حیس (کھجور کا حلوہ)بنانے کی ترکیب(سوہن حلوہ)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اہل خانہ کی شادی کی مٹھائیاں
حیس (کھجور کا حلوہ)بنانے کی ترکیب(سوہن حلوہ)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اہل خانہ کی شادی کی مٹھائیاں
اثر خامہ:حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
منتظم اعلی سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبوی کاہنہ نولاہور پاکستان
کچھ لوگوں کے ذہن میں اچھا کھانا زہد و وراء کے خلاف ہے۔جب کہ سیرت النبیﷺ میں ایسے نظائر دیکھنے کو ملتے ہیں،جہاں مختلف ذوقیات تھیں۔میٹھا و نمکین سب ہی کچھ تھا،کچھ لوگ بہترین کھانے کو دیکھ کر خلاف تقوی اور وقت کا ضیاع تصور کرتےہیں۔اللہ تعالیٰ نے جو نعمتیں دی ہیں ان سے نفع اٹھانا نعمت ربی پر شکر گزاری کا ذریعہ ہے۔جو لوگ خوشی کے موقع بیاہ شادی پر روکھا سوکھا تصور رکھتے ہیں،وہ اسلام اور سیرۃ النبیﷺ کا خود ساختی تصور پیش کرنا چاہتے ہیں۔کل کے مضمون ۔میں حیس کے بارہ میں لکھاتھا۔کچھ احباب نے اس کی ترکیب ساخت،اور اس کے استعمال کے بارہ میں سوال کیا تھا۔حسب وعدہ جواب حاضر خدمت ہے۔
حلوہ سب سے زیادہ غذائیت سے بھرپور اور سادہ ترکیبوں میں سے ایک ہے جو مختلف طریقوں سے تیار کی جاتی ہے۔
حدیث مبارکہ میں جن اجزاء کا ذکر ہے ان میں۔کھجور(مسفوف۔پائوڈر) دہی۔تل۔روغن ۔کا ذکر ہے۔بنیادی طور پر اگر دیکھا جائے تو یہ حلوہ سوہن حلوہ کی قسم سے ہے۔اس کے اجزاء کم لیکن محنت زیادہ ہے۔اس کے لئے ۔سب سے بنیادی کا ان اجزاء کے گوندھنے کا ہے ۔ حدیث کے الفاظ ہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام سلمہ رضی اللہ عنہ کو جو رقم دی تھی اس میں سے دس درہم واپس لے کر مجھے دیے اور فرمایا: جاؤ اور تیل، کھجور اور دہی خرید لو۔ میں نے ان کو خرید کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا۔ اس نے اپنی آستینیں لپیٹیں اور دسترخوان اور کھجور اور دہی کو آپس میں ملا کر ایک کھانا بنایا جسےحیس کہتے ہیں۔ بحار الأنوار (ط – بیروت)،ج43،ص132۔ عوالم العلوم ،ج11،ص422)یعنی ان اجزاء کے خاص انداز میں گوندھا جاتا ہے۔کچھ لوگ کھجور کے آٹے کو پانی میں ملاکر گرم کرتے ہیں حتی کہ نرم قوام بن جائے،پھر اسے گھوٹتے ہیں۔مختلف ممالک میں کھجور کے حلوے میں مغزیات اور خشک فروٹ شامل کئے جاتے ہیں۔ہلدی،زعفران۔، دودھ، زعفران، دار چینی، ہلدی، کھجور، گریپ فروٹ کا دودھ یا گریپ فروٹ کا رس جیسے اجزاء شامل کیے جائیں گے۔
اگر پانی شامل کرکے اجزاء کی تیاری مقصود ہوتو۔کھجور کے برادہ کو برابر کے بانی میں بھگوکر گرم کریں جب قوم تیار ہوتو اسےاتار کر خوب ملائیں۔جب اچھی طرح مل جائے تو دیگر اجزاء میں سے گھی شامل کرکے پکائیں۔اتنا پکائیں کہ حلوہ سے گھی الگ ہونا شروع ہوجائے یار ہے۔ گھی یا تیل تمام سے زیادہ ہوتا اس لئے گھی میں اتنا پکائیں کی فالتو گھی حلوہ سے الگ ہونا شروع ہوجائے۔کچھ لوگ حسب ذوق اجزاء کی ترکیب کچھ اسانداز کی رکھتے ہیں۔کھجور 2حصے۔ چئنی ایک حصہ۔گھی دیسی 5حصے۔پانی ایک حصہ۔تل ایک حصہ۔تل اور دگر مغزیات حلوہ تیار ہونے کے بعد شامل کی جاتی ہیں۔ حلوہ شیرہ خرمہ ایکسٹرا اضافی ذائقہ بھی صحت کے لیے اچھا ہے۔کھجور اور دودھ سے حلوہ بنانے کا طریقہ حلوہ زعفران کے ساتھ کھجور کیسے تیار کریں۔
نوٹ۔
کھجور کا حلوہ اور سوہن حلوہ میں بنیادی فرق کھجور اور سنمک کا ہے عجمی لوگ سنمک جب کہ عربی لوگ کھجور کو بنیادی اجزاء میں شامل کرتے ہیں۔ترکیب ساخت ایک جیسی ہوتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوہن حلوہ بنانے کیلئے آپ کو چاہئے:
نشاستہ ایک پاؤ، چینی ایک کلو، پانی ایک کلو، گھی ایک پاؤ، چھوٹی الائچی چوتھائی چھٹانک، ٹاٹری ہلکی سی ایک چٹکی، جائفل ایک عدد، جاوتری ذرا سی، زرد رنگ چوتھائی چائے کا چمچہ، بادام کی گری آدھ چھٹانک، پستہ چوتھائی چھٹانک۔
اب سوہن حلوہ تیار کرتے ہیں:
ایک کھلے منہ کے دیگچے میں دس چھٹانک پانی ڈالیں اور چینی کو اس پانی میں حل کر لیں ۔ جاوتری ، ٹاٹری اور جائفل پیس کر پانی میں ملا دیں ۔چھوٹی الائچی بھی آدھی پیس کرڈ ال دیں اور اس دیگچے کو چولھے پر چڑھا دیں اور چاشنی تیار کرلیں۔ دوسری دیگچی میں چھ چھٹانک پانی لے کر نشاستہ اور زرد رنگ اس میں حل کر لیں۔ اور اس مرکب کو کپڑے میں چھان لیں۔ اس چھانے ہوئے نشاستے کوچاشنی میں ڈال دیں اور چولھے پر چڑھا دیں ۔ ہلکی آگ پر پکنے دیں ۔ چمچہ برابر چلاتی رہیں ۔ تھوڑی دیر پکنے کے بعد اس میں بادام اور پستہ چھیل کر ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں ۔ جب قوام حلوے کی مانند گاڑھا ہو جائے اورچمچہ مشکل سے چلے تو گھی تھوڑا تھوڑا کر کے ڈال دیںاور چمچہ چلاتے رہیں ۔ حلوہ سرخ ہو کر گھی چھوڑ دے تو نیچے اتارلیں۔ اور کسی تھال میں الٹ دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر حسب پسند ٹکڑے کاٹ لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوہن حلوہ بنانے کی ترکیب
اجزاء
1 دودھ تین کلو2 سمنک کپ3 چینی 1 کلو4 گھی ایک کپ5 میدہ یا آٹا آدھ کلو6 پسی ہوئی الائچی چھ عدد7 بادام چھلکا اتار کرچھ عدد
تیار کرنے کی ترکیب1میدہ یا آٹا تھوڑے سے دودھ میں گھول لیں2 اس میں آدھا دودھ ملا کر پکانا شروع کر یں3 گاڑھا ہونے لگے تو رفتہ رفتہ تمام دودھ ڈال دیں4 دودھ خشک ہونے لگے تو چینی ڈال دیں5 چمچ خوب چلانا ہے6 جمنے نہ دیں7 چینی کا پانی خشک ہو جائے تو خوب بھونیں8 خوشبو آنے لگے اور گھی چھوڑ دے تو بادام ڈال دیں
۔۔۔۔
اصلی سوہن حلوہ یہ هوتا پے ور اس کا خاص جز سمنک ہوتی ہے۔۔۔ سمنک کیا ہوتی ہے بہت سے احباب نہیں جانتے ہونگے۔۔
۔ یعنی کہ گندم کو کسی بڑی پرات میں بھگو دیا۔ جب وہ تین یا چار انچ کی کونپلیں نکل آئیں تو پھر اس گندم کو کونپلوں سمیت دھو کر ہلکا سا خشک کر ے آٹا بنا لیں۔۔یہ اصلی ہدوستانی سوہن حلوے کا جز اعظم ہے اوراس کا ذائقہ اور سوندھی مہک کا کوئ نعم البدل نہیں۔۔آجکل تو حلوائی اور بڑے بڑے مٹھائی والے بھی بغیر سمنک کے سوہن حلوہ بناتے ہیں۔۔۔۔اصلی اوربہترین ہندوستانی سوہن حلوے کی ترکیب یہ ہے۔۔
اشیائے مطلوبہ
دودھ۔ تین لٹر۔سمنک۔۱ کپ،۔چینی۔ ایک کلو
اصلی گھی۔ ۱ کپ۔میدہ یا گندم ا آٹا۔ ادھا کلو
پسی ہوئی الئچی۔ چھ عدد۔بادام چھلکا اتارا ہوا۔ چھ عدد
ترکیب: میدہ یا آٹے کو تھوڑے سے دودھ میں گھول لیں۔۔اب اس میں آدھا دودھ ملا کر پکانا شروع کریں۔۔ چمچہ مستقل چلانا ہے۔۔گاڑھا ہونے لگے تو سمنک اور رفتہ رفتہ تمام دودھ ڈال دیں۔۔دودھ خشک ہونے لگے تو چینی ڈال دیں۔۔چمچ خوب چلانا ہے۔۔ جمنے نہ دیں۔۔اب گھی ڈال کر خوب بھونیں۔۔۔خوشبو آنے لگے اور گھی چھوڑ دے تو کسی ٹرے یا سینی میں نکال کر اس پر بادام چھڑک کر قتلیاں کاٹ لیں۔۔۔