- Home
- میگزین۔Magazine
- گوش بر آواز


اپنی بات
اردو ہندستان میں پیدا ہوئی۔ یہیں اس کی نشو نما ہوئی مگر جب یہ ننھے پودے سے تناور درخت میں تبدیل ہوئی تو اس کی شاخیں اپنی جائے پیدائش سے باہر بھی پھیلتی گئیں۔ اس کی جڑوں نے قرب و جوار کے تمام علاقوں کو نہایت ہی مضبوطی سے اپنی گرفت میں لے لیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ آج اردو نہ صرف بر صغیر ہند و پاک میں لکھی اور پڑھی جاتی ہے بلکہ اس کے چاہنے والے ساری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔ وہ نہ صرف اس سے زبانی محبت کرتے ہیں بلکہ اس زبان میں علم حاصل کرتے ، کتابیں لکھتے ، چھپواتے اور رسالے بھی نکالتے ہیں۔ اردو سے محبت کا دم بھرنے والوں میں شعرائے کرام بھی شامل ہیں جن کی ہندو پاک بلکہ ساری دنیا میں ایک بڑی تعداد موجود ہے اور یقیناً ان شعرائے کرام نے جس صنف کو سب سے زیادہ منہ لگایا وہ غزل ہے۔ وہی غزل جسے اردو شاعری کی آبرو قرار دیا گیا ہے۔ پھر تو میں نے اس کی مقبولیت اور محبوبیت کے پیش نظر غزل کو ہی چنا اور ساری دنیا کے غزل گو شعراء کو ایک جگہ جمع کر کے ایک گلدستہ بنانے کی کوشش کی۔ حالانکہ یہ کام بادی النظر میں جتنا آسان لگا اتنا آسان نہ تھا۔ لیکن مجھے اپنے عزم محکم اور عمل پیہم پر پورا بھروسہ تھا کیونکہ اس سے قبل بھی میں نے مغربی بنگال اردو اکیڈمی کی ہدایت پر شعراء و ادباء کی ایک ڈائرکٹری ترتیب دی تھی جس کی خاطر خواہ پذیرائی نے میرا و کی حوصلہ بلند کر دیا تھا۔ لیکن یہ کام نہ تو ریاستی سطح کا تھا، نہ ہی ملکی سطح کا، یہ تو بین الاقوامی نوعیت کا کام تھا۔ اس کا کینوس کافی وسیع تھا۔ پھر بھی میں نے مصم ارادہ کر لیا تھا لہذا اخبارات و رسائل کو کھنگال کر تقریباً 600 شعراء کے موبائل نمبر اور 200 شعراء کے ای میل جمع کر لئے۔ میری خوشی کی انتہا نہ تھی۔ امید کی کرن مجھے نظر آرہی تھی۔ آخر کار میں نے ترتیب دی جانے والی ڈائرکٹری کی خبر اخبارات و رسائل، فون، واٹس ایپ، فیس بک کے ذریعہ مشتہر کر دی۔ پھر تو تانتا لگ گیا۔ ساری دنیا کے شعراء نے میری اس خبر کا والہانہ استقبال کیا اور میری دعوت پر لبیک کہتے ہوئے اعلان کے مطابق مطلوبہ چیزیں مجھے بذریعہ ڈاک، واٹس ایپ، فیس بک اور میل بھیج

دیں۔
اسی درمیان ایک اور معاملہ پیش آیا جس کا ذکر ناگزیر ہے۔ ممبئی کے مشہور قوال جناب عزیز نازاں کی بیگم محترمہ ممتاز عزیز نازاں نے مجھ سے رابطہ کیا اور مجھے یہ جان کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ وہ خود بھی اسی طرح کی ایک ڈائرکٹری ترتیب دینا چاہ رہی تھیں لیکن چند ناگزیر وجوہات کے سبب وہ اس کام
گوش بر آواز
کو انجام تک نہ پہنچا سکیں۔ لہذا اُن کے پاس جتنے شعراء کرام کی معلومات تھیں، انہوں نے بذریعہ میل مجھے بھیج دیں۔ میں اُن کی ہمت کی داد دیتا ہوں اور اُن کا شکر گزار بھی ہوں کہ اُنہوں نے خود آگے بڑھ کر میرے ساتھ تعاون کیا۔ اللہ رب العزت اُنہیں اس کا بہتر صلہ دے اور انہیں ہمیشہ صحتیاب رکھے۔ آمین۔ میں اُن شعراء کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنے ساتھ اپنے دوسرے ساتھیوں کی اطلاعات بھی مجھے فراہم کیں اور اس ضخیم ڈائرکٹری کی ترتیب میں معاون ہوئے۔
مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے ساری دنیا کے بیشتر شعراء نے مختلف ذرائع سے مجھ سے رابطہ کیا اور اطلاعات کے ساتھ ہی تہنیتی قطعات بھی ارسال کرنا شروع کر دیئے اور تادم تحریر اس کر اور تادم تحریر اس سلسلے کے 500 سے زائد قطعات موصول ہو چکے ہیں۔ میری دانست میں ”گوش بر آواز دنیا کی پہلی ایسی کتاب ہوگی جس کی اشاعت سے قبل ہی اتنی پذیرائی ہوئی اور اتنے قطعات موصول ہوئے کہ ان کے لئے ایک الگ کتاب درکار ہے۔ میں خوش نصیب ہوں ان معنوں میں کہ پوری دنیا کے 3704 شعراء کی دعائیں مجھے ملیں۔ میں نے ان سب کو یہاں ایک دھاگے میں پروکر پیش کر دیا۔ گویا دریا کو کوزے میں بھرنے کی کوشش کی۔ مجھے کسی کا قد کم یا زیادہ کرنا مقصود نہیں اسی لئے میں نے نام کی ترتیب میں حروف تہجی کا سہارا لیا اور ڈائرکٹری کو خوبصورت بنانے کے لئے خود ہی کمپوزنگ، پروف ریڈنگ اور تزئین و ترتیب کی ذمہ داری اٹھائی ۔ اب آپ اس کا فیصلہ کریں گے کہ یہ کتنی کار آمد ہے۔
ناسپاسی ہو گی اگر میں اپنے کرم فرما جناب محمد ندیم الحق ، جناب جمیل منظر، جناب صباح اسماعیل ندوی، جناب خورشید علیگ، جناب منظور عادل، جناب آتش رضا، جناب شاہد نور، محترمہ نغمہ نور، ڈاکٹر نگار سلطانہ، ڈاکٹر طہ خان، جناب جمال احمد جمال، جناب محمد اقبال، جناب امتیاز احمد ایڈوکیٹ، جناب جاوید محمود، محترمہ نادره ناز محترمہ رونق افروز ، ڈاکٹر اے کے علوی ( سہسرام) اور جناب نور حسین رضوی کا شکریہ ادا نہ کروں جنہوں نے اس ضخیم ڈائرکٹری کو عالم وجود میں لانے میں میرے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا۔ علاوہ ازیں جناب مرلی دھر طالب (ڈپٹی کمشنر آف پولس)، جناب مشتاق ہاشمی اور ڈاکٹر صابرہ خاتون حنا کا بھی شکر گزار ہوں جن کے مخلصانہ مشوروں اور خصوصی تعاون نے اس مشکل مرحلہ سے گزرنے میں میری مدد کی۔
مشتاق در بھنگوی
30 اکتوبر 2020ء