You are currently viewing Bhagvat Geeta In Urduبھگوت گیتا اردو زبان
Bhagvat Geeta In Urdu بھگوت گیتا اردو زبان میں Download from Archive Read Online on Archive Download from Scribd Download in Chapters Bhagvat Geeta In Sindhi (in Chapters)

Bhagvat Geeta In Urduبھگوت گیتا اردو زبان

بھگوت گیتا اردو زبان

Bhagvat Geeta In Urdu

  Bhagvat Geeta In Urdu بھگوت گیتا اردو زبان میں  Download from Archive Read Online on Archive Download from Scribd  Download in Chapters  Bhagvat Geeta In Sindhi (in Chapters)

Bhagvat Geeta In Urdu
بھگوت گیتا اردو زبان میں
Download from Archive
Read Online on Archive
Download from Scribd
Download in Chapters
Bhagvat Geeta In Sindhi (in Chapters)

بھگود گیتا کے اردو ترجمہ سے مسلمانوں کا دل جیتنے کی کوشش
تقریباً 9 سو سے زیادہ صفحات پر مشتمل بھگود گیتا کا اردو ترجمہ کئی اعتبار سے اہم ہے ۔ اسکان کی طرف سے شائع ہونے والے اس ترجمے میں شری کرشنا کی تعلیمات کو عام فہم لیکن معیاری اردو زبان میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔

مشتاق عامر

الہ آباد : یوں تو بھگوت گیتا کے متعدد ترجمے اردو میں پہلے سے موجود ہیں ، لیکن بیشتر ترجمے کافی پرانے ہو گئے ہیں اور ان کی زبان بھی اب عام فہم نہیں رہی ۔ شریمد بھگوت گیتا کے پیغام کو مسلمانوں تک پہنچانے کیلئے اب گیتا کو آسان اردو زبان میں دستیاب کرایا جا رہا ہے ۔ دنیا کی مختلف زبانوں میں گیتا کی تعلیم کی تشہیر کرنے والی تنظیم اسکان سے وابستہ ادارے ’’ بھگوتی ویدانت ٹرسٹ ‘‘ نے گیتا کو مسلمانوں کیلئے معیاری اردو ترجمے کے ساتھ شائع کیا ہے ۔ اردومیں گیتا کے ترجمے کے ساتھ ساتھ بھگوان شری کرشنا کی تعلیمات کی مختصر تشریح بھی پیش کی گئی ہے ۔

تقریباً 9 سو سے زیادہ صفحات پر مشتمل بھگود گیتا کا اردو ترجمہ کئی اعتبار سے اہم ہے ۔ اسکان کی طرف سے شائع ہونے والے اس ترجمے میں شری کرشنا کی تعلیمات کو عام فہم لیکن معیاری اردو زبان میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ اس ترجمے کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس کو براہ راست سنسکرت سے اردو زبان میں منتقل کیا گیا ہے ۔ اسکان سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ وہ اردو ترجمہ کے ذریعے مسلمانوں تک گیتا کا پیغام پہنچانا چاہتے ہیں ۔ گیتا کی تعلیمات کو اردو قالب میں ڈھالنے کے لئے سنسکرت اشلوک کا ترجمہ اوراس کی تشریح اردو میں پیش کی گئی ہے ۔

الہ آباد کے گئو گھاٹ پر واقع اسکان کے دفتر میں بھگوت گیتا کے اردو ترجمے موجود ہیں ۔ اسکان کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ عام طور سے اردو ترجمہ کو برائے نام قیمت پر ہدیہ کیا جاتا ہے ۔ تاہم اگر کوئی اس کو مفت حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ اس کو مایوس نہیں کریں گے ۔ اسکان کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ گیتا کا پیغام ساری انسانیت کیلئے عام ہے ۔ حالانکہ اسکان اس پہلے بھی اردو میں گیتا کا ترجمہ شائع کر چکا ہے ۔ تاہم گیتا کی تعلیمات کی تشریح اور فرہنگ کے ساتھ اس کو پہلی مرتبہ شائع کیا گیا ہے ۔ ملک کے بدلے ہوئے فرقہ وارانہ ماحول کے پیش نظر اسکان نے اردو گیتا کو مسلمانوں کیلئے تحفے کے طور پر پیش کیا ہے

Bhagvat Geeta In Urdu
بھگوت گیتا اردو زبان میں

Download from Archive
Read Online on Archive
Download from Scribd

Download in Chapters

Bhagvat Geeta In Sindhi (in Chapters)

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply