You are currently viewing کتاب الفاخر فی الطب جلد دوم

کتاب الفاخر فی الطب جلد دوم

کتاب الفاخر فی الطب جلد دوم
الحمد اللہ علی کل حال۔صلوٰۃ و سلام خاتم النبیین ﷺ اور ان کے آل و اصحاب پر۔
طبی دنیا میں نابغہ روزگار ہستیوں میں زکریا رازی بھی شمار کیا جاتا ہے،ان کی تصانیف ہر خاص و عام کے لئے یکسان مفید ہیں۔انسانی صحت کے بارہ میں جتنا مواد اور جس بھلے طریقے سے جمع گیا ہے اور کتاب کی زینت بنایا مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ رازی پہلوں کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں اور راوی یا محقق طبیب کا حوالہ بھی دیتے ہیں،لیکن ان کا انداز تحریر اس قدر سہل ہے کہ عام پڑھا لکھا انسان بھی بسہولت مستفید ہوسکتا ہے۔اصل قدر و قیمت ماہر طبیب سے پوچھئے۔


وہ کسی بھی مرض پر بحث کرتے ہوئے بے دھڑک دوسروں کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔لیکن جہاں ضرورت محسوس کرتے ہیں اپنے مشاہدات و تجربات بھی برابر لکھ دیتے ہیں۔ابواب کے عناوین ان کے تحت مختلف سہ سرخیوں سے امراض کی نشان دہی کرتے ہیں۔غذا و دوا مفرد و مرکبات بیان کرتے ہیں۔اوزان لکھتے ہیں بنانے کی ترکیب بتاتے ہیں۔
قبل ازیں حصہ اول سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ//سعد ورچوئل سکلز پاکستان کی طرف سے پہلے پیس کیا جاچکا ہے۔لیکن اس میں تصاویر کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔وقت کے تقاضوں کے پیش نظراس پر بھی دوبارہ سے محنت کرکے عناوین کے تحت مناسب تصایور شامل کردی گئی ہیں۔یہ دونں حصے ڈٰجیٹل ایڈیشن کی صورت میں قابل ریسرچ اور تلاش موضوع کی سہولت کے ساتھ حاضر خدمت ہے۔قابل قدر پر مغز کتب کی فہرست میں ایک اور اضافہ ہے۔
ادارہ ہذا کی شائع شدہ کتب کی فہرست عند الضرورت طلب کی جاسکتی ہے۔
آکر میں استدعا کرتا ہوں کہ استفادہ کرنے والے حضرات جہاں کتاب میں کتابت کی اغلاط اور دیگر امور کی نشان دہی فرمائیں وہیں پر میرے والدین استاذہ کرام اور سعد بھائی(سعد یونس مرحوم )کو بھی دعائوں میں یاد رکھیں۔
از۔۔حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو۔منتظم اعلی سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ//سعد ورچوئل سکلز پاکستان۔

Hakeem Qari Younas

Assalam-O-Alaikum, I am Hakeem Qari Muhammad Younas Shahid Meyo I am the founder of the Tibb4all website. I have created a website to promote education in Pakistan. And to help the people in their Life.

Leave a Reply