
عجائب الحیوان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
پہلی نظر
اسلام نے بڑی بڑی قابل قدر اور مایہ ناز ہستیاں پیدا کی ہیں ان میں سے دونا مور بزرگ حضرت علامہ کمال الدین دمیری اور امام زکریا بن محمد بن محمود قزوینی رحمة الله علیها بھی ہیں جن کی دو کتابیں ہیں۔ حیوۃ الحیوان اور عجائب المخلوقات، علم الحیوانات میں بے نظیر اور شاہکار ہیں اول الذکر کتاب علامہ دمیری کی ہے اور دوسری امام قزوینی کی۔ ان دونوں بزرگوں نے ان کتابوں میں جنگلی، بری، ہوائی اور بحری جانوروں کی شکلیں صورتیں اُن کی عادتیں ان کے رنگ ڈھنگ ۔ ان کی طبعی مقتضیات اور جہاں جہاں وہ پائے جاتے ہیں ان مقامات کا اس تحقیق و تفصیل سے ذکر کیا ہے کہ پڑھنے والے کے سامنے گویا وہ جانور چلتے پھرتے نظر آنے لگتے ہیں اور پھر لطف یہ کہ جانوروں کے ذکر کے یہ ساتھ حسب موقع اسلامی تاریخ کے ایمان افروز واقعات کا بھی ذکر کر دیا ہے علاوہ ازیں جس جانور کا ذکر شروع کیا ہے اس کی تفصیل کے بعد پھر اس کے اعضاء کے طبعی و بیتی خواص کا بھی ذکر ہے۔ اور پھر اگر اس جانور کو خواب میں دیکھا جائے تو اس کی جو تعبیر ہے اس کا بھی ذکر ہے۔ اور سب سے خوب تر یہ بات کہ وہ جانور حلال ہے یا حرام؟ اس کے متعلق جو شرعی فیصلہ ہے آخر میں اس کو بھی بیان کر دیا ہے۔
میں نے ان سب باتوں کا ترجمہ کرنے کے بعد آخر میں ہمارا تبصرہ کے زیر عنوان جانوروں کے متعلق بیان کردہ حالات سے آج کل کی روش کو بڑے لطیف پیرائے
:



