کہامیو قوم چڑھتا سورج کی پجاری ہے

کہامیو قوم چڑھتا سورج کی پجاری ہے؟۔
از۔۔حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو

میو قوم کو اپنو مزاج اور اپنی طبیعت ہے۔اپنان کے ساتھ جو بھی رویہ ہوئے ،دوسرا ن کے سامنے جھکنو۔ان کی تابعداری کرنو۔
للہ فی اللہ ان کو حقہ بھرنو دیکھو جاوے ہے۔اپنان کے مارے بھی بہت سی خدمات ہاں کہ جب کائی تگڑا میو جاکے پئے دھن دولت ہوئے ،کے سامنے ہر طرح سو مخلصی پیش کراہاں۔

ہم اُنن نے ہون بٹھاواہاں جہاں غریب دمی کا جھانکنا بھی اے بھی گوارو نہ کراہاں۔
یا میں کونسی نئی بات ہے؟ ای تو دستور زمانہ ہے۔ہم بھی وائی کی پیروی میں مصروف ہاں۔
آج کال جو بات گھنی دیکھنا کو ملے ہے اُو ایسا لوگن کے آگے نُہڑنو اور گردن جھکانو ہے
جو اپنی محنت کا بل بوتا پے کائی عہدہ پے پہنچا ہاں۔
یا اُنن نے کوئی کامیابی حاصل کری ہے۔
میو قوم ایسا لوگن کے ساتھ وا سلوک اے کراہاں۔
جو کھسران کے گھر اگر کوئی بالک پیدا ہوجائے تو کھسرا واکے ساتھ کراہاں ۔وائے چوم چوم کے مار دیواہاں؟
سب سو پہلے سوچنا کی بات ای ہے کہ ان لوگن نے محنت کری اللہ نے ان کو محنت کو پھل دئیو۔
لیکن مبارک باد دین والا۔ہار پہنان والا۔اور سوشل میڈیا پے مبارک بادی کا اشتہار چلان والا۔
کہا بتا سکاہاں کہ ای سب کچھ جو میو قوم کا نام پے کرو جارو ہے؟۔
واسو میو قوم کو کہا فائدہ ہے؟
دوسری بات ای ہے کوئی قوم یا ادارہ جب ایوارڈ دیوے ہے
جب واکے مارے کوئی بہتر خدمت سرانجام دی ہوئے۔
کہا ان لوگن نے میو قوم کے مارے کوئی خدمت سر انجام دی ہے؟
یا دوران سروس کوئی ایسو کام کرو ہے جاسو میو قوم کو فائدہ پہنچو ہوئے؟
یابات سو انکار نہ ہے کچھ مطلبی لوگن نے ان سو میو قوم کا نام پے مفادات ضرور لیا ہونگا؟
لیکن من الحیث القوم ان کا عہدان کو میو قوم کو فائدہ کم ای پہنچو ہے؟
پچھلا ایک د و مہینان میں تین چار قسم کی مبارک بادن کا اشتہار چلا ہا۔
(1)پاک فون میں کچھ میو سپوت پرموٹ ہویا اعلی عہدان تک پہنچا۔ان کو مبارک باد دی گئی۔
(2)کچھ سی ایس پی آفیسرز اور سیول اداران میں تعینات ہویا۔ان میں مرد بھی ہاں عورت بھی ہا۔
(3)کھیل کا میدان میں میو قوم کا بالکن نے تمغہ جیتا۔بہت خوشی ہوئی ۔ان کو بھی مبارک باد دی گئی۔
ان کے علاوہ بھی کچھ لوگ اپنی اپنی فیلڈ میں کامیاب ہویا۔ان کو شمار نہ ہے۔نہ وے میڈیا پے آسکا۔
کیونکہ اُن سو کائی کو مفاد ات وابسطہ نہ ہا۔یامارے میو قوم کا مطلبی لوگ ان کو مبارک باد نہ دے سکا؟ ۔
سوچنا کی بات ای ہے۔کہ ان میو قوم کا سپوتن نے جو کامیابی حاصل کری ہے وامیں میو قوم کو کتنو حصہ ہے؟


کہامیو قوم چڑھتا سورج کی پجاری ہے؟۔

یا میو قوم نے ان کے ساتھ کہا تعاون کرو ہے؟
یا میو قوم کے پئے کوئی ایسو لائحہ عمل موجود ہے جو
جوہر قابل کی پرکھ کرکے نئی نسل کا ہونہارن کی حوصلہ افزائی کرسکے؟
میری معلومات میں ایسو کچھ نہ ہے۔
اگر کہیں کوئی ایسو کام کرروہے تو واکو دونوں ہاتھن سو سلام ہے۔
اتنی بڑی قوم کے پئے کوئی ایسوسٹریکچر موجود نہ ہے
کہ کم از کم نئی نسل کا کم وسائل نوجوانن نے پروموٹ کرسکے۔
میو قوم کا نوجوانن کے مارے ہنرمندی اور سکلز کو بندو بست کرسکے؟
البتہ کچھ لوگ ہاں جو یاکو درد راکھاہاں۔اور بساط بھر کوشش میں لگاہویا ہاں۔
مجموعی طورپے میو قوم کی باگ دوڑ جن لوگن نے ککھیاراکھی ہے۔
وے قوم کا مستقبل اور قوم کا نوجوانن کا مسائل اور ضرورتن سو بے خبر ہاں
یا پھر مجرمانہ انداز میں انجان بنا ہویا ہاں۔
بہتر انداز ای ہے کہ وے لوگ جو سرکاری عہدان پے رہتے ہوئے قوم کے مارے کوشش کراہاں۔
وے لائق ستائش ہاں۔ان کی قدرکرنو قوم پے لازم ہے۔
لیکن جو لوگ ریٹائرڈ منٹ کے بعد اپنو پیٹ درد میو قوم کے ظاہر کراہاں۔
اُنن نے چاہے دوران سروس کچھ ڈھنگ کا کام میو قوم کے مارے کرجاواہاں۔
میو قوم اے بھی چاہے کوئی ایسو انتظام کراں کہ حاضر سروس لوگن سو
اپنی قوم کے مارے کیسے بہتر سروس لے سکاہاں؟

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply