You are currently viewing الفتاوی الرضویة مکمل 30 جلدیں

الفتاوی الرضویة مکمل 30 جلدیں

Fatawa Rizvia AlAtaya AlNabavia العطایا النبویة

فی الفتاوی الرضویة مکمل 30 جلدیں

by امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ

امام احمد رضا خان (14 جون 1856ء – 28 اکتوبر 1921ء) بیسویں صدی عیسوی کے مجدد، نامور حنفی فقہیہ، محدث، اصولی، نعت گو شاعر، علوم نقلیہ وعقلیہ کے ماہر، سلسلہ قادریہ کے شیخ، عربی، فارسی اور اردو کی کثیر کتابوں کے مصنف[7] جن میں مشہور ترجمہ قرآن کنزالایمان، فتاوی کا مجموعہ فتاویٰ رضویہ اور نعتیہ دیوان حدائق بخشش مشہور ہیں۔ احمد رضا خان نے شدت سے تقلید اور حنفیت کا دفاع کیا سلسلۂ حدیث میں شاہ ولی اللہ اور عبد الحق محدث دہلوی سے استفادہ کیا اور فقہ میں سند اجازت شیخ عبد الرحمن حنفی مکی سے حاصل کی، جن کا سلسلہ عبد اللہ بن مسعود تک پہنچتا ہے۔[8] احمد رضا خان نے دو قومی نظریہ کا پرچار کیا اور کسی بھی سطح پر ہندو مسلم اتحاد کو رد کیا، تحریک ترک موالات اور تحریک خلافت میں مسلمانوں کو متنبہ کیا کہ ان تحریکوں میں مسلم ہندو اتحاد کا نعرہ لگایا جا رہا ہے جو شرعی حیثیت سے ناجائز ہے۔[9] عورتوں کی ضروری دینی تعلیم کی سختی سے تلقین کی، [10] عورتوں کے زیارت قبور کے لیے گھر سے نکلنے کے مسئلے پر ممانعت کا فتوی دیا۔[11]

کثرت سے فقہی مسائل پر رسائل اور عقائد و اعمال کی اصلاح کے لیے کتابیں تصنیف کیں، ریاضی اور فلکیات کے علاوہ سائنس کے دیگر کئی موضوعات پر علمی اور مذہبی نکتہ نظر سے اپنی آرا پیش کیں۔ بریلی میں منظر اسلام کے نام سے اسلامی جامعہ قائم کی، بریلوی مکتب فکر کو متعارف کروایا، جس کی وجہ شہرت عشق رسول میں شدت اور تصوف کی طرف مائل ہونا ہے۔ احمد رضا خان کو اعلیٰ حضرت، امام اہلسنت اور حسان الہند جیسے القابات سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال 25 صفر کو یوم رضا کے نام سے احمد رضا خان کا عرس کیا جاتا ہے۔

حلیہ

ان کا قد میانہ اور رنگ چمکدار گندمی تھا یہ بلند پیشانی، بینی نہایت ستواں تھی، آنکھیں بہت موزوں و خوبصورت تھی۔ نگاہ میں قدرے تیزی تھی جو پٹھان قوم کی خاص علامت ہے۔ داڑھی بڑی خوبصورت گردار تھی۔ سرپر ہمیشہ عمامہ بندھا رہتا تھا۔گردن صراحی دار تھی اور بلند تھی جو سرداری کی علامت ہوتی ہے۔ ہر موسم میں سوائے موسمی لباس کے آپ سفید ہی کپڑے پہنا کرتے۔آپ کی آواز نہایت پردرد تھی اور کسی قدر بلند تھی۔ آپ جب اذاں دیتے تو سننے والے ہمہ تن گوش ہو جاتے۔ آپ بخاری طرز پر قرآن پاک پڑھتے۔ آپ کا طرز ادا عام حفاظ سے جدا تھا۔ بڑے بڑے قاریوں کا یہ کہنا ہے کہ ضاد کا مخرج ایسا صاف و شفاف ادا کرتے کسی قاری کو نہ سنا۔ اس مخرج کی تحقیق میں آپ نے ایک مکمل کتاب تصنیف فرمائی جس کا نام الجام الصاد عن سنن الضاد ہے۔ [12]

سوانح

اعلیٰ حضرت کی پیدائش 14 جون 1856ء کو بریلی میں ہوئی۔دینی علوم کی تکمیل گھر پر اپنے والد مولوی نقی علی خان سے کی۔ دو مرتبہ حج بیت اللہ سے مشرف ہوئے۔ درس و تدریس کے علاوہ مختلف علوم و فنون پر کئی کتابیں اور رسائل تصنیف و تالیف کیے۔ قرآن کا اردو ترجمہ بھی کیا جو کنز الایمان کے نام سے مشہور ہے۔ علوم ریاضی و جفر میں بھی مہارت رکھتے تھے۔ شعر و شاعری سے بھی لگاؤ تھا۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں بہت سی نعتیں اور سلام لکھے ہیں۔ انھوں نے عربی، فارسی اور اردو میں ایک ہزار کے قریب کتابیں تصنیف کیں۔ بعض جگہ ان کتابوں کی تعداد چودہ سو ہے۔[13][14][15]ان کی سب سے بڑی کتاب کا نام فتاوی رضویہ ہے، جس کی بتیس جلدیں ہیں، یہ ان کے فتاوی کا مجموعہ ہے۔ [16]

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply