- Home
- Hakeem Qari Younas حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
- Qudma ky Mujjrbat/قدماء ...


بسم اللہ
عملیات کا سلسلہ اتنا ہی پرانا ہے جتنی انسانی معلومات ہیں جہاں تک دستیاب تاریخی مواد کا مطالعہ کرنے سے اور دستیاب عملیاتی ذخیرہ کے مطالعہ سے صورت حال سامنے آئی اس کی قدامت کا اندازہ بہت مشکل ہے عملیات کے میدان میں ہمیشہ عامل جوع عمل اور حرص اعمال سے تشنہ لبی کا شکار دیکھئے گئے۔ دور طباعت میں جہاں بہت سے علوم و فنون عوامی دسترس میں پہنچے وہیں پر عملیات کا ایک خزانہ بھی لوگوں تک پہنچا ہر کسی نے اپنی فہم و فراست کے مطابق اخذ کیا اپنی ضرورتوں کے اعمال منتخب کئے ہر سال بلکہ یوں کہنا مناسب ہوگا کہ ہر ماہ مارکیٹ میں عملیات کی ای کتاب چھپ کر آرہی ہے عاملین کی سیرابی ابھی تک تشنہ لبی کی شاکی ہے۔
کتب کا اپنا ایک مقام ہے لیکن سینہ بسینہ اور بیاضوں سے مسلک عملیات کا اپنا ہی مقام ہے۔ دس ہیں سال پہلے تک یہ حالت تھا کسی بیاض ہاتھ لگنا گویا کہ مدفون خزانہ ہاتھ لگنے والی بات تھی لیکن اب دور بدل چکا ہے بیاضوں کے نام پر وہی گھسے پٹے عملیات کو چھاپا جا رہا ہے۔ مانا کہ کسی کی بیاض ہاتھ لگ بھی گئی کتابت میں آنے کے بعد اس کی وہ کیفیت ہر گز نہیں رہتی جو ہاتھ سے لکھائی کی ہوتی ہے۔ ربع صدی کے عملیاتی سفر میں کچھ بیاضیں ہاتھ لگیں ان سے ہی منتخب و چیدہ عملیات ہدیہ قارئین ہیں۔ اس بات کی پھر پور کوشش کی ہے کہ نقش طلسم حروف کی کاپی شامل کتاب ہوتا کہ عمل کی اصلی حالت عمل کے سامنے موجود وہ دل جمعی سے اپنے عمل کو پائے تکمیل تک پہنچا سکے۔ اسے بیاضوں کا منتخب مجموعہ کہا جائے مناسب ہوگا۔ میرا کام ایک پوشیدہ چیز کو طشت از بام کرنا تھا۔ رہی شرعی حیثیت اس بارہ میں اتنا ضرور مشورہ دونگا کہ کسی مستند عامل دین کے مشاورت کے بعد عمل کیا جائے تاکہ اطمنانی