You are currently viewing گرمی کو ٹھنڈ سے کمزور کرو۔
گرمی کو ٹھنڈ سے کمزور کرو۔

گرمی کو ٹھنڈ سے کمزور کرو۔

گرمی کو ٹھنڈ سے کمزور کرو۔
گرمی کو ٹھنڈ سے کمزور کرو۔

طب نبویﷺ
گرمی کو ٹھنڈ سے کمزور کرو۔

حکیم المیوات ۔قاری محمد یونس شاہد میو

نظام کائنات میں کوئی بھی چیز بے کار و لایعنی نہیں بےکار محض سمجھی جانے والی اشیاء ہماری ضروری کے اعتبار سے بےکار سمجھی جاتی ہیں،جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے اسے کار آمد سمجھا جاتا ہے اسی بنیاد پر انسان اس کی طرف لپکتا ہے۔یہ ضروریات زندگی میں سے مادی شکل میں ہوں احساسات کی صورت میں،گرمی و سردی دونوں ایک دوسرے کی ضد ہیں لیکن زندگی کے لئے ضروری ہیں۔ گرمی اگر زندگی ہے تو سردی اسے اعتدال میں رکھتی ہے۔کیونکہ زندگی اعتدال میں ہے۔

پانی ہوا آگ احساسات سب زندگی کے لوازمات ہیں اگر یہی لوازمات اعتدال سے انحراف کرجائیں تو امراض کا سبب بن سکتے ہیں۔انسانی جسم میں گرمی بدل مایتحلل کا کام کرتی ہے لیکن اسے معتدل رکھنا ضروری ہے جیساکہ ذیل کی حدیث میں ارشا د نبوی ﷺ ہے۔

عن عائشة رضي الله عنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يأكل الطبيخ بالرطب ويقول يكسر حر هذا برد هذا وبرد هذا حر هذا.(«(السنن الكبري للنسائي: 167/4 ح 6727) (اخلاق النبى صلى الله عليه وسلم: ص216. 217)قال الشيخ: فيه إثبات الطب والعلاج ومقابلة الشيء الضار بالشيء المضاد له في طبعه على مذهب الطب والعلاج؛ ومنه إباحة التوسع من الأطعمة والنيل من الملاذ المباحة، والطبيخ لغة في البطيخ.

اہرین نے اسے کھجور کے ساتھ کھانے کا ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ آپ آج ہی اسے استعمال کرنے کا ارادہ کر لیں گے۔ تربوز بیک وقت ٹھنڈک اور بھرپور غذائیت فراہم کرتا ہے مگر ترکی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اسے کھجور کیساتھ کھایا جائے تو متعدد بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

استنبول یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین کی حالیہ تحقیق کے مطابق کھجور کو تربوز کے ساتھ کھانے سے انسان متعدد بیماریوں سمیت جسم سے

فاضل حرارت کو خارج کرنے اور صفراوی علامتوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کھجور کی گرمی تربوز کی سردی سے ختم ہو جاتی ہے اور اس کی سردی کھجور کی گرمی سے ختم ہو جاتی ہے۔

ماہرین نے کہا کہ تربوز اور کھجور کو ایک ساتھ کھایا جائے تو یہ شدید پیشاب آور دواءکی صورت میں کرتا ہے جس سے جسم میں رکا ہوا مواد خارج ہو جاتا ہے۔،نیز تربوز اور کھجور سے یورک ایسڈ ،کولیسٹرول اور شوگر بھی کنٹرول ہوتی ہے۔

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply