- Home
- میواتی ادب
- Dais (book) Sardar Azeem Ullah ...
Dais (book) Sardar Azeem Ullah Meo
پدرم سلطان بود
یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے ایک ایسے گھرانے میں آنکھ کھولی جہاں لکھنے پڑھنے کا رواج تھا اور اب تک میواتی حلقوں میں میرا تعارف والد صاحب اور چچا مرحوم کے حوالے سے ہے۔ خود میں نے بھی ” پدرم سلطان کو ڈ” کے لاحقے کو اپنی ذات سے دُور کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی۔ طالب علمی کے دور میں شاعری کا شوق تھا لیکن اسے بھی میں نے اپنی ذات تک محدود رکھا۔ جن دنوں سعید میو کینیڈا سے اپنی پہلی کتاب ”اولاؤ کی رونمائی کے لئے لاہور آیا ہوا تھا مجھے بھی اس کے ساتھ چند ادیوں سے ملنے کا موقع ملا۔
نتیجتاً میرے اندر بھی لکھنے کی خواہش انگڑائی لینے لگی۔ یہ میری شدید خواہش تھی کہ میں ان لوگوں میں شمار کیا جاؤں۔
میری اس پہلی کاوش ولیس” پر آپ سب کی حوصلہ افزائی میرے لئے بہت بڑا انعام ہے۔
آپ کے تحریری اور زبانی تہرے یقیناً ایک قیمتی سرمایہ ہیں جن کے لئے میں ہمہ تن سپاس ہوں۔
اس تحریر کی وجہ سے ہی ایسے لوگوں سے شناسائی ہوئی جنہیں اب تک پڑھتا آیا تھا۔
میرے لئے یہی احساس کافی ہے کہ میں ان میں سے ہوں۔
وو
خیراندیش
سردار عظیم اللہ خاں میں A-127 وینس ہاؤسنگ سکیم 17 کلومیٹر فیروز پور روڈ لاہور
email: baghorvimeo@gmail.com