امامیہ جنتری 2025
ایڈیٹر کے قلم سے
السلام وعلیکم قارئین اکرام ! الحمد اللہ دنیا میں شاید ہی کسی جریدے کو اس قدر پزیرائی اور محبت ملی ہو جس قدر امامیہ جنتری کو اس کے قارئین نے بخشی ۔ ہمارے گھروں میں خوشی ہو یا غم امامیہ جنتری ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتی ہے۔ ہم یہ بات فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ امامیہ جنتری صرف ایک جنتری نہیں بلکہ ایک وراثت ہے اور بہت سے لوگوں کی روحانی وابستگی امامیہ جنتری سے منسلک ہے۔ پچھلے پچاس سالوں سے اس محبت ، اپنائیت سے اس محبت ، اپنائیت، اور اعتماد کا شکریہ
امامیہ جنتری کو شہرہ آفاق بلندیوں تک پہنچانے میں امامیہ جنتری کے بانی آغا افتخار حسین کی انتھک کاوشوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ مگر افسوس! آغا افتخار حسین 19 فروری 2021 (5) رجب) کو اس جہان فانی سے کوچ کر گئے ۔ ادارے نے آغا افتخار حسین کی زندگی میں ہی ان کی زیر نگرانی دور جدید کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے امامیہ جنتری کو ڈیجیٹائز کرنے کا عمل شروع کر دیا تھا اور اب اس کا باقائدہ افتتاح انشاء اللہ امامیہ جنتری 2022 کے ایڈیشن سے کیا جا رہا ہے۔ حسب وعدہ اس سال بھی امامیہ جنتری دین و دنیا کی تمام دعا ئیں، پورے سال کے لئے ستاروں کا حال ، یومیہ و ما بانه تقویم ، کیفیت ایام، اسلامی تقریبات کی معلومات، اعمال، اسلامی معلومات نگینے اور قیمتی پتھروں کی معلومات لے کر آپکی خدمت میں حاضر ہے۔
یہ بھی پڑھئے
جادو کی تاریخ از حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
ہمیں کچھ شکایات موصول ہوئیں جن کی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی کہ امامیہ جنتری کے نام سے کچھ لوگ جعلی جنتریاں چھاپ رہے ہیں۔ جنتری کی ایک اشاعت میں پوری ٹیم کی ایک سال کی محنت شامل ہوتی ہے۔ جعلی جنتری کی اشاعت کو روکنے کیلئے قانونی چارہ جوئی بھی کی جارہی ہے تا کہ قارئین تک اصلی اور معیاری جنتری کی رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
دور حاضر کے ڈیجیٹل تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے امامیہ جنتری آفیشل ایپ بھی متعارف کروا چکا ہے جس کو پلے سٹور اور ایپ سٹور سے با آسانی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس ایپ میں قرآن پاک ، دعا ئیں ، اعمال، اسلامی کیلنڈر، اسلامی خبریں اور بے شمار علمی معلومات مستند حوالہ جات کے ساتھ موجود ہیں ۔ مگر افسوس کے ساتھ بہت ساری جعلی ایپس بھی ہمارے قارئین کو گمراہ کرنے کیلئے پلے سٹور پر دستیاب ہیں ، اس لئے قارئین سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ صرف افتخار بک ڈپو کی جانب سے پیش کی گئی امامیہ جنتری آفیشل ایپ ہی ڈاؤن لوڈ کریں اور جعلی ایپس سے نہ صرف ہوشیار رہیں بلکہ ان کو رپورٹ بھی کریں تا کہ جعلی مافیا کی حوصلہ شکنی کی جاسکے
رواں برس قارئین امامیہ جنتری کو در پیش مسائل کے حل کو بہتر بنانے کیلئے روحانی پلیٹ فارم بھی متعارف کروارہا ہے جس میں مختلف شعبوں کے ماہرین اپنی خدمات فراہم کریں گے اب آپ آپ امامیہ ا جنتری کے آفیشل نمبر 03111888668 پر بلا جھجک کال کر کے اپنے مسائل کا بر وقت حل حاصل کرنے کیلئے متعلقہ روحانی مشیر سے رابطہ بھی کر سکتے ہیں۔
ہم رواں برس جس پہلو کو لازم و ملزوم گردان رہے ہیں وہ یہ ہے کہ امامیہ جنتری کے قارئین کے لئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ امامیہ جنتری میں شائع ہونے والے مضامین کے مولفین اپنے تمام قارئین کے ساتھ مخلصانہ رویہ اپنائیں اور اپنی خدمات کی انجام دہی میں کوئی غفلت نہ برتیں۔ امامیہ جنتری کی انتظامیہ اپنے قارئین سے التماس کرتی ہے کہ ہماری جنتری سے منسلک کسی بھی روحانی مشیر کے متعلق رائے ، تجویز یا شکایت کی صورت میں بلا جھجک ہم سے رابطہ کریں۔ اور ساتھ ہی ساتھ اس بات کا بھی خاص خیال رکھیں کہ 03111888668 کے علاوہ آنے والے کسی بھی نمبر سے کال امامیہ جنتری کی جانب سے نہیں ہے۔ ایسے کسی دھوکے کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہ ہوگا۔ آپکی شکایات پر بروقت کارروائی کر کے ہم اپنا سسٹم شفاف بنانے کے لئے ہر وقت کوشاں ہیں۔
ہم امامیہ جنتری پر آپ کے بھروسے اور آپکے پیار کے بے حد مشکور ہیں۔ اور امید کرتے ہیں کہ ہماری طرف سے کی جانے والی تمام کاوشیں آپ کے لئے تسلی بخش ہونگی ۔ اپنی قیمتی رائے سے ہمیں آگاہ کریں اور اسی طرح امامیہ جنتری کا ساتھ دیتے رہیں۔
علی فرزاد