You are currently viewing * چینی طب کے مخصوص طریقہ ہائے علاج
* چینی طب کے مخصوص طریقہ ہائے علاج

* چینی طب کے مخصوص طریقہ ہائے علاج

* چینی طب کے مخصوص طریقہ ہائے علاج

* چینی طب کے مخصوص طریقہ ہائے علاج
* چینی طب کے مخصوص طریقہ ہائے علاج

چینی طب(3)
* چینی طب کے مخصوص طریقہ ہائے علاج
Special Treatments of Chinese Medicine
علاج بالابر (Acupuncture)۔۔ * علاج اللذع (Moxibustion) Mete ۔علاج بالدلک (Massage)

تحریر: حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
منتظم اعلی :سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کاہنہ نو لاہور

* چینی طب کے مخصوص طریقہ ہائے علاج
Special Treatments of Chinese Medicine
قدیم چینی فلسفی ،فتو ہسائی (Fu Hsi, 2900, BC ) نے ہر شے کی تخلیق اور اس کے طبعی اور غیرطبعی حالات وافعال سے تعلق یانگ
(Yang) اور ‘میں (Yin) کا منظر پیش کیا تھا اسی کے مطابق چینی طب میں ہر انسان کی تخلیق اور حالت صحت و مرض سے بحث کی گئی ۔
فلسفے کے مطابق بدن میں دومتضا قوتیں:یانگ‘‘ اورین: پائی جاتی ہیں۔ جب تک ان قوتوں کے درمیان توازن برقرار رہتا ہے تو صحت قائم رہتی ہے اور جب یہ قوتیں عدم توازن سے دوچار ہوتی ہیں تو مرض پیدا ہو جاتا ہے۔
مائیت مرض کے تعلق سے نظریہ، یہ ہے کہ بدن کے اندر تمام اعضاء کو ایک دوسرے سے جوڑنے کے لیے 12 مخصوس رگیں موجود ہیں۔ ان رگوں میں ہر وقت یانگ اور ین قوتیں دورہ کرتی رہتی ہیں اور اعضاء کے افعال کو درست رکھتی ہیں ۔ لیکن جب کسی رگ میں سد ہ پیدا ہو جاتا ہے تو وہ یانگ‘‘ اورین‘‘ کے دورے میں رکاوٹ کا سبب بنتا ہے جس کے نتیجے میں اعضاء میں موجود یانگ اورین کا مخصوص توازن بگڑ جاتا ہے اور مرض پیدا ہو جاتا ہے۔ لہذا صحت کو بحال کرنےکے لیے ضروری ہے کہ رگ میں پیداشدہ سدے کو دور کیا جائے تا کہ یانگ اور ین کا میں توازن قائم ہوجائے۔ چنانچہ سدے کو کھولنے کی غرض سے چینی طب میں علاج کے کچھ خاص طریقے رائج ہیں، ان میں تین طریقے چینی طب کے تعلق سے انتہائی اہم اور معروف ہیں، وہ ہیں علاج بالابر ، علاج بالذع اور علاج بالدلک جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
علاج بالابر (Acupuncture)
علاج بالا بریعنی سوئی (needle) سے علاج، اس طریقہ میں جسم میں سوئی چبھو کر در دیعنی سوز پیدا کیا جاتا ہے اس لیے اس کو علاج سوز نی“ بھی کہتے ہیں جوا کیو پنچر کے نام سے معروف ہے) آکیوپنکچر کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ تقریبا BC 2800 سے اس کی ابتداء کا پتہ چلتا ہے۔
آکیوپنکچر کی تھیوری یہ ہے کہ مخصوص اندرونی اعضاء کا رگوں (nerves) کے ذریعہ بیرونی جلد پرواقع مخضوص مقامات سے تعلق ہے۔ چنانچہ خاص بیرونی مقامات پر ہیجان (stimulation) . پیدا کر کے متعلقہ اندرونی اعضاء کے حالات صحت یا مرض کا پتہ لگایا جاسکتا ہے یا رگوں میں واقع سدوں کو کھولا جاسکتا ہے جس سے اعضا کوتقویت یاتسکین فراہم ہوتی ہے۔
نظریہ کے مطابق جلد پر واقع 365 مخصوص نقطے اندرون بدن واقع12 محصوص رگوںسے رکھتے ہیں اور اندرونی رگوں میں
سے 6 کاتعلق بڑی آنت، چھوٹی آنت ، مثانہ، معدہ پت کی نالی وغیرہ سے اور 6 کاتعلق دل، پھیپھڑے، جگر طحال، بانفراس، گردے اور اعضا ئے رئیسہ سے ہے۔ لہذآکیوپنکچر کا طریقہ کار یہ ہے کہ جس عضو میں مرض لاحق ہوتا ہے اسی کی مناسبت سے اندرونی مخصوص رگ سے تعلق بیرونی نقطہ پر سوئی چبھوئی جانی ہے جس سے سوز (pain) کی لہر رگ کوتحریک پہنچاتی ہے اورتحریک سے سد دفع ہو جا تا ہے۔ جس کے نتیجے میں عضومائوف (یا بیمارعضو) – میں یانگ‘ اورین‘‘ کا توازن دوبارہ قائم ہو جاتا ہے۔ جس سے ازالہ مرض اور بحالی صحت ممکن ہوجاتی ہے۔
آکیوپنکچر میںمستعمل سویاں:
پرانے زمانے میں آکیوپنکچر کے لیے سونے (Gold) اور چاندی (Silver) کی سوئیاں استعمال کی جاتی تھیں۔ لیکن اب ااسٹیل کی بنی ہوئی مطہر (sterlised) سوئیاں استعمال کی جاتی ہیں جولمبائی اور موٹائی کے لحاظ سے مختلف نمبروں میں آتی ہیں ۔ہیجان میں
اضافہ کرنے کی غرض سے سوئی کوٹھنڈایاگرم بھی کیا جا تا ہے۔
* علاج اللذع (Moxibustion) Mete
|بھی چینی طب کا ایک مخصوص طریقہ علاج ہے۔ اس کی تھیوری بھی بالکل آکیو پیکچر جیسی ہے۔یعنی بیرونی جلد پر واقع خاص نقطوں پرہیجان (pain) پہنچا کر متعلقہ اندرونی عضو کتریک دینا۔ فرق صرف اتنا ہے کہ اس میں ہیجان (stimulation) کی غرض
سے سوئی کی بجائے گرم دھاتوں (hot metals) سونا، چاندی، لوہا وغیرہ سے داغ کر جلد پر سوز پیدا کیا جاتا ہے ۔ لیکن اس طریقہ چنانچہ طریقہ علاج نقصان یہ ہے اس سے جلد پر نشان پیدا ہوجاتا ہے جو بعد میں اپنا نشان چھوڑ جاتا ہے اس لئے اب قدرے متروک ہے۔
علاج بالدلک (Massage)
یہ چینی طب کا مخصوص اور کثیر الاستعمال طریقہ علاج ہے۔ اس کی تھیوری بھی کی پکچر جیسی ہی ہے۔ یعنی بیرونی جلد پر واقع خاص مقامات پر مالش (massage) کے زریعہ تحریک پیدا کرنا اور متعلقہ اندرونی عضو کو تقویت دینا۔ اس طریقہ علاج میں مالش کے مختلف طریقے استعمال کئے جاتے ہیں کبھی تو صرف ہتھیلی کے ذریعہ ماش کی جاتی ہے لیکن شدید طور پرہیجان پہنچانے کی غرض سے ہاتھ کے انگوٹھے یا کسی گول اور چکنی لکڑ ی وغیرہ استعمال بھی کیا جاتا ہے۔طریقہ علاج تکان (fatigure اور اعصابی ہیجان (anxiety) کو دور کرنے کے لیے
زیادہ مستعمل ہے۔

 

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply