You are currently viewing کھجور کی گٹھلیوں کا معجون بنانے کا طریقہ۔

کھجور کی گٹھلیوں کا معجون بنانے کا طریقہ۔

کھجور کی گٹھلیوں کا معجون بنانے کا طریقہ۔

کھجور کی گٹھلی کے متعلق قرآنی مثالیں
کھجور کے بیج کی غذائی اہمیت
کھجور کی گٹھلی کے طبی فوائد
کھجور کی گٹلی کےفائدے
کھجور کی گٹھلیوں کا معجون بنانے کا طریقہ۔

حکیم المیوات قاتی محمد یونس شاہد میو

کھجور کی گٹھلی کے متعلق قرآنی مثالیں
قرآن کریم میں کھجورکی گٹھلی کے حوالے سے تین الفاظ استعمال ہوئے ہیں :
۱۔فتیل : کھجور کی گٹھلی کے شگاف میں موجود ایک دھاگا۔ ارشاد باری تعالی ہے
أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يُزَكُّونَ أَنْفُسَهُمْ بَلِ اللَّهُ يُزَكِّي مَنْ يَشَاءُ وَلَا يُظْلَمُونَ فَتِيلًا (النسا:۴۹ )
ترجمہ : کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو اپنے آپ کو بڑا پاکیزہ بتاتے ہیں ؟ حالانکہ پا کیزگی تو اللہ جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے اور (اس عطا میں ) ان پر ایک دھاگے کے برابر ظلم نہیں ہوتا۔

۲۔نقیر : کھجور کی گٹھلی کا شگاف

أَمْ لَهُمْ نَصِيبٌ مِنَ الْمُلْكِ فَإِذًا لَا يُؤْتُونَ النَّاسَ نَقِيرًا(النسا؛ ۵۳ )
ترجمہ : تو کیاان (کو کائنات کی ) بادشاہی کا کچھ حصہ ملا ہو ا ہے ؟ اگر ایساہوتاتویہ لوگوںکوگٹھلی کےشگاف کےبرابرکچھ نہ دیتے۔
وَمَنْ يَعْمَلْ مِنَ الصَّالِحَاتِ مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَئِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ وَلَا يُظْلَمُونَ نَقِيرًا (النسا:۱۲۴ )
ترجمہ : اور جو شخص نیک کام کرےگا،چاہےوہ مردہویاعورت بشرطیکہ وہ مومن ہو۔ تو ایسے لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور کھجور کی گٹھلی کے شگاف کے برابر بھی ان پر ظلم نہیں ہوگا۔

۳۔ قطمیر : کھجور کی گٹھلی کا چھلکا

يُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهارِ وَيُولِجُ النَّهارَ فِي اللَّيْلِ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ كُلٌّ يَجْرِي لِأَجَلٍ مُسَمًّى ذلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ وَالَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ مَا يَمْلِكُونَ مِنْ قِطْمِيرٍ(الفاطر:۱۳)
ترجمہ : وہ رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کردیتا ہے اور اس نے سورج اور چاند کو کام پر لگا دیا ہے۔ (ان میں سے ) ہر ایک کسی مقررہ میعادتک کے لیے رواں دواں ہے۔ یہ ہے اللہ جو تمھارا پروردگار ہے ساری بادشاہی اسی کی ہے اور اسے چھوڑ کر جن (جھوٹے خداؤں کو) تم پکارتے ہو وہ کھجور کی گٹھلی کے چھلکے کے برابر بھی کوئی اختیار نہیں رکھتے۔

اسلوبِ قرآنی کو سامنے رکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ کھجور کی گٹھلی سے متعلق ان تینوں چیزوں (شگاف، شگاف کا دھاگا اور گٹھلی کی جھلی) کو بطور کنایہ ذکر کیا گیا ہے تاکہ کسی چیز کےچھوٹے پن کو بیان کیا جائے۔
کھجور کی گٹھلیوں کو کس طرح استعمال کریں؟
۔ سب سے پہلے نرم کھجوروں میں سے اسکی گٹھلیاں نکال کر علیحدہ کرلیں
۔ اب ان کو اچھے سے دھو کر دھوپ میں سُکھا دیں یا پھر پنکھے کے نیچے رکھ دیں
۔ گٹھلیاں خشک ہونے کے بعد پہلے انہیں ڈنڈے کونڈے میں ڈال کر کُوٹ لیں، پھر مکسر میں ڈال کر اسکا پاؤڈر بنا لیں اور چھان کے ایک بوتل میں رکھ دیں
۔ اب اس پاؤڈر کا 1 چمچ روزانہ ایک کپ دودھ میں شامل کر کے پیئیں
۔ اس کے استعمال سے آپ کا بلڈ پریشر نارمل رہے گا، ہاضمہ بہتر ہوگا، دماغی اور دل کے مسائل میں مدد ملے گی، کولیسٹرول کی سطح نارمل رہے گی اور ساتھ ہی شوگر کے مریضوں کیلیئے بھی فائدہ مند ہے۔

کھجور کے بیج کی غذائی اہمیت

کھجور کے بیجوں میں کافی مقدار میں مفید غذائی اجزا ہوتے ہیں جیسے کہ اولیک ایسڈ، غذائی ریشے اور پولیفینول۔ یہ مرکبات قلبی امراض کے واقعات میں کمی اور مجموعی صحت میں بہتری لاتے ہیں
کھجور کے بیج میں پروٹین، چکنائی، غذائی ریشہ، فینولک، اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔

استعمال کا طریقہ

تمام کھجور کی گٹھلیوں کو ایک جگہ جمع کریں اور ہھر اتنا بھونیں کہ رنگت سیاہی مائل ہوجائے۔ پھر ہاون دستے میں کوٹ لیں اور پھر گرائینڈ کر کے پاؤڈر تیار کرلیں۔ اس پاؤڈر کو چھان کر محفوظ کرلیں۔ صبح شام ایک چمچ پاؤڈر دودھ میں ملا کر پئیں۔

کھجور کی گٹلی کےفائدے

See related image detail. BEST QUALITY FRESH AND SEMI DRIED DATES FRUIT,France price supplier ...

یہ کھجور کی گٹھلی کا پاؤڈر ایک طرح سے طاقت کی چابی ہے۔ یہ قعت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔ ہڈیوں، ناخنوں اور دانتوں کی صحت کے لئے مفید ہے۔ جسم کو بھرپور توانائی بخشتا ہے۔ مختلف برانڈز اسی پاؤڈر کو ہزاروں روپے میں بیچتے ہیں
کھجور گٹھلی سمیت کھانا الکلی مواد کی زیادتی سے ہونے والی بند شریان کو کھولتا ہے۔
کھجور کی جڑ جلا کر منجن کرنا مسوھوڑوں کے امراض میں مفید ہے
زخموں پر اس کی راکھ چھٹر کناز خموں کو بھرتا ہے۔

کھجور کی گٹھلیوں کا معجون بنانے کا طریقہ۔

اس کی گٹھلی کو بھون کر سفوف بنا لیتے ہیں۔ اس سفوف سے کافی جیسا مشروب تیار کیا جاتا ہے۔ اس کا نام ڈیٹ کافی ہے۔
کھجور کی گٹلی کو اگر پیسا درکار ہوتا انہیں بھون لیا جائے اس سے ان کی سختی کم ہوجاتی ہے اور سفوف بنانے میں آسانی رہتی ہے،گوکہ انہیں بغیر بھونے بھی پیسا جاسکتا ہے لیکن اس میں مشقت زیادہ لگتی ہے۔ کھٹلیوں کو اس قدر بھونیں کہ سرخی مائل ہوجائیں جلنے نہ پائیں۔ طبی تجربہ کی بنیاد پر کہتا ہوں کہ کسی بھی سخت چیز کو نمک یا ریت میں بھون لیا جائے تو اس کی سختی زائل ہوجاتی ہے آسانی سے پیسا جاسکتا ہے کھجور کی گٹھلی ہو یا پگر کچلہ جیسے سخت چیز بھوننے کے بعد آسانی سے پیسی جاسکتی ہے۔

کھجور کی پیداوار میں سعودی عرب دنیاکا دوسرابڑا ملک بن گیا
گٹھلی کو پیسنے کے بعد اس کو چھان لیں، تا کہ موٹے موٹے دانے الگ ہوجائے اور اس کو دوبارہ مشین میں ڈال کر ایک دفعہ پھرسے پیس لیں۔
کھجور کی پاوڈر خراب ہونے سے بچنے کے لیے اس میں شہد ڈالیں۔ کوشش کریں کے کہیں سے خالص شہد ڈھونڈ کر ڈالیں ۔ اگر شہد نہ ملے تو خالص دیسی گڑ میں بھی قوام بنایا جاسکتا ہے،یعنی شہد کاکام گڑ سے بھی لیا جاسکتاہے۔اب جو کھجور ہے بغیر گٹھلی کے رہ گئے تھے اس کو آٹا گوندنے والی مشین میں ڈال دیں اور گوندنا شروع کریں۔
جب خوب گوندنے کے بعد نرم ہونا شروع ہوجائے تو اس میں شہد ڈال دیں۔
اس میں شہد ڈال دیں۔ آپ اپنے حساب سے ڈالیں۔
اب ایک بار پھر دونوں کو اچھی طرح گوندے، یہاں تک کے شہد غائب ہوجائے۔
اب جو پاوڈر بنا ہے اس کو اس عجوہ کھجور کی پیسٹ کے اوپر ڈال دیں۔
اور پھر سے گوندنا شروع کریں یہاں تک کہ خوب مکس ہوجائے، اس کے بعد اس کو نکال کر اس کی پیسٹ کی گولیاں بنا کر ڈبو
میں سنبھال کر رکھیں اورتھوڑا تھوڑا نہار منہ صبح کے وقت لیتے رہے، انشاء اللہ چند دنوں میں کولسٹرول کم ہونا شروع ہوجائے گا۔
میرے پاس کولیسٹرول کی ٹیسٹ رزلٹ کھجور کی استعمال سے پہلے اور بعد دونوں کی ہے۔ جس کو تجربہ ہو وہ ٹیسٹ کو دیکھ کر تسلی کرلیں کے ہمارے نبی پاک ﷺ کی فرمان میں کتنی طاقت ہے۔

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply