ابالنے کے بعد انڈہ کی زردی کالی کیوں ہوجاتی ہے؟
Why does egg yolk turn black after boiling?
Hakeem qari m younas shahid by tibb4all
انڈہ کے بارہ میں اہم نکتہ
انڈہ کو بہت زیادہ تپش پر پکایا جائے تو سخت ہوجاتا ہے اور اگر نرم آگ پر پکایا جائے تو اس کی سفیدی و زردی نرم رہتے ہیں۔اگر انڈہ نیم پختہ کھانا ہوتو پانچ چھ منٹ تک85Cدرجہ حرارت تک کافی ہے۔انڈے کو ابابل کر فورا ٹھنڈے پانی میں ڈالدیں اس عمل سے دو فائدے ہونگے ایک چھلکا آسانی سے اتر جائے گا ۔
دوسر ی سیاہی مائل تیہ انڈے کی زردی پر نہیں جمتی ۔یہ مرکب فیرس سلفائیڈ (ferrous sulphide)ہوتا ہے بہت زیادہ حرارت کی وجہ سے انڈے کی زردی میں سے لوہا اور انڈے کی سفیدی سے سلفر مل کر جو مرکب بنتا ہے، آئرن سلفائیڈ یا فیرس سلفائیڈ بناتے ہیں۔کچے انڈے میں ترشی کی کیفیت ہوتی ہے جو پکانے پر اساسی صورت اختیار کرلیتی ہے اور اساسی حالت میں فیرس سلفائیڈ بڑی آسانی سے بن جاتا ہے ،
انڈہ ٹھنڈے پانی میں ڈالنے سے ہائیڈروجن سلفائیڈ گیس باہر کی طرف منتشر ہوجاتی ہے اور ٹھنڈا کرنے سے دباؤ کم ہوجاتا ہے،یہ گیس زردی کے لوہے کی حدود سے باہر ہوتی ہے اس سے مل کر یہ مرکب بننے کے کم امکانات رہ جاتے ہیں(غذا اور غذایت صفحہ155از متین فاطمہ)