۔سعد یونس کی پہلی سالانہ برسی پر سعد ورچوئل سکلز اکیڈمی کا افتتاح کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق۔حکیم قاری محمد یونس شاہد میو کے بیٹے سعد یونس کا گزشتہ برس انتقال ہو گیا تھا ان کو ہم سے بچھڑے ہوئے ایک سال مکمل ہو گیا ہے آج ان کی برسی کی تقریب ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔
جس کی اہم بات یہ ہے کہ سعد یونس آئی ٹی کے شعبہ سے وابستہ تھے ان کا خواب تھا کہ ملک و قوم کا ہر بچہ آئی ٹی ایکسپرٹ ہو۔وہ خود بھی بہت اچھے فری لانسر تھے۔ وہ بہت ساری سکلز میں مہارت رکھتے تھے
۔ان کے خواب کی تکمیل کے لیے ان والد محترم حکیم قاری محمد یونس شاہد میو اور ان کے چھوٹے بھائی دلشاد یونس میو نے ملکر ان کی یاد میں فیروز پور روڈ کاہنہ نو لاہور نزد پیر جی والی مسجد کے قریب سعد ورچوئل سکلز اکیڈمی کا افتتاح کر دیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پڑھی گئی۔اور ان کی بخشش و مغفرت کے لیے دعائیں کی گئیں
اور بعد میں سعد ورچوئل اکیڈمی کا افتتاح کیا گیا۔اج کی تقریب میں سرپرست اعلیٰ میو سبھا ادیب مصنف و شاعر سیکندر سہراب میو۔ بابازادہ ڈاکٹر محمد اسحاق میو۔انجمن اتحاد وترقی میوات کے صدر چوہدری شہزاد جواہر میو۔چوہدری طارق محمود میو چیئرمین سردار فاؤنڈیشن قادی ونڈ قصور۔راؤ محمد شریف میو رہنماء پیپلز پارٹی لاہور۔
پرنسپل میو کالج یونیورسٹی رامیانہ قصور محمد عاصد میو۔نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر چیئرمین میو نیوز محمد فاروق جان میو ۔ڈاریکٹر میونیوز شکراللہ میو۔انچارج ادبی پروگرامز میو نیوز شاعر میوات مشتاق احمد میوامبرالیا۔چوہدری سرور خاں میو رہنماء پی ٹی آئی قصور۔ماسڑ حاجی محمد اسماعیل خاں میو کچوانہ کاہنہ نو۔ماسٹر محمد رمضان میو کرباٹھ۔وقاص انور میو شالیمار۔عبدالقیوم میو شالیمار۔ماسٹر جاوید میو شامی پارک لاہور ۔ماسٹر سلیم اعوان مارکیٹ ماسٹر محمد آصف پنجو۔ماسٹر بوٹی گجومتہ۔مولانا اعجاز احمد شکر گڑھ حافظ محمد اعظم۔راؤ محمد انوار قینچی ڈبل پھاٹک لاہور۔اور احمد اقبال میو نمائندہ میونیوز کماہاں سمیت دوست احباب و عزیز و اقارب رشتہ دار بڑی تعداد میں موجود تھے۔
سعد یونس میو کی مغفرت کے لیے دعائیں کی گئیں اور دعا کے بعد سعد ورچوئل سکلز اکیڈمی کا افتتاح برادری کے بزرگ رہمناء ادیب و مصنف شاعر سرپرست اعلیٰ میو سبھا سیکندر سہراب میو نے کیا۔اور اس کی کامیابی کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔تقریب کے اختتام پر تمام معزز مہمانوں کو پرتلکف کھانوں سے نوازا گیا۔