You are currently viewing عملیات میں حروف کی اہمیت واضح کریں؟
عملیات میں حروف کی اہمیت؟

عملیات میں حروف کی اہمیت واضح کریں؟

عملیات میں حروف کی اہمیت واضح کریں؟

عملیات میں حروف کی اہمیت؟
عملیات میں حروف کی اہمیت؟

عملیات میں حروف کی اہمیت واضح کریں؟

تحریر: حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
منتظم اعلی :سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کاہنہ نو لاہور

جواب :حروف بنیادی طورپر اکائیاں ہیںجو عبارات اور عملیات کی ترتیب میںبنیادی پتھر کا کام دیتے ہیں۔عملیات میں اہل علم نے حروف کی طاقتیں دریافت کیں ان سے کام لئے،ان کے اوفاق و نقوش ترتیب دئے۔اضمار و عزائم ترتیب دئے۔موکلات بنا ئے مسلمانوںمیں بہت سے کتابیں اس فن میں لکھی جاچکی ہیں۔البونی ۔ابن عربی وغیرہ نے اس پر بہت کام کیا ہے۔عاملین نے حروف کو چار عناصر پر تقسیم کیا ہے۔آتشی حروف کا مجموعہ۔اہطمفشذ۔اور بادی کا ۔بوین صتض۔اور آبی کا مجموعہ حروف جزکس قشظ اسی طرح خاکی حروف کا مجموعہ ۔دحل عرخغ۔بنتا ہے۔خوص الحروف پر بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں مثلاََ ’’السر المظروف فی علم الحروف ‘‘چاروں عناصر کے حروف پر مستقل فصول قائم کرکے فوائد تحریر کئے ہیں۔ہمارا بھی ارادہ ہے کہ اس موضوع پرایک کتاب زیب قرطاس کی جائے۔
خواص الحروف۔حروف نورانی یہ ہیں ،الم ،المص،المر ،الر، کھیعص، حمعیسق،یسین،حم ،ق،ن، ان سے مکرر حروف نکال کر تعداد چودہ بنتی ہے اس کے علاوہ دوسرے حروف ظلمانی کہلانے والے ہیں انہیں تخریبی اعمال میں استعمال کیا جاتا ہے سر دست نورانی حروف کے خواص لکھتا ہوں
لوح تحفظ۔ان کے بہت سے خواص و کمالات ہیں بالخصوص تحفظ کے لئے آزمودہ عمل ہے دولت /جان /مال/صحت /گھر/ بچے/مقدمہ / مناظرہ ، مقابلہ میں تحفظ فراہم کریگی سائل کے نام کے حروف میں سے مکرر حذف کرکے نورانی حروف میں امتزاج کرکے پاس رکھے یا پھر چاندی /سونے کے لاکٹ میں استعمال کرے بہتر ہے کہ ایک طرف مربع دوسری طرف امتزاج و تکسیر لکھے تولاجواب عمل ہوگا[علم الحرو ف ص۲۰۲]
حروف منقوط…نقطہ والے حروف ،تبث ،جخز ،ذچض ،ظغق ،قنی بندش کھولناایسا کوئی بھی کام جس میںبندش کھولنے اور امور کو رواج دینا مطلوب ہو تو ان حروف سے کام لیں، رکے ہوئے کام،بندشدکان،فیکٹری،رکی ہوئی ترقی رشتے کی بندش وغیرہ کھولنے کے اعمال ان حروف سے سر انجام دئے جاتے ہیں ،استعمال حروف کے سب طریقے یکساں ہیں۔
(

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply