You are currently viewing حقیقت کشتہ سازی
حقیقت کشتہ سازی

حقیقت کشتہ سازی

حقیقت کشتہ سازی
حقیقت کشتہ سازی

پیش لفظ
کشتہ کی تاریخ میں جیسا کہ گزارش کر دی گئی ہے کہ کشتہ آیورہ یدک اتاروں کی ایجاد ہے، اور اس بات کو بڑی تفصیل سے تحریر کرنے کے بعد اس فن شریف کو جن جن لوگوں نے اس کو نا جائز استعمال کیا یعنی یہودیوں اور اسی قماش کے دیگر لوگوں کی شاندہی بھی کر دی ہے ، اور اس فن کو جو کہ انتہائی اہمیت رکھتا ہے اس کو بھی بڑی وضاحت سے تحریر کر دیا گیا ہے۔ تاریخ کے طالب علم ہونے کی حیثیت سے ہر قوم اور ان کے ادوار کو پڑھا تو یہ بات سمجھ میں آئی کہ ہر قوم میں کچھ اچھائیاں بھی تھیں اور برائیاں بھی مشتلا دین اسلام سے پہلے جو قو میں اس دنیا میں رہتی تھیں ۔ قرآن کریم نے جستہ جستہ مقام میں تباہی و بربادی کے واقعات پر قرآن کریم بڑی وضاحت سے بات کرتا ہے ۔


ایک طرح سے اگر دیکھا جائے تو اللہ کریم نے ہمیشہ اس قوم پر اپنی بے پناہ شفقتیں اور رحمتیں نازل فرمائی ہیں۔ جتنے پیغمبر اس قوم پر نازل ہوئے ہیں اگر دیکھا جائے تو کسی قوم پر اتنے پیغمبر نازل نہیں ہوئے ، اس لئے کہ یہ قوم خود سر، سازشی اور پراگندہ ذہن رکھنے والی قوم تھی، اس لئے اس قوم کی اصلاح کے لئے مسلسل پیغمبر نازل ہوتے رہے، لیکن یہ تھے کہ ہر پیغمبر کے ساتھ نہ صرف لڑتے جھگڑتے رہے بلکہ ان کی تبلیغ کا مذاق اڑیا اور ان کو موقع بہ موقع سخت تکلیفیں بھی دیں ۔ اس طرح اگر دیکھا جائے تو حضرت عیسی علیہ السلام بھی ان بھیڑوں کو اکھٹا کرنے کیلئے تشریف لائے ۔
اس قوم نے حسب روایت ان سے بھی وہی کچھ کیا جو اس سے پہلے کرتے آئے تھے ، جو لوگ عیسی علیہ السلام کی تبلیغ سے متاثر ہو کر ان کے حلقے میں آگئے وہ عیسانی کہلائے، اور جولوگ اپنی ہر نصیبی سے ان کے حلقہ بگوش نہ ہو سکے دو اپنی برتری کو قائم رکھنے کے لئے ان سے باقی رہے ، ان کی شریعت کو ملیا میٹ کرنے کی بڑی کوشش کرتے رہے ۔
جب عیسی علیہ السلام کے پیرو کار اپنی یہودی فرانیت سے حضرت عیسی علیہ السلام کی شریعت سے منحرف ہوئے تو ایک مرتبہ پھر اللہ کریم نے اپنی رحمت اور شفقت سے اس مخلوق پر نبی آخر الزمان کے نازل فرمائے ۔

اردو زبان میں کئی سو طبی کتب کے لئے یہاں کلک کریں


چند موروتی سرداروں اور خانہ کعبہ کے مجاوروں کے کوئی شخص ایسا نہیں تھا جو آسودہ حال ہو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے پہلا مقابلہ ان سرداروں یا مجاوروں سے ہوا جو لوگ اپنی پیداواری معیشت سے آسودہ حال ہو کر وقت گزار رہے تھے ، جب انہیں خطرہ محسوس ہوا کہ شخص نہ صرف ہماری خانہ کعبہ کی مجاوری جو نہیں برس ہا برس سے آسودگی فراہم کر رہی ہے ، یہ اس سے ہمیں محروم کر دے گا، اس کے علاوہ وہ آبادی جو ہماری لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے قریب سے قریب تر ہو گئی ہے۔ یہ ان لوگوں کو ہمارے مقابلے میں کھڑا کر دے گا ، جن کی غربت ہماری عزت وقار کا باعث ہے، اگر یہ طاقت اس انقلابی شخص نے اپنے پیچھے لگالی اور اس طاقت کو اپنی قیادت سے سیلاب کی صورت میں لے آیا تو اس طاقت کے سامنے ہماری تو کوئی حیثیت ہی نہیں ہم تو پہلے حملے میں ختم ہو جائیں گے، بلکہ یہ طاقت اگر شہنشائے قیصر کی طرف یا شہنشائے کرنی کی طرف رخ کر گئی تو اس طاقت سے دنیا کے بڑے بلاک بھی اس سیلاب میں بیتے نظر آئیں گے۔ لہذا اس خطرے کو محسوس کرتے ہوئے یہ لوگ منظم طور پر اکھٹے ہو

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply