You are currently viewing اپنی تلاش ۔ قاسم علی شاہ
اپنی-تلاش-۔-قاسم-علی-شاہ-www.dunyakailm.com_

اپنی تلاش ۔ قاسم علی شاہ

اپنی تلاش ۔ قاسم علی شاہ

اپنی تلاش
میں کون ہوں؟“ دنیا کی تاریخ میں یہ سوال ہمیشہ سنجیدہ شخص کو ملا ہے۔ آج تک اللہ تعالی نے یہ سوال غیر سنجیدہ شخص کو دیا ہی نہیں ہے۔ کیا میں نے صرف والدین کے کہہ دینے پر داخلہ لیا ہے؟ کیا صرف میرا میرٹ لسٹ میں نام آگیا ہے، اس لیے داخل ہوا ہوں؟ آپ دیکھیں کہ آپ کو خدا نے کس کام کیلئے پیدا کیا ہے

اپنی-تلاش-۔-قاسم-علی-شاہ-www.dunyakailm.com_

۔ حضرت واصف علی واصفت کے پاس ایک شخص آیا۔ اس نے سوال کیا کہ سر کیسے پتا لگتا ہے اپنے آپ کا ؟ انہوں نے جواب دیا کہ چند دن بعد یہ سوال کرنا ۔ ہفتے بعد آپ نے اس سے پوچھا کہ تمہارا سوال کیا تھا؟ اس نے کہا، میں سوال بھول چکا ہوں۔ آپ نے فرمایا کہ جس سوال کو تم ایک ہفتے بھی اپنے پاس سنبھال کے نہیں رکھ سکے ، قدرت تمہیں اس کا جواب نہیں دے گی ۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کے اندر ایک خوبی، ایک صلاحیت بلا کی رکھی ہے۔ آپ نے بھی اس کو دیکھا ہی نہیں ممکن ہے، کوئی بہت اچھا استاد ہو، کوئی بہت اچھا محقق ہوں ممکن ہے کوئی بہت بڑا کاروباری آدمی ہو۔
اخلاقیات آپ میں آجائیں گی لیکن آپ یہ ضرور دیکھیں کہ اللہ تعالٰی نے آپ کو کون سی خاص صلاحیت سے نوازا ہے۔ یہ کوئی بری بات نہیں ہے کہ آپ ڈگری لینے کے بعد اپنی لائن تبدیل کر لیں۔ لیکن جس کام کیلئے اللہ تعالٰی نے آپ کو بھیجا ہے، کہیں وہ کام رونہ جائے۔ اگر آپ اس سارے نظام کو دیکھ کر اسی ڈگر پر چل رہے ہیں تو پھر آپ کو کامیابی نہیں ملے گی۔ جب آپ اپنے شوق کو ڈھونڈ لیتے ہیں تو آپ کو اپنا کام کام نہیں لگتا، کام اس کو کام لگتا ہے جو کام کو کام سمجھے رہا ہے۔ جس کیلئے کام فن ہے، عبادت ہے، شوق ہے، وہ بھی نہیں تھکے گا۔
حضرت بابا بلھے شاہ جیسے صوفیا کرام نے فرمایا: اپنے اندر جھاتی ماز“ کہ اپنے اندر دیکھو۔ جب آپ اپنے آپ کو تلاش کر لیتے ہیں تو سب پہلا تحفہ جو قدرت آپ کو دیتی ہے، وہ آپ کا اپنی ذات پر اعتماد ہوتا ہے۔ قدرت کی ہر چیز کو پتا ہے کہ میں کس لیے ہوں جیسے سورج روشنی دینے کیلئے ہے، پھول خوشبو دینے کیلئے ہے، دریا پانی کے بہاؤ کیلئے ہے۔ یہ آپ کی چھوٹی سی زندگی ہے۔ دوبارہ اس دنیا میں آپ کو نہیں آتا۔ آپ کو ایک بار موقع ملا ہے، لہذا آپ اپنے اندر یہ سنجیدہ سوال پیدا کیجیے۔ (کتاب ”بڑی منزل کا مسافر سے )

اپنی-تلاش-۔-قاسم-علی-شاہ-www.dunyakailm.com_

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.