You are currently viewing Self Confidence by Hakeem qari younas -خود اعتمادی ایک بڑی نعمت ہے 

Self Confidence by Hakeem qari younas -خود اعتمادی ایک بڑی نعمت ہے 

خود اعتمادی ایک بڑی نعمت ہے 

خود اعتمادی ایک بڑی نعمت ہے

 

کہیں ایسا تو نہیں کہیں یہ بے یقینی کی آگ دونوں طرف دونوں طرف لگی ہوئی ہے معالجین خواہ کسی بھی طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں انہیں چاہئے علاج و معالجہ کو بطورپیشہ اختیار کرنے سے پہلے خود یقینی کیفیات اپنے اندر محسوس کریں تاکہ اطمنان سے اپنے پیشہ کے ساتھ انصاف کرسکیں۔ دیسی طبیبوں کو ایک خوشخبری دیتا ہوں کہ انہیں جو طریقہ علاج ملا ہے یہ اصولوں پر مبنی ہے جو انہیں سمجھ لیتا ہے وہ کبھی پریشان نہیں ہوتا اس لئے اطباء کرام پہلے اصول کو سمجھیں اگر یہ کام کرلیا تو نسخوں کے پیچھے بھاگنا ختم ہوگا دوسروں کی دست نگری آزادی نصیب ہوگی۔علاج کرتے وقت اطمنانی کیفیت طاری ہوگی۔کوئی مریض طبیب کو یہ کہہ کر بلیک میل نہیں کرسکے گا کہ تمہاری فلاں دوا سے مجھے یہ نقصان ہوا؟ کیونکہ طبیب کو معلوم ہوگا کہ میری تجویز کردہ دوا کا دائرہ کار کیاہے؟جولوگ اپنے فارما کوپیا کے اثرات اورتجویز کردہ ادویات کے دائرہ اثرات کے حدود کیا ہیں۔جب طبیب ان باتوں کو جان لیگا تو اس کے بعد اسے کسی کی منت سماجت کرنے کی قطعی ضرورت پیش نہیں آئی گی۔طبیب امراض کے اسباب و علامات کی بنیاد پر خود نسخے تجویز کرے گا۔اس کے اپنے تجربات ہونگے۔ مرکبات سے زیادہ مفردات سے کام لینے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔اصولوں کو سمجھ کر چلنے والے طبیب کے سامنے تجربات کا وسیع میدان ہوتا ہے ۔ طبیب کسی نسخہ پر اس لئے فدا نہ ہو کہ اس سے کسی مریض کو فائدہ پہنچا بلکہ ان اسباب پر غور کرے کہ اس نسخہ میں ایسی کونسی بات تھی جو اس نے مریض کی فلاں فلاں مرض میں فائدہ پہنچایا اس سے ملتی جلتی کونسی ادویات ہیں جو انہیں خواص کی حامل ہیں یا ان سے وہی فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں ؟جب طبیب اس نہج پر اپنے مطب کو چلانے کا ڈھنگ سیکھ لیگا تو وہ کسی مریض کی کیفیات دیکھ کر کبھی پریشان نہیں ہوگا۔

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply