
جدوجہد آزادی میں وہابی ادب کا کردار
تحریک آزادی اور قیام پاکستان میں اہل حدیث قائدین اور علمائے اہل حدیث کی جدوجہد اور خدمات ناقابل فراموش ہیں۔تحریک جدوجہد آزادی اور قیام پاکستان میں علمائے اہل حدیث نے جو مثالی کردار ادا کیا وہ تاریخ کا سنہری باب ہے۔ علمائے اہل حدیث نے انگریز کی مخالفت میں اپنی جانیں قربان کیں ‘پھانسیوں پر لٹکائے گئے ‘کالا پانی بھیجے گئے ‘جیل کی سزائیں کاٹیں ‘ان کی جائدادیں ضبط ہوئیں۔ مولانا شورش کاشمیری رحمہ اللہ نے اسی قافلۂ آزادی کے علمبرداروں کے بارے میں لکھا ہے کہ لاکھوں علمائے اہل حدیث کو تختۂ دار پر لٹکایا گیا۔ زیر نظر کتاب ’’ جدوجہد آزادی میں وہابی ادب کا کردار‘‘ محترم ڈاکٹر محمد شیث صاحب کی کاوش ہے انہوں نے جدوجہد آزادی میں وہابی ادب کے کردار کو اپنے مطالعہ کا موضوع بنایا ہے اور شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ کی تحریک اور تحریک مجاہدین کے پس منظر اور مراحل پر روشنی ڈالی ہے


