- Home
- History Booksتاریخی کتب
- ہمارےہندستانی م ...


ہمارےہندستانی مسلمان
تالیف
ڈبلیو ڈبلیو ہنٹر، ایل ایل ڈی ۔ آئی سی۔ ایس (بنگال)

سید احمد شہید کی تحریک مجاہدین پر جو ہندوستان میں اسلامی حکومت قائم کرنے کی ایک آخری اور زبر دست کو شش تھی مفصل تبصرہ – حامیان تحریک کی حیرت انگیز تنظیم اور ان کی ایمان افروز قربانیوں کی داستان – دار الاسلام اور دار الحرب کی بحث اور جہاد کی حقیقت ۔ علاوہ ازیں انگریزکی حکومت کے ہاتھوں مسلمانوں سے جو نا انصافیاں ہوئیں ان کا درد انگیز بیان –

انتساب
میرے پیارے
میں آپ کی ان کوششوں کی بنا پر جن سے میں نے بہت فائدہ اُٹھایا ہے۔ یہ چھوٹی سی کتاب آپ کے نام نامی سے منسوب کرتا ہوں سول سروس کے تمام علم دوست حضرات میں سے آپ ہی ہیں جنہوں نے قوموں کے سمجھنے کی اہمیت کا پورا پورا احساس کیا ہے ، سب سے بڑی بے انصافی جو انگریز اپنی ایشیائی رعایا سے کر سکتے ہیں۔ یہ ہے کہ ان کو سمجھنے کی کوشش نہ کریں۔ برطانوی حکومت کو ہندوستان میں جو تنقل خطرہ درپیش ہے وہ فاتح اور مفتوح کا تفاوت ہے میں نے اس کتاب ہیں اس جنگو جماعت کی گذشتہ تاریخ اور موجودہ ضروریات کو بالوضاحت بیان کر دیا ہے جس کے متعلق ہندوستان کے انگریزی حکام نے باربار اعلان کیا تھا کہ وہ ہماری سلطنت کے لئے ایک مستقل خطرہ ہے ۔ جنگی برائین ہو نٹن ہو
حسن اسکوائر
ایلڈر نے گرینچ
گلوسٹر شائر