فيض البارى اردو شرح صحیح البخاری

Read Online
Download Link 1
Download Link 2
فيض البارى اردو شرح صحیح البخاری
حدیث نبوی کی شروح میں فیض الباری کو جو مقام و امتیاز حاصل ہے، وہ محتاج تعارف نہیں ۔ یہ دراصل امام العصر حضرت علامہ محمد انور شاہ کشمیری کے دروس بخاری کا علمی خلاصہ ہے، جسے ان کے فاضل شاگرد حضرت مولانا بدر عالم میرٹھی نے نہایت امانت و اہتمام کے ساتھ قلم بند کر کے امت کے لیے محفوظ کیا۔ یہ شرح دیوبند کی علمی روایت، فقہی بصیرت، اور محدثانہ منبج فہم حدیث کا آئینہ دار ہے، جو طالبان علوم نبوت کے لیے سیرابی کا سر چشمہ ثابت ہوئی۔ تاہم عربی زبان میں ہونے کی وجہ سے اہل علم کا ایک وسیع طبقہ اس سے براہ راست استفادے سے محروم رہا۔ اسی بناء پر اس کا اردو ترجمہ کیا گیا ہے۔
افادات: امام العصر علامہ محمد انورشاہ کشمیری نور الله مرقدہ
جمع و ترتيب: حضرت مولانا بدر عالم میرٹھی مہاجر مدنی رح
ترجمہ: حضرت مولانا شیخ محمد حنیف لوہاروی شیخ الحدیث جامعہ قاسمیہ کھروڈ ، گجرات
جلد ۱: مقدمہ، باب بدء الوحي، كتاب الإيمان، كتاب العلم
جلد ۲: كتاب الوضوء، كتاب الغسل، كتاب الحيض، كتاب التيمم


