تعارف مسیح الملک عالی جناب حکیم ناصر الدین احمد خان UNANI PHYSICIAN TO THE PRESIDENT OF INDIA! جناب مکرم حکیم مولوی مشرف مظاہری صاحب سہارنپوری مدیر ماہنامہ اجمیل( میرٹھ) دنیائے طبابت کے معرورت رکن اور طب کے اچھے ماہر ہیں حکیم صاحب موصوف اپنی بلند نظر کی بنا پر فخر قوم و مسیح الملک حکیم اجمل خانصاب اعلی اللہ مقامہ
کے فنی مشن کے فروغ و ترقی کے لئے مستعدی کے ساتھ ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔ آپکا دل ، دماغ ۔فن طب فنی درسگاہوں
اور اہل فن کی فلاح و بہبود کے لئے ہمہ وقت تیار اور مصروف عمل رہتا ہے ۔ اس کی بین دلیل آپکی حالیہ تالیف رفیق مطلب ہے جس خوبی و شرح کی ساتھ آپنے امراض اعضائے انسانی کو قلمبند فرماتے ہوئے تشخیصی نکات و علامات مرض رقم فرمائے ہیں وہ اپنی نوعیت کے اعتبار قابل مؤلف کو خراج تحسین ادا کر نے کے مستوجب اور طبی لٹریچر میں مفید اضانہ کہے جانے کے لائق ہیں۔ ایک ہی عضو کے مختلف امراض میں تشخیص مرض کے لئے غیر معمولی سہولیتیں اور آسانیاں پیدا کی ا مید کے متعلق نہایت قابلیت کیساتھ اپنی وسیع معلومات فنی کی بنا پر کسی صاحب نے قلم اٹھایا ہے – انداز تشخیص علامات نیز نکات کا بیان پنی جگہ ایک نمایاں خصوصیت کا حامل ہے۔ مجموعی اعتبار سے کتاب رفیق مطب ایک ممتاز حیثیت رکھتے ہوئے قابلقد تالیف ہے ! مجھے امید ہے کہ ارباب فن اس کی دل سے قدر فرماتے ہوئے اس کو فنی درسگاہوں کے نصاب تعلیم میں داخل اور دیسی شفاخانوں کے لئے اس کو منظور کرانے کی سعی و سفارش فرمائیں گے۔ اور قدر دان فن حضرات اس کے مطالعہ سے استفادہ حاصل کریں گے۔ میں صمیم قلب سے تکیم صاحب کو اس گرانقدر تالیف پر مبارکباد دیتا ہوں ۔