
کلیات مقبول
بسم اللہ الرحمن الرحیم ط
پیش لفظ
اللہ تعالی نے ہادی برحق ، مرشد جن وانس اور عالم مالم تکن تعلیم پر جو کتاب مقدس نازل فرمائی اس میں اپنی زبان قدرت سے ارشاد فرمایا ؟
وَمَن يُوتَ الْحِكْمَة فَقَدْ أُوتِيَ خَيْرًا كَثِيرًا ۔
یعنی خیر ( بھلائی ) کو حکمت سے تعبیر فرمایا۔
گذشتہ صدی کے محقق و موجد نظریہ مفرد اعضاء حکیم انقلاب جناب دوست محمد صابر ملتائی وہ عظیم طبیب ہیں جنہیں حکیم مطلق نے بے انتہاء تحقیقی وتخلیقی صلاحیتوں سے نوازا اور انہیں حکمت کے اسرار و رموز سے آگاہی بخشی ۔ چنانچہ جب اس بندہ خدا نے قانون طب میں تجدید کا ارادہ کیا تو اسی لازوال قانون قدرت ) قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہوئے في قلوبهم مرض فزادهم الله مرضا “ میں محو ہو گیا۔ جب ہوش وخرد بحال ہوئے تو دنیائے طب کو نظریہ مفرد اعضاء کا وہ بیش قیمت تحفہ عطا کیا جو رہتی دنیا تک دکھی انسانیت پر آب شفاء چھڑکتا رہے گا۔

حکیم انقلاب کے شاگردوں میں محقق قانون اربعہ مفرد اعضاء جناب حکیم رحمت علی راحت آف فیصل آباد کا مقام درخشندہ ستاروں میں چودہویں شب کے ماہتاب کی طرحہے جس کی دل لبھا روشنی کا نظارہ کرنے کیلئے ہر روح لطیف بیتاب ہوتی ہے۔ موجد نظریہ مفرد اعضاء کے یہی وہ شاگرد رشید ہیں جنہوں نے نظریہ کو قانون اربعہ مفرد اعضاء کی صورت میں مکمل کر کے دنیائے طب کے سامنے پیش کیا۔
قانون اربعہ مفرد اعضاء کے تحت بیاض مقبول کے نام سے پیش کی جانے والی بیاضِ اول کے مصنف اسٹنٹ پروفیسر حکیم محمد مقبول احمد قادری نقشبندی کی صحت ، درازی
عمر تکمیل ایمان اور روحانی و علمی ترقی کیلئے میں بارگاہ ایزدی میں سربسجو د ہوں جنہوں نے قانون اربعہ مفرد اعضاء کو طب پاکستان کے نام سے کلیات مقبول کی صورت میں مفصل شرح لکھ کر اس قانون کو سادہ اور عام فہم زبان میں پیش کیا۔
میں مکمل وثوق وتیقین سے کہتا ہوں کہ یہ کتاب انشاء اللہ طب کے نو وارد طلباء کہنہ مشق اطباء کرام حتی کہ طب کے ساتھ معمولی لگاؤ رکھنے والے دانشوروں کیلئے معاون و مددگار اور مشعل راہ ثابت ہوگی۔
میری دُعا ہے کہ اللہ تعالی محترم حکیم مقبول صاحب کی اس کاوش کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور طلباء و حکماء کو اس سے زیادہ سے زیادہ مستفید فرمائے آمین ثم آمین
ایسوسی ایٹ پروفیسر عبد الشکور
پی۔ ایچ۔ ڈی، فاضل طب والجراحت ، ہومیو فزیشن
)Medicine & Surgery( طب جراحت یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنس لاہور



