الحاوي الکبير في الطب1(اردو ،ڈیجیٹل ایڈیشن )

امراض ، اسباب امراض اور معالجات کی شہرہ آفاق کتاب
الحاوي الکبير في الطب1
(اردو ،ڈیجیٹل ایڈیشن )
تالیف :ابو بکر محمد بن زکریا رازی (865ھ۔925ھ)
ڈیجیٹل ایڈیشن:سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ//سعد ورچوئل سکلز پاکستان
600 سال قبل لکھی گئی شہرہ آفاق کتاب۔جو مصنف کی تجربات طبی عملی زندگی کا نچوڑ ہے۔
آج بھی اس کی افادیت اتنی ہی مسلمہ ہے جتنی صدیوں پہلے تھی۔آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے تیارہ کردہ

جدید تصاویر۔ڈایا گرام۔اور امراض کی تشریح۔ طبی دنیا میںاپنی نوعیت بہترین کوشش۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوں تو اسلامی دنیا میں بہت سے مصنفوں نے اپنی تجربات زندگی بھر کے نچوڑ اپنی کتب میں محفوظ کردئے۔کچھ کتب کو شہرت ملی کچھ گوشہ گمنامی میں رہیں۔کسی بھی کتاب کی افادیت سے انکار ممکن نہیں ہے۔لیکن زکریا رازی کی کتاب میں دو خصوصیات ہیں۔ایک تو اپنے وقت کے میڈیکل آفیسر تھے۔خود نسخہ جات بناتے،اصلاح کرتے اور بیمارستان میں مریضوں پر تجربات کرتے ۔اور یونانی مصنفین کی کتب سے استفادہ کرتے۔آخر میں اپنے تجربات و مشاہدات بیان کرتے۔یوں الحاوی فی الطب عملی لحاظ سے فائق ہے۔
اس کی افادیت کے پیش نظر۔سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن(وزارت صحت و خاندانی بہبود۔حکومت ہند۔نئی دہلی نے،اس طبی انسائیکلو پیڈیا کو اردو میں ڈھالا۔اس وقت لوگوں کا مطالعاتی ذوق تبدیل ہوگیا ہے۔وہ ڈیجیٹل ڈیوائسز کو زیادہ پسند کرنے لگے ہیں ۔تحقیق و تدقیق کے انداز بدل گئے ہیں۔دنیا کی بہترین کتب ڈیجٹل شکل میں مہیا کی جارہی ہیں۔
سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ//سعد ورچوئل سکلز بھی طبی خدمت میں مصروف عمل ہے ۔یہ ڈیجیٹل ایڈیشن اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔یہ ریسرچ ایبل۔الفاظ تلاش کرنے کی سہولت ۔کاپی پیسٹ کا آپشن۔کمپیوٹر ۔لیپ ٹاپ۔موبائل۔ٹیب میں چلنے کی سہولت۔۔۔
ادارہ ہذاہ قارئیں سے امید رکھتا ہے کہ قابل تصحیح مقامات کی نشان دہی فرمائیں گے۔
از۔
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
منتظم اعلی سعد طبیہ کالج //سعد ورچوئل سکلز پاکستان

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply