رحم میں بننے والی پانی کی تھیلیوں کے لئے اکسیری نسخہ

رحم میں بننے والی پانی کی تھیلیوں کے لئے اکسیری نسخہ

رحم میں پانی کی تھیلیوں کا علاج

رحم میں پانی کی تھیلیوں کا علاج

رحم میں پانی کی تھیلیوں کا علاج
از
حکیم قاری محمد یونس شاہد میو

اس وقت جس قسم غذائیں استعمال کی جارہی ہیں۔اورملاوٹ شدہ غذائیں صحت کو بری طرح چاٹ رہی ہیں۔جوان بچیاں،اور پختہ عمر کی عورتوں میں ماہانہ نظام بری طرح متاثر ہورہا ہے۔رحم کا درد۔رسولیاں۔پانی کی تھیلیاں۔ عام سی باتیں محسوس ہونے لگی ہیں۔کہنے کو یہ روزہ مرہ کی باتیں لیکن ۔۔۔جس تن لاگے سو وہی جانے۔اس مین خوراک اور آرام طلبی،اور سہل پسندی نے جسمانی نظام کو بری طرح جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے۔۔

پہلے گھروں کے کام کاج خواتین خود کیا کرتی تھیں۔وہ جسمانی لحاظ سے تندرست رہا کرتی تھیں ۔خوراک چاہے سادہ تھی لیکن خالص تھی۔آج کام کرنے کو عیب سمجھا جاتا ہے۔بازاری کھانے فیش بن کر ہمارے باورچی خانوں کے چولہے بجھا رہا ہے۔چٹکاروں نے ہمیں غذائی اجزاء سے محروم کرکے رکھ دیا۔۔

ایک بات یاد رکھیں۔جسم میں یا جہاں کہیں بھی پانی جمع ہوگا ،یہ صفراوی رطوبات ہوتی ہیں۔۔غدی عضلاتی تحریک ہوتی ہے۔غدی اعصابی یا اعصابی عضلاتی نسخہ جات سے کام لیا جاتا ہے۔یہ نسخہ جات کم قیمت سہل الحصول ہوتے ہیں۔بلکہ گھروں میں دستیاب اجزاء ہوتے ہیں۔صرف معلوما ت کی کمی ہوتی ہے۔

راقم الحروف 35 سالہ طبی زندگی میں بہت تلخ تجربات ہوئے ہیں۔لیکن بچیوں کے معاملہ میں گھروں میں یا معاشرتی طورپر جو ظلم روا رکھا جاتا ہے۔وہ ناقابل بیان ہے۔بچیاں یا عورتیں اپنی بیماریاں بتاتی نہیں۔اس قسم کی باتیں قابل شرم سمجھی جاتی ہیں۔جب تک مرد لوگوں تک بات پہنچتی ہے اس وقت خرمن صحت اجڑ چکا ہوتا ہے۔رہی سہی کسر ان معالجین نے پوری کردی جنہوں رپورٹیں دیکھتے ہی آپریشن کا مشورہ دیا۔

اور انہیں نفسیاتی طورپر اتنا خوف ذدہ کردیا کہ آپریشن نہ کرایا تو خوفناک نتائج سامنے آئیںگے۔دیسی طب میں خرچ بالا نشین کے مصداق کچھ چیزیں ایسی ہیں جو عورتوں کے امراض رحم میں مسیحائی کاکردار ادا کرتی ہیں۔من جملہ ایک معمولی اجزاء پر مشتمل دو اجزائی نسخہ مع فوائد حاضر خدمت ہے۔یہ نسخہ بہت سے اطباء کا مجرب ہے۔نتائض دیکھ کر طبیعت خوش ہوجاتی ہے۔

صاحب نسخہ،عطیہ قبلہ طیب الحق مرزا صاحب لکھتے ہیں
250 گرام گلیسرین۔۔50 گرام سوہاگہ۔
خام سوہاگہ پیس لیں اور بیکرمیں گلیسرین ڈالکر گرم کریں اور اس میں سوہاگہ ڈال دیں ہلاتے رہیں
جب مکس ہوجائے تو اتارلیں بس اتناہی کام ہے ۔
اسے روئی کی بتی(شافہ) بنا کر جو سب سےچھوٹی انگلی جتنی موٹی اور دو پورے لمبی ہو اس کومضبوط دھاگے سے کس کے باندھ لیں
تاکہ نہ دھاگہ ٹوٹے اور نہ کھلے یاد رہے کہ دھاگہ بتی کے درمیان میں نہیں باندھنا تھوڑا ایک سائیڈ پر باندھنا ہے
بتی کے جس کنارے کی طرف دھاگہ باندھا ہے وہ سائیڈباہر کی طرف رکھنی ہے جس طرف روئی زیادہ ہو وہ اندر داخل کرنی ہے
اس روئی کی بتی کو بنائے گئےمواد سے لتھیڑ کر دو چار بار نچوڑیں
پھر اسےکتھیڑیں تاکہ روئی یہ مواد کچھ اپنے اندر جذب کر لے اسے رات سونے سے قبل ایک انگلی جتنی دورجہاں رحم کا منہ آجائے
اسکے ساتھ چھوڑ دینی ہی رات بھر اس عمل سے رحم میں سے پانی مواد نکلتارہے گا۔
بتی رکھنے والے مریض کو چاہیئے کوئی پیڈوغیرہ کر لے ورنہ گندہ مواد نکل کر باہر جلد یا پیشاب والے حصے کو متاثر نہ کرے
صبح اٹھ کر واشروم جاکر پیشاب کرنے کی حالت میں بیٹھ کر بالکل آہستہ آہستہ دھاگے کو باہر کھینچنا ہے
کسی قسم کی جلدی نہیں کرنی تاکہ کوئی خراش پیدا نہ ہو
تین یوم تو نلکہ کی طرح پانی نکلتا رہے گا۔
جب اندر سے رکا ہوا گندا موادیا پانی کم ہوجاتا ہے پھر باہر نکلنا بھی کم ہوجاتا ہے۔
جب پانی بالکل صاف اور شفاف آنے لگے ہر قسم کی بدبو گند ختم ہوجائے
تب بند کریں 5سے 6 دن میںبالکل صاف ہوجاتا ہے
کسی کسی مریض کو ہفتہ استعمال کرنا پڑتا ہے۔ ورنہ چار پانچ یوم میں بالکل گندنکل جاتا ہے
اس دواء کو بہت استعمال کرتا رہا ہوں
پرہیز۔
سب سے ضروری بات یہ ہے جب یہ دواء ااستعمال کی جائے تو قطعی طور پر دس تا پندرہ یوم مباشرت نہیںکرنی چاہئے۔
کیونکہ رحم کی دیواریں نرم اور حساس ہوجاتی ہیں۔جب تک طبیعت مدبرہ ان کی اصلاح نہ کرلے۔صبر کرنا چاہئے۔
۔۔۔
خوردنی علاج۔۔۔نسخہ۔۔۔
آج ہم بات کریں خواتین میں ایسی بیماری جو ان کی پریشانی کا سبب بنتی ہے ۔ اگر ایسا مسئلہ دیکھنے میں آجاتا رحم کی رسولی پانی کی تھیلی کا جن کیوجہ سے کچھ بہن بیٹیاں بہت مشکل کا شکار ہوجاتی ہیں۔

ہمیں تین چیزوں کی ضرورت ہوگی ۔جڑپان60گرام ،مگھاں 60گرام، زنجبیل 40گرام لینےہونگے ۔ ان تینوں چیزوں کو آپ نے اتنا باریک کرنا ہے اس کو بلکل باریک کرکے چھان لیں گے

تو آپ کی دوا تیار ہوجائیگی اگر مقدار خوراک کی بات کریں تو ایک سے دو گرام اس کی مقدار خوراک ہے کچھ خواتین ہوتی ہیں جن کا وزن نارمل ہوتا ہے اور کچھ خواتین ہوتی ہیں ان وزن زیادہ ہوتا ہے

۔ جن کا وزن زیادہ ہے وہ اس کو دو گرام لیں گی ۔ اس کو آپ نے نیم گرام پانی کے ساتھ صبح وشام استعمال کرنا ہے ۔ یہ ایک مہینہ دو مہینہ لگ جائینگے کہ اس مرض سے نجات حاصل کرسکیں گے ۔
راقم الحروف کا تجربہ۔۔
راقم الحروف ہلدی سونف ملٹھی مساوی الوزن لیکر پسوالیتا ہے۔۔چھوٹا چمچ۔یا آدھا چمچ حسب ضرورت تازہ پانی سے تین وقت دیں۔۔۔یا بھر اعصابی کا تریاق کا مشہور نسخہ اسے کیپسول بھر کر کھلائیں۔

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply