اسبابِ زوالِ اُمّت

اسبابِ زوالِ اُمّت

ebook-اسباب-زوال-ام-ت–pdf

اسبابِ زوالِ اُمّت: تاریخی حقائق اس بات كے گواہ ہیں كہ جب قرون اولیٰ كے مسلمانوں نے اسلامی اصولوں كو اپنا شعاربنا كر عملی میدان میں قدم ركھا تو دیكھتے ہی دیكھتے پوری دنیا كو زیر نگین كرلیا۔ مسلمان دانشوروں، سكالروں اور سائنسدانوں نے علم و حكمت كے خزانوں كو صرف اپنی قوم تك محدود نہیں ركھا بلكہ دنیا كی پسماندہ قوموں كو بھی استفادہ كرنے كا موقعہ فراہم كیا۔ چنانچہ اس وقت كی پسماندہ قوموں نے جن میں یورپ قابل ذكر ہے مسلمان سكالروں سے سائنس اورفلسفہ كے علوم ودرس حاصل كئے۔ یورپ كے سائنسدانوں نے اسلامی دانش گاہوں سے باقاعدہ تعلیم حاصل كرلی اور یورپ كو نئے علوم سے روشناس كیا۔ حیرت كی بات ہے كہ وہی مسلم ملت جس نے دنیا كو ترقی اور عروج كا سبق پڑھایا آج انحطاط كا شكار ہے۔ جس قوم نے علم و حكمت كے دریا بہا دیئے آج ایك ایك قطرے كے لئے دوسرے اقوام كی محتاج ہے۔ وہی قوم جو دنیا كی عظیم طاقت بن كر ابھری تھی آج ظالم اور سفاك طاقتوں كے سامنے بے بس نظر آرہی ہے۔ یہ اتنا بڑا تاریخی سانحہ ہے جس كے مضمرات كاجاننا امت مسلمہ كے لئے نہایت ضروری ہے۔ زیر تبصرہ كتاب اسباب زوال امت شام كے معروف سیّاح،ادیب،مفكّر،تجزیہ كار اور حالات پر نظر ركھنے والے امیر البیان علامہ امیر شكیب ارسلان رحمۃ اللہ علیہ كی كاوش ہے،جس كا اردو ترجمہ ڈاكٹر احسان بك سامی حقی رحمۃ اللہ علیہ نے كیا ہے۔ مولف رحمۃ اللہ علیہ نے اس میں امت مسلمہ كے زوال كے اسباب بیان كئے ہیں،جو انہوں نے مختلف ممالك كی سیاحت كے دوران ملاحظہ فرمائے۔اس كتاب كو لكھنے كا ان كا مقصد غفلت كی نیند سوئی ہوئی امت مسلمہ كو جگانا اور بیدار كرنا ہے ،اور اسے اس كی ذمہ داریوں كا احساس دلانا ہے۔اللہ تعالی مولف كے اس جذبے كو قبول فرمائے اور امت مسلمہ كی اصلاح فرمائے۔آمین راسخ نوٹ:اس كتاب كے ساتھ علامہ ابوالحسن ندویؒ كی شہرہ آفاق كتاب ماذا خسرالعالم بانحطاط المسلمين یعنی ’’انسانی دنیا پر مسلمانوں كے عروج وزوال كا اثر‘‘ كا مطالعہ نہایت ہی مفید ثابت ہوگا

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply