Quran Kareem voice hour Mewati language
وَمِنْ اٰيَاتِهٖ خَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلَافُ اَلْسِنَتِكُمْ وَاَلْوَانِكُمْ ۚ اِنَّ فِىْ ذٰلِكَ لَاٰيَاتٍ لِّلْعَالِمِيْنَ (22الروم)
واکی نشانین میں سو آسمان و زمین پیدا کرنو اور تہاری بولی اور رنگن کو الگ الگ ہونو ہے یا میں علم والان کے مارے نشانی ہے
قران کریم وائس آور میواتی زبان
Quran Kareem voice hour Mewati language
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو۔
منتظم اعلی سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کاہنہ نو لاہور
میو قوم ۔میواتی زبان سو عشق کی حد تک لگائو راکھے ہے
میواتی میں بہت تیزی سو کتاب۔تراجم۔قران و حدیث
/کالم/نعت۔نظم۔گیت ڈوہا۔بات۔پملفٹ۔تاریخ
تہذیب و تمدن۔میواتی ثقافت۔نہ جانے کون کونسا موضوعات
ہاں جن پے اجتماعی اور انفرادی طورپے کام ہوروہے
سوشل میڈیا اور جدید ٹیکنالوجی۔انٹر نیٹ کی دستیابی نے
نئی دنیا سامنے لا دھری ہے۔
لیکن زندگی کو ایک خاص تجربہ ہے کہ کوئی بھی زبان
لکھائی سو گھنی سُنن سو پھیلے ہے۔پڑھن میں زیادہ توجہ
کی ضرورت رہوے ہے۔فرصت چاہے۔
ذہنی یکسوئی چاہے۔موڈ بھی بہتر ہونو چاہے
لیکن سنن کے مارے کائی شرط کی ضرورت نہ رہوے ہے
ایسے ہی ویڈیوز اور موویز میں انسان کائی نہ کائی سین
پے متوجہ ہوجاوے ہے۔
دنیا میں بے شمار زبانن میں قران کریم کا تراجم ہوچکا ہاں
میری معلومات کے مطابق122 زبان یا فہرست میں شامل ہاں
جیسے میں کئی بار لکھ چکو ہوں کہ میواتی زبان میںقران کریم کو ترجمہ
1997۔1998 میں راقم الحروف نے کردئیو ہو
آج رمضان المبارک1444ھ۔(Thursday, 20 April 2023)
کو قران کریم کو وائس آور میواتی زبان۔
Quran Kareem voice hour Mewati language
مکمل ہوچکو ہے۔الحمد اللہ ای نعمت اللہ تعالیٰ نے
سعد میومیموریل ورچوئل سکلز۔اور میو سبھا پاکستان کو
ملی ہے کہ قران کریم کی یا خدمت اے میو قوم کے سامنے پیش کرسکے
ہیرا کیسے تراشا جاواہاں۔کتاب کیسے لکھی جاواہاں
ان میں انسانی ذہن اور جسم کیسے پگھلاہاں۔
راتن کی نیند کیسے قربان کری جاواہاں ،کائی لیکھت سو پوچھو
کائی بات یا کتاب پے تبصرہ کرنو اور وائے ماتھا پے توڑی
پاڑ کے میز پے دھردینو بہت آسان ہے
لیکن لکھنو اور دن رات ایک کرکے مواد اکھٹو کرنو
جان جوکھن میں گیرن والی بات رہوے ہے
لیکن بڑان اور عظیم کامن کے مارے
کچھ نہ کچھ تو کرنو ای پڑے ہے۔
امید ہے قران کریم کی تلاوت کے ساتھ میواتی کو ترجمہ
میو قوم اور میوا تی بولی کے مارے بہت بھلو لگے گو
میں نے کام شروع کرکے میو جوانن کے سامنے ایک
مثال پیش کردی ہے۔امید ہے موسو بھی بہتر کام کرنا والا
یا میدان میں اپنا فن کو مظاہرہ کرنگا۔
لیکھت کا اعتبار سو
آواز کا اعتبار سو۔
کام اعتبار سو۔
میں اکیلو جو کچھ کرسکے ہو کردئیو۔
الحمد اللہ یاکام سو میں اللہ کی جناب سو اجر کی امید راکھو ہوں
میری دعا ہے اللہ یاکام اے میرے مارے
میرا ماں باپ میرا بیٹا سعد یونس کےمارے اور
میو قوم کے مارے صدقہ جاریہ بنا ئے گو
میو قوم میری یا خدمت اے یاد رکھے گی۔
میں نے یا کام سو ایک پائی کو کائی سو مطالبہ نہ کرو ہے
ای تو اللہ تعالیٰ کی رضا کے مارے ہے
اللہ کی رضا کو کہیں مول تول ہوسکے ہے؟
اللہ کی رضا تو انمول ہے۔اگر مل جائے تو بہڑو پار ہے
ای ترجمہ میں اپنا بیٹا سعد یونس کی جدائی میں لکھو ہے
واکی خواہش ہی لیکن واکی زندگی اتنی نہ ہی کہ یائے سن سکتو
اللہ غریق رحمت فرمائے۔۔۔یا خدمت اے قبول فرمائے
#hakeemqariyounas
#qariyounas
#tibbibooks
#tibb4all
#dunyakailm
#hakeem_qari_younas_books
#hakeemqariyounasbooks
#saadtibbiacollege
#saad_tibbia_college
#dunyakailm
#Saad Mayo Memorial Virtual Skills
#Hakeem ul Mewat