Tarikh e Ibn e Khaldoon with Muqaddimah Urdu تاریخ ابن خلدون مع مقدمہ اردو
کتاب: تعارف
مقدمہ ابن خلدون تاریخ، عمرانیات، اقتصادیات اور سیاسی موضوع پر ایک عظیم اور رہنما کتاب ہے۔ اس کا اصل متن عربی میں ہے جس کا اردو ترجمہ معروف مورخ اور عربی و اردو زبان کے ماہر مولانا عبد الرحمن دہلوی نے پیش کیا ہے۔ ترجمہ سلیس ہے اور پڑھنے کے دوران محسوس نہیں ہوتا کہ کسی دیگر زبان کا ترجمہ ہوا ہے۔ کتاب کی ابتدا میں “حیات ابن خلدون” کے عنوان کے تحت ان کا بسیط تعارف پیش کیا گیا ہے ۔کتاب میں کل چھ ابواب ہیں اور ان کے تحت اکیاون فصلوں میں الگ الگ موضوعات پر باتیں ہوئی ہیں۔ اس کا پہلا باب آبادی انسان کے بیان میں ہے ۔دوسرا باب بدوی اور وحشی اقوام سے متعلق ہے۔ تیسرے باب میں عام حکومتیں، ممالک ،خلافت شاہی القاب و مراتب کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔اس کا چوتھا باب شہر و قصبات اور اس کے عوارض کے بارے میں ہے ۔ پانچویں باب میں معاش اور اس کے عام لوازم پر کلام کیا گیا ہے اور چھٹا باب علم و تعلیم کے بارے میں بیان کرتا ہے۔ کتاب ضخیم ہونے کے باوجود دلچسپی اورمعلومات سے بھرپور ہے۔
Read Online
Download Link 1
Download Link 2