہوتی ہے۔اس کے سفوف یا جلاکر حاصل کی گئی راکھ سے لیپ کرنا،بہتے زخموں کو مندمل کرکے ٹھیک کرتا ہے۔ اور داغ دھبوں پر لیپ سے جلد صاف ہوجاتی ہے۔ایسے ابھار اور سوجن جن میں جلن ہو پر لیپ کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔
بیجوں کو تریاق زہر کے طورپر کام میں لایا جاتا ہے۔دو مثقال کے وزن سے چھیل کر کھلاتے ہیں بچھو کاٹے کا تریاق ہیں،ملین طبیعت ہیں۔اطباء کے نزدیک اترج کے تمام اجزا نافع اور قابل قدر ہیں۔بہنے والے امراض۔معدہ سے اٹھنے والی گیسیں۔منہ کی بدبو۔سینہ کا بھاری پن۔معدہ میں غذا کا بوجھل ہونا میں اہم کردار کے حامل ہیں۔انٹی بیکٹیریل اثرات کی وجہ سے انفلونزا ۔ بلغمی کھانسی،اور بلغمی بخار میں کامیاب دوا ہے۔اور معدہ میںخرابی کی وجہ سے ہونے والے بلڈ پریشر ہائی کا بہترین علاج ہیں۔اس کے علاوہ کچھ لوگوں کو سفر کے دوران چکر اور قے کا عارضہ لاحق ہوجاتے ہیں۔
اترج کےچھلکےمیں تیل کے فوائد
اترج پھل کے چھلکوں میں غیر مستحکم تیل ہوتا ہے جو کہ 89 فیصد بنتا ہے۔ اترج کے چھلکے کوجدید طب میں بھوک کم کرنے والے، جراثیم کش، اینٹی وائرل ، اور بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مدد کرتا ہے اور نزلہ زکام اور بخار کے خلاف بھی استعمال ہوتا ہے۔
حاملہ خواتین کے لیےترنج کے فوائد
ترنج پھل حاملہ عورت کو توانائی فراہم کرتا ہے اور اسے حمل کی وجہ سے ہونے والی سستی سے نجات دلاتا ہے۔ مسوڑھوں کے درد اور دانت کے درد کی علامات کو دور کرتا ہے۔ حاملہ خواتین میں سانس کے نظام کو مضبوط کرتا ہے ۔یہ حاملہ عورت کو دل کی بیماری سے بچاتا ہے اور حاملہ ہونے پر دل کے پٹھوں کو اچھی طرح کام کرتا ہے۔
صفراء کی زیادتی اور خون کے جوش کو دور کرنے کے لیے استعمال کرواتے ہیں جبکہ متلی اور قے کو روکنے کے لیے بھی مستعمل ہے۔ وبائی امراض میں اس کا استعمال بطور خاص مفید ہے۔ دوران سفر وہ بچے یاخواتین جن کو خالی معدہ اور بھرے ہوئے معدہ ہر دو صورتوں میں قے کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ اس کو سفر شروع کرنے سے قبل اور اگر سفر لمبا ہو تو دوران سفر استعمال کر یں بفضلہ تعالیٰ سفر بآسانی گزرے گا۔یہ فائدہ اس کو سونگھنے سے بھی ہوتا ہے ۔
اترنج جسم کی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور بیکٹیریا اور وائرس سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے ڈنک کو درد کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں سوزش اورینالجیسک ہوتاہے۔ ایلڈر بیری دانتوں اور مسوڑھوں کی صحت کو برقرار رکھتی ہے اور ان کی حفاظت کا کام کرتی ہے کیونکہ اس میں وٹامن سی ہوتا ہے۔ دل کی صحت کو فروغ دیتا ہے اور بلڈ پریشر کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے کیونکہ اس میں معدنیات ہوتے ہیں جو دل کے پٹھوں کی صحت کو برقرار رکھتے ہیں۔یہ زکام فلو اور بخار کے لیے تریاق کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

شوگر۔کولیسٹرول

کے فوائدجھولنے سے خون میں کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے اور دل اور خون کی شریانوں کی صحت بہتر ہوتی ہےشوگرکے لیےترنج کے فوائدٹرنگ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہترین پھل ہے کیونکہ اس میں تیزابی فلیوونائڈز کا ایک الگ گروپ ہوتا ہے جو گلوکوز کی سطح کو بہتر بناتاہے اور جسم میں انسولین کی پیداوار بڑھاتا ہے۔

ایک بہترین حکایت

کہتے ہیںایرانی بادشاہوں میں سے کسی بادشاہ نے کچھ اطباء کو جیل میں ڈال دیا۔انہیں کہا گیا کہ روٹی کے ساتھ تمہیں ایک ہی چیز بطور سالن ملا کرے گی لیکن تمہیں اس بارہ میں اختیار دیا جارہا ہے جو چیز تمہیں پسند ہو اختیار کر لیںحکماء نے اترج پسند کیا۔جب اس بارہ میں ان سے پوچھا گیا کہ یہ تم نے کیوں پسند کیا ہے۔وہ کہنے لگے۔اس کا چھلکا خوشبودار ہے۔دیکھنے میں بھلا لگتا ہے۔اس کے چھلکے کی رنگت خوبصورت ہے،خوشبو بھی اشتہا انگیز ہے یہ پروٹین۔کھٹائی۔سرکہ۔تریاق سب ہی کچھ ہے۔اس کے اندر چکنائی بھی موجود ہے۔

سکوائش

یہ پھل صرف موسم سرما میں دستیاب ہوتاہے۔ موسم گرما میں ہمارے ملک میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتاجارہاہے جس کی متعدد وجوہات ہیں جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں:
پودوں کی کمی جو کہ بڑھتی ہوئی گرمی کا باعث ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ زیر کاشت رقبہ آبادی کے بڑھنےکے باعث رہائش کے مقاصد کے لیے استعمال ہورہاہے۔ صنعتوں کو بجلی اور گیس کی فراہمی میں تعطلی کے باعث بطور ایندھن درختوں کی کٹائی اور ان کا استعمال ہے۔
مذکورہ بالاحالات کے پیش نظر جوں جوں گرمی بڑھتی جارہی ہے اس کے تدارک کےلیے موسم سرما میں قدرت کی طرف سے عطا کردہ اس عطیہ کو موسم گرما کے لیے محفوظ کرلیتے ہیں تاکہ گرمی کی شدت کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ لذیذ مشروب سے لطف اندوزی کا سامان بھی کرسکیں۔ اس کی ترکیب حسب ذیل ہے:
ترنج جوس:5لٹر۔چینی:10کلو
ترکیب تیاری: ترنج کو چھیل کر بیرونی چھلکا الگ کردیں ۔جوس نکالنے والی سادہ مشین کی مدد سے جوس نکال لیں۔ بعدازاں اس کو فلٹر کرلیں۔ جوس کو بڑے پتیلے میں ڈال کر آنچ پر رکھیں۔ اس میں چینی ڈال کر کفگیر کی مدد سے ہلاتے رہیں۔چند منٹ تک جوش آنےپر اتار لیں۔اور ٹھنڈا ہونے پر صاف خشک بوتلوں میں بھر کر ان کو اچھی طرح بند کرلیں۔احتیاط: چینی کو جوس میں شامل کرنے پہلے اچھی طرح ملاحظہ کرلیں تاکہ اس میں غیر جنس ہو توصفائی کرلیں۔
ایک سے دو جوش آنے پر اتار لیں بصورت دیگر زیادہ پک جانے پر نیچے چینی بیٹھ جائے گی۔ ترکیب استعمال: موسم گرما میں بطور مشروب ٹھنڈے پانی میں ملا کر نوش جان فرمائیں۔

جام۔

ترنج کی خصوصیات و ذائقہ سے سال بھر محظوظ ہونے کے لیے اہل فن اس کو جیم کی صورت میں محفوظ کرلیتے ہیں تاکہ وہ افراد جو مشروب استعمال نہیں کرسکتےوہ اس کو ناشتہ میں بریڈ کے ساتھ استعمال کرکے اس کے فوائد اور لذت سے بہرہ ور ہوسکیں۔
ترنج جوس:5لٹر۔پوست ترنج تازہ:100گرام،چینی:15کلو
ترکیب تیاری: ترنج کے چھلکے الگ کرکے سادہ مشین کی مدد سے اس کا جوس نکال لیں۔ اس جوس کو فلٹر کرلیں۔ چینی کو بغوردیکھ لیں تاکہ اس میں اگر کوئی غیر جنس ہوتو نکال لیں۔ ترنج کے چھلکے باریک باریک کتر لیں ان چھلکوں کےاندر لگے ہوئے سفید ریشے اتار لیں۔ جوس کو بڑے پتیلے میں ڈال کر آنچ پر رکھ دیں۔ بعدازاں اس میں چینی ڈال دیں۔ کفگیر کی مدد سے اس کو ہلاتے جائیں تاکہ چینی نیچے نہ بیٹھ جائے۔باریک کترے ہوئے چھلکوں کو پتیلےمیںڈال کر ساتھ پکائیں۔جب لعوق کی مانند گاڑھاہوجائے تو اتار لیں۔ ٹھنڈاہونےپر شیشےیاپلاسٹک کے صاف جاروں میں بھر لیں ۔احتیاط: دوران تیاری کفگیر برابر ہلاتے رہیں۔ بصورت دیگر چینی نیچے جم جائے گی۔ترکیب استعمال : ناشتہ میں بریڈ کے ساتھ استعمال کریں۔

مربہ ترنج

ترنج کے فوائد و خصوصیات سے موسم گرما میں مستفید ہونے کے لئے اہل فن اس کو مربہ کی شکل دے لیتے ہیں تاکہ قدرت کے اس عطیہ سے ہر موسم خصوصاً گرمی کی شدت میں فیض یاب ہوسکیں۔
ترنج:15کلو۔چینی:5کلو
ترکیب تیاری: ترنج کے چھلکے الگ کردیں 5کلو ترنج کا سادہ مشین کی مدد سے جوس نکال لیں۔ جوس کو فلٹر کرلیں۔ اس جو س میں چینی ملا کر پتیلے میں ڈال کر آنچ پر رکھ دیں۔ کفگیر کی مدد سےہلاتےرہیں۔ جب چینی اچھی طرح حل ہو جائے توبقیہ ترنج جن کے چھلکے اتار ے جاچکے ہوں ان کو دو تین حصوں میں کرکے تیار شدہ چاش میں ڈال دیں۔ اس کو 5منٹ اچھی طرح پکائیں پھر اتار لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر پتیلے کا منہ کپڑے سے باندھ کر اوپر ڈھکنا دے دیں۔ صبح اٹھ کر پھر ایک جوش دیں اور آنچ سے اتار دیں۔ ٹھنڈا ہونےپر پھر کپڑے سے باندھ کر اچھی طرح ڈھانپ دیں۔تیسرے روز پھر اس کو ایک جوش دیں۔ اب ٹھنڈا ہونے پر خشک جار میں رکھ لیں۔
احتیاط: چینی کو شامل کرنے سے قبل اچھی طرح دیکھ لیں تاکہ کوئی غیرجنس اس میں موجود نہ ہو۔
ترکیب استعمال: خالی پیٹ 120گرام استعمال کریں۔ ترنج کا مربہ خفقان کو دور کرتا اور معدہ و جگر کو طاقت دیتا ہے۔بیرونی استعمال۔ترنج کے پوست کو رگڑ کر جھائیں اور داد پر لگانے سے افاقہ ہوتا ہے۔

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply