مبادیات قانون مفرد اعضاءپرفیصلہ کن بحث

تاریخی کلمات

جناب حکیم غلام رسول بھٹہ صاحب صدر تحریک تجدید طب پاکستان

نومبر بروز اتوار ۱۹۹۷ء کو تین اور چار کے مسئلہ پر ایک ملک گیر سیمینار چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نیشنل بنک بلڈنگ جیل رود فیصل آباد میں منعقد ہوا جس میں خطاب فرماتے ہوئے صدر تحریک تجدید طب پاکستان جناب حکیم غلام رسول بھٹہ صاحب نے اپنے اختتامی کلمات میں دو ٹوک فیصلہ سنا دیا کہ میں تحریک تجدید طب پاکستان کے ذمہ دار فرد کی حیثیت سے یہ اعلان کرتا ہوں کہ آئندہ سے جو شخص محقق طب حکیم انقلاب المعالج جناب دوست محمد صابر ملتانی پریشہ کے تحقیق کردہ نظریہ کے مطابق لکھیں گے ہم ان کی تائید کریں گے۔ اس کے Against کسی نے صابر ملتانی پرپیچ کے تحقیق و وضع کردہ طریقہ علاج قانون مفرد اعضاء کا نام لے کر اس میں کوئی ردو بدل کیا یا اپنے اغراض و مقاصد کے حصول کے لئے تحریک تجدید طب کا نام استعمال کیا تو ہم اس کی ضرور مذمت کریں گے۔ وو

آج اس اجلاس میں فیصلہ ہو گیا ہے کہ اعضائے رئیسہ تین ہیں چار نہیں اور آئندہ تین اور چار کے مسئلہ پر لکھنے کی ہم کسی کو بھی ہرگز ہر گز اجازت نہیں دیں گے کیونکہ آج بچ اور جھوٹ نکھر گیا ہے۔ اس میں اب وقت ضائع کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اگر کسی کو کوئی ابہام ہو تو اس مسئلے پر کتاب چھاپ دی جائے گی وہ اس کا مطالعہ کرلے او العہ کرلے اور اپنا ابہام دور کر لے۔

میں بالخصوص مبلغ اسلام جناب حکیم بھائی محمد ظفر اللہ صاحب کا نیز دیگر تمام حکماء

کالرز اور ڈاکٹر صاحبان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اتنا خوبصورت اجلاس منعقد کیا۔ ہمارا یہ اجلاس انتہائی با مقصد تھا اور جس مقصد کے لئے یہ سیمینار منعقد کیا گیا تھا اللہ کے فضل و کرم سے اس میں ہم کامیاب رہے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ میدان حق میں ہر وقت ہمارا حامی و ناصر ہو ۔ (آمین ثم آمین)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Instagram