You are currently viewing ہرن کھری
ہرن کھری

ہرن کھری

ہرن کھری
ہرن کھری

ہرن کھری

حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو

دیگرنام:پنجابی میں لیلی بوٹی ،سندھی میں لیلابوٹی۔
ماہیت: ایک چھوٹی بیل دار بوٹی ہے۔جو عموماًربیع میں پیدا ہوتی ہے اور گہیوں کے کھیتوں میں بکثرت ہوتی ہے۔اور انہی آس پاس کی چیزوں پر لپٹ جاتی ہے۔شاخیں دھاگے کی مانند باریک ہوتی ہیں ۔اس کے توڑنے پر سفید دودھ کا قطر نکلتاہے۔اس کے پتے مثلث نوک دار مشابہ سم آہو(ہرن کھری) کے مانند اور پھول کٹوری نما سفید مائل بہ گلابی ہوتے ہیں ۔اس کے ہر ایک جز کا مزہ تلخ ہوتاہے۔
یوں بھی کہہ سکتے ہیں۔پتے تکونے ہرن کے کھر کی طرح ہوتے ہیں۔ اس لئے اسے ہرن کھری کہتے ہیں،پھول عشق پیچاں کے پھول کی طرح مگر اس سے چھوٹے ۔کوئی بو نہیں پائی جاتی،جب پھول گر جاتے ہیں تو وہاں ایک ڈوڈی لگتی ہے جس میں باریک بیج ہوتے ہیں۔اس کے پتے یا پھول چبانے سے منہ میں قدرے خراش معلوم ہوتی ہے اور پھر رال بہنے لگتی ہے۔جب اسے کوٹ کر جسم کے کسی حصہ پر لیپ کریں تو وہ جگہ سرخ ہو جاتی ہے

مقام پیدائش: یہ ہندوستان اور پاکستان کے اکژ علاقوں میں ہوتی ہے۔
افعال: مصفیٰ خون ،محلل و منضج اورام۔
استعمال : ہرن کھری کو تصفیہ خون کی غرض سے چند دانے مرچ سیاہ کے ساتھ گھوٹ کر یا اس کا خیساندہ یا آب زلال لے کر خارش ‘جذام ‘آتشک اور فساد خون میں پلاتے ہیں بعض اطباء اسے سوزاک میں بھی استعمال کرتے ہیں ۔

بیرونی طور پر اس کا ضماد محلل اورام ہے یا اس کے متواتر ضماد کرنے سے پختہ ہوکر منفجر پھٹ جاتاہوجاتاہے۔
مقدارخوراک:ایک تولہ (دس گرام)تاج المفردات
کھانسی و نزلہ:ہرن کھری ڈیڑھ ماشہ،ملیٹھی چھلی ہوئی ڈیڑھ ماشہ،گاؤزبان،گل بنفشہ ہر ایک اڑھائی ماشہ،جوشاندہ بنا کر صاف کر کے چینی ملا کر پلائیں ۔نزلہ و کھانسی کے لئے مفید ہے۔

بندش ایام:ہرن کھری دو ماشہ ،ابہل چھ ماشہ،چھلکا املتاس9ماشہ،جوش دے کر صاف کریں اور اڑھائی تولہ چینی ملا کر پلائیں بندش ایام کے لئے نہایت مفید ہے۔

دائمی قبض:چار تولہ ہرن کھری خشک کر کے سفوف بنا لیں اور ایک تولہ گڑ ملا کر گولیاں چھوٹے بیر کے برابر بنا لیں۔ایک سے دو گولی ہمراہ نیم گرم دودھ یا گرم پانی سے دیں۔کھانا کھانے سے دو گھنٹہ بعد استعمال کریں۔دائمی قبض کے لئے مفید ہے۔

بواسیر خونی:ہرن کھری چھ ماشہ،مرچ سیاہ سات عدد ۔ان کا دس تولہ پانی میں شیرہ نکال کر پلائیں۔یہ نسخہ موسم گرما میں خاص طور پر مفید ہے۔ایک ہفتہ کے استعمال سے خونی بواسیر دور ہو جاتی ہے۔دوران استعمال دودھ زیادہ لیں۔غذا میں صرف چاول استعمال کریں۔ہر روز چار دست آکر مرض دور ہو جاتا ہے۔

کمزورئ نظر:ہرن کھری کے تازہ رس میں ململ کا صاف کپڑا تر و خشک کریں۔پھر فتیلہ بنا کر چراغ میں چنبیلی کا تیل ڈال کر کاجل اتاریں۔

فوائد:یہ کاجل آنکھوں میں لگانے سے کمزوری نظر دور ہو جاتی ہے اور بہت دور تک نگاہ جاتی ہے۔

کھانسی و دمہ:ہرن کھری کو جلا کر خاکستر کو پانی م

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply