You are currently viewing Salts Definition Of Salts by Hakeem qari younas – (سالٹ)نمک

Salts Definition Of Salts by Hakeem qari younas – (سالٹ)نمک

Salts Definition Of Salts by Hakeem qari younas

(سالٹ)نمک

نمک۔(Salts)

سالٹ ایک ایسا کمپاؤنڈ ہے جو تیزاب اور اساس کو نیوٹرلایزیشن سے حاصل کیا جاتا ہے۔ یا یوں کہہ سکتے ہیں جب تیزاب اساس کے ساتھ میلاپ کرتا ہے تو نمک وجود میں آتا ہے ۔ انسانی زندگی میں نمکیات بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں ان کے بغیر زندگی ناممکن سی دکھائی دیتی ہے۔جسم انسانی میں مختلف نمکیات پائے جاتے ہیں ان کی مقررہ مقدار صحت کے لئے انتہائی ضروری ہے ۔سوڈیم۔پوٹاسیم۔کیلسیم،میگنشیم اور آئرن کے نمکیات انسانی جسم کے لئے بہت ضروری ہیں

ان کے خواص ذیل میں تحریر کئے جاتے ہیں

 (1)آئرن کے مرکبات ہموگلوبن میںموجود ہوتے ہیں(ہمو گلوبن وہ چیز ہے جو خون میں شامل آکسیجن کو دیگر اعضاء تک پہنچاتا
(2)سوڈیم اور پوٹاسیم کے سالٹس کاانسانی اعصابی نظام اور پٹھوں کی کارکردگی میں نہایت اہم کردار ہے
(3)کیلسیم کے سالٹس ہڈیوں کو بنانے اور مضبوط کرنے کام کرتے ہیں۔
(4)یہ انسان کو ہارٹ اٹیک سے بھی بچاتے ہیں۔
(5)ایلم یعنی پھٹکڑی کو بدن سے بہتے ہوئے خون کو روکنے کا کام لیا جاتا ہے
(6)پھٹکری کی مدد سے پانی کو بھی صاف کیا جاتا ہے۔
(7)آیوڈین کے نمکیات تھائی رائڈ کی کارکردگی کو بہتر بنا نے کے لئے استعمال کرتے ہیں ۔نیز گلہڑ کے علاج میں بھی کام کیا جاتا ہے۔نمکیات روزمرہ کی ضروریات کا اہم عنصر ہیں
(8)کھانوں کے ذائقے
(9)اچار کی تیاری۔
(10)مچھلی وغیرہ کو محفوظ بنانے کے لئے بہت استعمال کیا جاتا ہے۔
(11)سوڈیم ہائڈروجن کاربونیٹ ڈبل روٹی اور کیک کی تیاری میں استعمال کئے جا تے ہیں
(12)دھوبی سوڈا کپڑوں کی صفائی میں استعمال کیا جاتا ہے(13)سوڈیم پوٹاسیم ٹاٹریٹ بطور قبض کشا دوا کے استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ شعبہ ہائے زندگی میں نمکیات کے بے شمار استعمالات ہیں۔

عام نمک کی اہمیت

پرانے زمانے میں روم میں عام نمک بہت اہمیت کا حامل تھا اس بات کی اہمیت کا اندازہ اس سے کیا جاسکتا ہے کہ فوج کی تنخواہ کی ادایئگی نمک کی صورت میں جاتی تھی لفظ سیلری یونانی لفظ ساسے نکلا ہے جس کے معنی سالٹ(Salt) جس کے معنی نمک کے ہیں۔عام نمک سے کاسٹک سوڈا۔بیکنگ سوڈا۔واشنگ سوڈا ۔سوڈا ایش۔ ہایڈروکلورک ایسڈ۔کلورین وغیرہ تیار کئے جاتے ہیں۔نمک سے تیار ہونے والے مرکبات روز مرہ کی زندگی کا جزو لازم بن چکے ہیں جیسے صابن بنانے کے لئے سوڈیم ہائڈرواکسائڈ کے پانی میںکنستریٹڈ محلول کو عام طور پر نباتاتی تیل مثلاََ بنولے کے تیل۔ناریل کے ساتھ ملاکر کئی گھنٹوں تک مسلسل ہلاتے ہوئے گرم کیا جاتا ہے۔صابن پھٹکیوں کی صورت میں سطح پر تیرنے لگتا ہے۔گلسرین اضافی طور پر مائع کی صورت میں حاصل ہوتی ہے ٹھنڈا ہونے پر صابن ٹھوس شکل اختیار کرلیتا ہے اسے سانچوں میں ڈال کر مختلف صورتوں میں ڈھال لیا جاتا ہے۔مائع صابن اور شیونگ کریم بنانے کے لئے سوڈیم ہائڈرو اکسائڈ کی جگہ پوٹاسیم ہائڈرو اکسائڈ استعمال کیا جاتا ہے اس سے حاصل ہونے والا صابن نرم حالت میں ہوتا اور بہتری جھاگ پیدا کرتا ہے صابن میں خوشبویات اور رنگ گاہگوں کی ضروریات کے مطابق مختلف کمپاؤنڈ ڈالے جاتے ہیں۔

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply