ہم کہا کرسکا ہاں؟
ہم کہا کرسکا ہاں؟
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
سب سو بڑی بات تو ای فیصلو کرنو ہے کہ ہم کر کہا سکا ہاں ؟
اللہ نے جو بھی انسان بنایو ہے وامیں کوئی نہ کوئی کوبی ایسی دَھری ہے کہ جو دنیا میں کائی دوسرا میں موجود نہ ہے،ای خوبی ایک کے مارے بنی ہے وائی کے ساتھ رہے گی جب مرے گو تو یائی کے ساتھ ای خوبی بھی مرجائے گی۔
تہارے بھینتر کونسی خوبی ہے یہی بات تم نے پتو چل گئی تو سمجھو کامیاب ہوگیا۔تم کوئی نہ کوئی ایسو کام کرجائوگا جائے دنیا میں شاید ای کوئی کرسکے۔
یائے تم کو بتائے گو کون؟بھائی ای تو تم نے آپ ای ڈھونڈنی پڑے گی۔ہاں جو تم نے کام بھلو لگتو ہوئے،جابات میں دلچسپی ہوئے عمومی طورپے صلاحیت بھی یائی قسم کی رہوے ہےاگر یا بات میں کامیابی نہ ملے تو دیکھو تم خلق خدا کی بھلائی کے مارے کہا کچھ کرسکو ہو؟
آج کوئی بھی کائی سو کم نہ ہے ہرکوئی پھنے خاں نوپڑوہےیقین نہ آئے تو کائی بیاہ بدومیںدیکھ لیوایک میو ضد میں آکے کہا کچھ کرے ہے۔اپنی ناک کے مارے کتنا پھن پیٹےہے؟فضول اورواہیات چیزن نےلوگ عزت سمجھن لگ پڑاہاںاپنی ٹانگ اُونچی راکھن کے مارے کتنا جتن کراہاں۔
اگر یائی خوبی اے قومی خدمت کے مارے وقف کردیو ،تو اتنو کام ہوسکے ہے جتنو صدین میں ہووے گو۔بھلائی کو کام ہر کائی کا بس کی بات نہ ہے،ان کامن نے تو وہی کرے ہے جاکو اللہ ہمت اور توفیق دئےجا کو جوکام ہے اُو وائی نسبت سو کوئی ہلکو پھلکو کام قومی مفاد کے مارے کردئے۔
میو اللہ کو شکر دنیا کا ہر شعبہ میں بہترین صلاحیتن کو مظاہرہ کرراہاں۔اپناشعبہ سو جتنو بھی ہوسکے قوم کے مارے اپنی خدمات پیش کردیاںکیونکہ زندہ اور غیرت مند قوم ایسے ای ترقی کراہاں آج رات کو سون سو پہلے یابات اے سوچیو کہ اگر کوئی آڑوسی پاڑوسی تہارو کوئی نقصان کردئےیاخدانخوانسہ تم سو بگڑ کے لپڑ تمایئنچامار دئے یاتہارا بالک چھوٹان نےمار چھیڑ لئے تو تم کہا کچھ کروگا؟تہارو لہو کتنو گرم ہوئے گو ؟ بس یا گرمی میں سو صرف ایک فیصد گرمی یا وسائل کو استعمال قوم کے مارے کر دیواگر تم یا بات پے تیار ہوگیا تو سمجھو ایک بہترین قوم بننا سو تم نے کوئی نہ روک سکے ہے۔
ایسو کوئی ہوئے پُریوے ایک لڑی میں
مَل کے بیٹھا آر کہیں یہ ایک تھڑی میں
چلوایک مثال دے کے سمجھارو ہوں،ہوسکے ہے عقل کام کرن لگ جائےآج تک جو بھی پھل تم نے کھائیو ہے واکوپیڑکائی نہ کائی لگائےیوہوئے گو،کہا لگان والانے یاپیڑاےلگان کےمارےسارو گائوں بلایو ہو؟ ایسی بات نہ ہے،ای پھلدار درخت وانےاکیلانے ای لگایو ہو۔
لگایوای نہ ہو بلکہ ای موسمی اثرات سو بھی بچایوپانی کھاد کو خیال راکھوجب پیڑ بڑو ہو یو تو پھل لگااب یاکاپھلن نےسب ای کھاوا ہاںاگر ان پھلن نے بیچے یا مفت دئے،مرضی کی بات ہےاگر پیڑ لگان والو کہتو کہ سارا گائوںوالارَل کے پھلدار پیڑ لگائو تو ای درخت کدی بھی نہ لگ سکتویائی طرح جب کوئی بیٹھک یابنگلہ بناوےہے تو اکیلوای واپے محنت کرےاوربچے ہے پیسہ دھیلا بھی لگاوےہےجب بن جاوےہے تووامیںسب آکے بیٹھاہاںاگر بیٹھک بنان والو کہتو کہ یابیٹھک میںسارا بیٹھنگاسب مل کے بناراہاںتوای بیٹھک کدی بھی نہ بنتی جب بن گئی ہے تو یا میںاپنا بےگانہ مقیم و گیلوا سارا ای بسرام کرا ہاں آن جان والان کو حقہ پانی کو بندو بست بھی ملے ہے۔
یہی مثال قوم کی خدمت کو بھی ہے جو کام بھی کرو وامیں کائی کی ہوڈ مت کرو جتنو ہوسکے اتنو کردیوبرکت اللہ دئے گوجب سچا دل سو کام کروگا تو وامیں برکت ہوئے گی بھائی جوکام بھی لگن سو کرو جاوے ہے وامیں بڑی کشش رہوے ہے،جب تم اپنا ذہن کے مطابق کائی کام میں کامیابی حاصل کرلئیو گا تو لوگ تہارے مارے اٹھ کے بیٹھنگا،تہاری عزت ہوئے گی تہارو نام کو طوطی بولے گو۔ہر کوئی اپنا اونچا نام کو پچے ہے لیکن اونچا نام والوکام تو کرو۔
مامن بولی سوُ پیار کراں میواتی بولاں
اپنی رِیتی چھوڑ نائیں اِت بِت کو ڈولاں۔