مولف و مصنف “حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
منتظم اعلی :سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبوﷺ
مصنف کتب کثیرہ طب و عملیات
گھریلو اشیاء کے تیر بہدف فوائد:

اللہ کا بے حد و بیشمار احسان ہے جس نے ناقص انسان کو اپنی ضروریات کی کفالت کا علم و ہنر عطاء فرما کر روز مرہ استعمال کی ایسی اشیاء با افراط مہیا فرمادیں جن سے ہمارے دستر خوان کی روزمرہ با شان اور زبان کی لذت کا سامان دستیاب ہوتا ہے۔ جن اشیاء کو ہم بطور لذت اور چٹخارے کے ہنڈیا میں ڈالتے ہیں ان کے طبی فوائد کا مطالعہ کر کے خوشی سے جھوم اٹھیں گے۔ جو اشیاء و ادویات معالج سے طلب کرتے ہیں انہی خواص کی حامل اشیاء ہمارے باورچی خانے میں موجود ہیں لیکن لاعلمی ہمیں دکھ و تکلیف کے ساتھ ساتھ ہمارے جیبوں پر بھی بوجھ کا سبب بنتی ہے، ہمارے ماہانہ تخمینہ خرچ پر بھی نا گوار اثرات مرتب کرتی ہے۔ ہماری بیان کردہ اشیاء کی فہرست قلیل ہے جب کہ باورچی خانہ میں استعمال کئے جانے والے مصالحہ جات کی فہرست طویل ہے۔ اگر کبھی فرصت ہوئی تو ان پر لکھنے کا سوچیں گے۔

سائنسی اصول کے مطابق غذا میں پانچ اجزاء کی موجودگی لازم ہے (1) پروٹین یعنی علمی اجزاء (2) کاربو ہائیڈریٹس ۔ نشاستہ اور شکر (3) فیٹس ۔ روغن آئل وغیرہ (4) سالٹ یعنی نمک (5) حیاتیں یعنی وٹامن ۔ ہمارا کچن ہی ہمارا دواخانہ ہے، کبھی غور و فکر سے کام لیں تو حقیقت کھل کر سامنے آتی ہے کہ دیسی طریق علاج بے ضرر فائدہ سے بھر پور اور غذائی ہے اس کے اجزاء کو غذا اور بطور دوا کام میں لایا جا سکتا ہے، مختلف اقسام کے غلے۔ گوشت مچھلیاں ۔ انڈے ، سبزیاں پھل دودھ بالائی مکھن وہی وغیرہ ہمارے دستر خوان پر سجی اشیاء اور ذائقہ پیدا کرنے کی غرض سے ڈالے گئے مصالحہ جات میں دوا سے غذائی فوائد زیادہ ہیں اس کے علاوہ میوہ جات ، گڑ ، شکر ، شہد اور نمکیات ، مصالحوں میں الائچی ، ہلدی لہسن، پیاز ادرک، زیرہ سفید وغیرہ۔ دیسی طب پر نگاہ ڈالی جائے تو اس کے اکثر مفردات و

مرکبات اغذیه و پھل و پھولوں سے ترتیب دئے جاتے ہیں خمیرہ جات ، لعوق چٹنی مربہ شربت عرق جوشاندے بے پناہ فوائد کی حامل اشیاء ہیں جو دوسرے طریق علاج میں دکھائی نہیں دیتیں، کوئی بھی معالج و طبیب اس بات سے انکار نہیں کر سکتا ہے قدرت نے انسان کے رہنے کے لئے جو مقام و ملک متعین کیا ہے اس کی غذائی و دوائی ضروریات بھی اسی زمین میں رکھ دی ہیں، مقامی غذاؤں اور دواؤں سے بڑھ کر کوئی چیز مفید نہیں ہو سکتی۔ ہمارے خطہ میں خاندانی نظام بہت منظم و مربوط انداز میں چلا آرہا ہے جس سے دیگر اقوام محروم ہو چکی ہیں۔

دیسی و غذائی ٹوٹکے آج بھی نسلاً بعد نسل تیر بہدف چلے آرہے ہیں جن کا جواب نہیں ۔ ہمارے ہاں حلوہ جات مٹھائیاں ۔ شربت عرق ایسی نعمتیں ہیں جن کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ یہ میڈیکل کی نشہ آور اور زہریلی ادویات و مرکبات سے کہیں افضل ہیں جنہیں مہنگے داموں خرید کر معدہ میں اتارا جا رہا ہے، جن کی خاصیت ہے اگر ایک علامت و بیماری کو فائدہ دیں گی تو چار بیماریاں تحفہ دے جائیں گی۔ اس مختصر تحریر میں ہر چیز کے تعارف کے بعد جامع انداز میں فوائد بیان کر دئے گئے ہیں لیکن یہ اختصار حکماء کے لئے تو مفید ہے عوام اس سے آشائی نہیں رکھتے اس لئے کچھ تفصیلی نسخہ جات بھی لکھ دئے گئے ہیں۔ ان سطور کو اس حالت میں تحریر کر رہا ہوں کہ ذہنی طور پر والدہ کی علالت سے پریشان ہوں ان کی بیماری کی طوالت اور بڑھاپے کی محتاجی مستزاد ہیں، ان کی طبیعت میں اللہ سکون پیدا فرمائے ، راحت کاملہ عطاء فرمائے ان کی خدمت کی غرض سے تمام مصروفیات ترک کردی ہیں، یہ تحریر میں انہیں کی طرف معنون کرتا ہوں انہیں کہ دعاؤں کا صلہ ہے کہ یہ سطور آپ

تک پہنچ رہی ہیں دعا ہے ان کا سایہ تا دیر ہمارے سروں پر سلامت رہے۔ آج مورخہ 1/16/8 بروز جمعہ )


کتاب یہاں سے حاصل کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Instagram