- Home
- Urdu Novel اردو ناول
- دانیال کیمیکل فا ...
دانیال کیمیکل فارمولے
پیش لفظ
آپ جانتے ہیں کہ مکتبہ دانیال نے ہمیشہ لوگوں کی علمی پیاس کو بجھانے کے لئے بہتر سے بہتر کتب شائع کی ہیں اور کر رہا ہے۔ زیر نظر کتاب ” دانیال کیمیکل فارمولے اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس کتاب کو شائع کرنے کا مقصد شوقین اور ضرورت مند حضرات کی تسلی اور ضرورت کو پورا کرتا ہے۔ وہ اس طرح کہ اس میں بے شمار ایسے قیمتی اور پُر اثر کیمیکلز کے فارمولے تحریر کر دیئے گئے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اکثر کیمیکلز کے استعمال اور اُن کے بارے میں ضروری اور مفید معلومات درج کی گئی ہیں جسے پڑھ کر اس لائن کو سمجھنے والے داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔ (انشاء اللہ
تعالی)
جو لوگ بے روزگار ہیں اگر زیر نظر کتاب میں سے کوئی فارمولا انہیں راس آ گیا تو یقیناً ایسے لوگ معقول اور باعزت روزی سے ہمکنار ہوں گے۔ میری اور ادارہ کی دُعا ہے کہ یہ کتاب آپ کے لئے ازحد مفید اور باعث برکت ثابت ہو اور اس طرح آپ مکتبہ دانیال کو اور مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھ سکیں۔ آمین!
دعا گو
محمد غوث رفیق