پتہ

لاہور کاہنہ نو

کال کریں

+92 3238537640

علاج بالغذا اور آسان چٹکلے

علاج بالغذا اور آسان چٹکلے
عرض مصنف
اللہ تعالی کے پاک نام سے شروع جو کل عالم کا خالق و مالک ہے، ملکوں کا مالک ہے، ہماری جان و مال کا مالک ہے، کائنات کا ذرہ ذرہ اس نے تخلیق کیا، ہر ایک کا رازق ہے، رزاق اس کے صفاتی ناموں میں سے ایک ہے، رب کے معنی ہیں پالنے والا ، وہ ہر مخلوق کو پالنے والا ہے، ہر ذی روح کو رزق مہیا کرتا ہے، سب تعریفیں اسی کیلئے ہیں ، اگر اس کی صناعی پر غور کیا جائے تو بلا حیل و حجت ، بلا سوچے سمجھے زبان سے سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمُ نکل جاتا ہے۔

اس کتاب میں امراض کی پیدائش اور غذا سے علاج پر بحث ہو گی کہ کون سی غذا اللہ تعالی کی مدد سے کن مرضی علامات کیلئے شفاء بخش ہو گی آپ اس مرض کو اس مجوزہ غذا کی مدد سے صحت میں تبدیل کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ اگر دوا کی ضرورت پڑ جاتی ہے تو نہایت آسان فہم اور سہل الحصول چٹکلوں سے علاج کیا جائے گا کیونکہ دور حاضر میں ایلو پیتھی ڈاکٹروں کی بڑی بڑی فیسوں کے علاوہ مہنگے ترین ٹیسٹوں نے بھی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، یہ بھی ایک بڑا المیہ ہے کہ ایلو پیتھی ڈاکٹر ٹیسٹوں کے بغیر چل ہی نہیں سکتا، وہ تو صرف مشینوں کا محتاج ہے، مشین غلط بتائے یا صحیح نتیجہ اخذ کرے اس سے ڈاکٹر کو کوئی غرض نہیں وہ تو کاغذ کے اس ٹکڑے کا محتاج ہے جو مشین نے اسے تھما دیا ہے، اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ امتیاز علی کا میرٹ جمتاز عل کو اور ممتاز علی کی ٹیسٹ رپورٹ وقار علی

کے حوالے کر دی جاتی ہے، اب وقار
علاج بالغذا اور آسان چٹکلے
علی مرض کا ستایا ہوا ہے اسے اتنا ہوش ہی نہیں ہے کہ رپورٹ پر اپنا نام ہی پڑھ لے، وہ تو ایلو پیتھی ڈاکٹر پر پورا بھروسہ کئے ہوئے ہے اور ڈاکٹر مریض کا نام پڑھنے کی بجائے رپورٹ پڑھتا ہے اور شاید ہی کسی ڈاکٹر نے مریض سے اس کا نام پوچھ کر رپورٹ سے میچ کیا ہوا یہیں سے کتنی پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں شاید آپکو ان کا اندازہ نہیں، میں ڈاکٹروں کے خلاف نہیں ہوں صرف ان کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ ان کی اس لا پرواہی سے تشخیص و تجویز سب غلط ہو کر رہ جاتی ہے اور مریض مرض سمیت قبر میں دفن ہو رہے ہیں، اس کے برعکس حکیم صرف مریض کی نبض دیکھ کر اسے خود بتا دیتا ہے کہ اسے کیا مرض لاحق ہے اور اس سے اس کی نجات کسی طرح ہو سکے گی لیکن مسئلہ صرف یہ ہے کہ عوام پڑھی لکھی ہونے کے باوجود جلدی صحت حاصل کرنے کے چکر میں بہت بڑے چکر میں الجھ رہی ہے، میں ان چند اوراق کو اس لئے بھی لکھ رہا ہوں کہ عوام ان سے فائدہ حاصل کر کے دو قسم کا نفع حاصل کر لیں گے، اول غذائی علاج سے کسی قسم کے مابعد بداثرات پیدا نہیں ہوں گے، دوم اس عالمگیر مہنگائی کا مقابلہ صرف اپنی غذا تبدیل کر کے حاصل کر لیں گے، اللہ تعالی کی کی مدد سے آپ کے معیار پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا، انشاء اللہ تعالی

ملتمس دعا
حکیم وڈاکٹر پروفیسر محمد اشرف شاکر
فاضل طب و جراحت
فاضل طب سمپل آرگینو پیتھی
ڈاکٹر آف ہو میو میڈیسنز سسٹم

تحقیقات علاج بالغذا اور آسان چٹکلے از حکیم و ڈاکٹر پروفیسر محمد اشرف شاکر:

Download Link:

http://www.mediafire.com/…/%25D8%25AA%25D8%25AD…/file

:اس مضمون کو شیئر کریں

فیس بک
ٹویٹر
لنکڈن
واٹس ایپ

حکیم قاری یونس

اس مضمون کے لکھاری، جو طبِ قدیم میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں اور صحت کے موضوعات پر لکھتے رہتے ہیں۔

دوسرے دیکھے بلاگ

Tibb4all

عام طور پر چند گھنٹوں میں جواب دیتا ہے۔

×