پستانوں کا سخت ہو نا
پستانوں کا سخت ہو جانا
تحریر:
حکیم قاری محمد یونس میو
سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کاہنہ نو لاہور
حکیم محمد یاسین دنیا پوری مرحوم لکھتے ہیں ۔ دنیا اور شہر سے ایک غیر شادی شدہ لڑکی اپنی والدہ کے ساتھ آئی اس کی والدہ نے بتایا کہ اس کے سینے اور اردگرد کی جگہ اس طرح سخت ہوگئی ہے جیسے چنبل وغیرہ کے دوران ہوجاتی ہے بظاہر جلد بالکل صاف ہے لیکن سخت ہوگئی ہے ابھی تک کوئی تکلیف بھی شروع نہیں ہوئی آپ کے پاس آئے ہیں کہ ابھی سے اس کا علاج ہو جائے ایسا نہ ہو کہ مرض بڑھ جائے
تشخیص مرض
لڑکی سے پیشاب پاخانہ پسینہ اور دیگر علامات معلوم کی گئیں تو عضلاتی اعصابی سے عضلاتی غدی تحر یک معلوم ہوئی میں نے انہیں بتایا کہ مرض کوئی خطرناک اور پیچیدہ نہیں ہے لیکن اس مقام پر ہونے کی وجہ سے علاج ضروری ہے کیونکہ اس مرض یا تحریک کی شدت کے نتیجے میں رسولیاں یا گلٹیاں بنا شروع ہوجاتی ہیں جن کا علاج پھر لمبا ہو جاتا ہے۔
تجویز علاج
علاج کے لئے حب اکسیر جدید اعصابی غدی تریاق ملا کر کھانے کو دی جلد کی سختی کے مقام پرگل کی سو۵۰ گرام کو پانی میں ابال کر ٹھنڈا کر کے ٹکور کرنے کو کہا کہ یہ پانی روزانہ نصف گھنٹہ یہاں ڈال لیا کرے ایک ہفتے بعد انہوں نے بتایا کہ جلد کی سختی میں کافی فرق ہے۔بظاہر دوسری کوئی تکلیف بھی نہیں ہے۔یہی علاج کئی ہفتوں تک جاری رہا الحمد اللہ سینے اور پستانوں کی سختی دور ہوگئ۔جو نسخے دئے گئے وہ یہ ہیں۔
غدی عضلاتی مسہل/
ہوالشافی:جمال گوٹہ ایک حصہ شنگرف 2 حصۓ۔کچلہ4حصے۔رائی 8حصے۔۔۔تمام ادویات کو باریک کھرل کریں اور باجرہ کے دانہ کے برابر گولیا بنا لیں۔دن میں تین بار ایک ایک گولی پانی یا لونگ دارچینی کے قہوہ سے کھلائیں۔۔۔فوائد۔۔۔محافظ حرارت عزیزی ہے۔ترشی و تیزابیت کو فورا ختم کرنے میں بے مثال بے ضرور مسہل ہے۔۔
اعصابی غدی تریاق۔۔۔
ہوالشافی۔۔آک کا دودھ ایک تولہ۔نوشادر ٹھیکری5تولے۔سہاگہ 5تولے۔ہلدی 10تولے۔
سب کو کڑاہی میں ڈال کر آگ پر چڑھا دیں۔جب دودھ جذب ہوجائے اور مرکب ہلکا سیاہی مائل ہوجائے تو اتار لیں۔باریک کرکے چنےکے برابر گولیاں بنا لیں۔۔۔(اس سے نکلنے والے دھوئیں سے خود کو بچائیں نقصان دے سکتا ہے)
مقدار خوراک۔ایک سو دو گولیاں دن میں چار بار۔دیں جب تک مریض کو ابکائیاں نہ آئیں دیتے رہیں۔جب ابکائیاں آنے لگیں تو مقدار پوری ہے۔بس ابکائیاں آئیں قے نہ ہو۔۔یہی صحیح خوراک ہے۔