You are currently viewing

 بڑے جانوروں کا پتہ

اس کے طبی فوائد۔

Address of large animals

Its medical benefits.

عنوان حيوان كبير

فوائدها الطبية.

بڑے جانوروں کا پتہ
اس کے طبی فوائد۔

کسی بھی جاندار میں پتہ کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔غذا اور چیکنائی کو ہضم کرنے اور فضلات کے میں اس  کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔جولوگ پتہ کو کسی وجہ سے نکلوادیتے ہیں وہ ساری زندگی پریشانی کے عالم میں گزارتےہیں۔اس کی تشریح پتہ سے محروم لوگ ہی بہتر کرسکتے ہیں۔اس وقت ہم گائے بھینس کے پتہ کے طبی فوائد کے بارہ میں لکھتے ہیں تاکہ اسے ضائع کرنے کے بجائے اسے مفید کام میں استعمال کیا جاسکے۔


پتہ کا پانی امراض کے لئے شفاء۔۔۔


اگر کسی کو پتہ میں پتھری بن جائے۔تو اسے چاہئے کہ گائے بھینس وغیرہ کا پتہ لیکر اس کا پانی حاصل کریں۔پھر جس قدر کالی مرچیں اس مین دوب سکیں بھگودیں۔جلد ہی مرچیں پتہ کے پانی کو چوس لیں گی۔انہیں گیلی حالت میں الگ الگ کرلیں۔کیونکہ یہ چپچی ہوکر ایک دوسری کے ساتھ جُڑ جاتی ہیں۔سوکھنے پر انہیں الگ نہیں کیا جاسکتا۔النتہ سفوف بنایا جاسکتا ہے۔
جب خشک ہوجائیں تو کھانے کے بعد ایک دو کالی مرچیں کھالیا کریں۔(1)پتہ کی پتھری ریزہ ریزہ ہوکر خارج ہوجائے گی۔(معدہ کی کمزری دور ہوجائے گی۔(3)جن لوگوں کو بواسیر ہے انہیں کمال فائدہ حاصل ہوگا(4)جنہیں معدہ پر بوجھ رہتا ہے کھانے کےبعد گرانی رہتی ہے،ان کے لئے فائدہ مند ہے(5)جن لوگوں کی آنتوں میں سدے پڑ گئے ہوں ان کے استعمال سے وہ تحلیل ہوجاتے ہیں۔(6)شوگر کے مریض اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں(7)اگر ان مرچوں کا سفوف موہکوں اور مسوں پر ملا جائے تو وہ خشک ہوجاتے ہیں(8)چنڈی جس میں ہاتھ یا پائوں کی کوئی جگہ سخت ہوجاتی ہے،پر اس کا سفوف تیل میں ملاکر لگائیں تو اس کی سختی دور ہوجاتی ہے(9)بوسیر والے تیل کے ساتھ مرہم بنا کر موہکوں پر لگا سکتے ہیں انہیںتکلیف سے راحت ملے گی(10)خارش کی جگہ پر تیل میں ملاکر ملنا سکون دیتا ہے۔فتلک عشرۃ کالمہ۔
شوگر والے کے زخم
اس کے علاوہ جن لوگوں کے شوگر کی وجہ سے ہونے والے پھوڑے ٹھیک نہ ہوتے ہوں وہ پتہ کے پانی سے زخم صاف کیا کریں بہت جلد زخم ٹھیک ہوجاتے ہیں،بالخصوص بائیں پائوں کے انگوٹھے کا زخم بہت جلد مندمل ہوجاتا ہے۔
 سوکھی خارش کا علاج
۔جن لوگوں کے سوداوی خارش ہو یعنی رات کے وقت خارش زیادہ اور دن کے وقت کم ہوجاتی کے لئے پتہ کا پانی لیکر ا س میں برابر وزن تیل ملاکر جلالیں۔ خارش والے کو مالش کرائیں۔کمال کا مفید نسخہ ہے۔
کان کا درد۔
کچھ لوگوں کو رات کے وقت کان میں درد ہونے لگتا ہے۔انہیں چاہئے کہ گائے یا بھینس کا پتہ لیکر اسے مساوی الوزن تلوں کے تیل میں جلالیں۔کان صاف کرکے ایک دو قطرے قطور کردیں۔کان کا بہنا۔کان کا زخم۔کان کی درد۔کان کی چندری وغیرہ ٹھیک جاتے ہیں۔


Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply